Tuesday, March 20, 2012

Ashfaq Ahmad in Zavia 2 : Tawakal


السلام عليكم و رحمة الله و بركاتة

Ashfaq Ahmad in Zavia 2 : Tawakal

برداشت کرنے اور حوصلہ کرنےسے فائدے کی راہیں بھی پیدا ہو جاتی ہیں - پریشان ہونے کی اس لئے بھی ضرورت نہیں ہے کیونکہ وہ تو ہو کر رہے گا جو ہو کر رہنے والا ہے -
بہتر ہے دل کے پاس رہے پاسبان عقل 
لیکن کبھی کبھی اسے تنہا بھی چھوڑ دے 

اب میں آپ لوگوں کو پھنسے ہوئے نہیں دیکھ سکتا اور میری آرزو اور بڑی تمنا ہے کہ آپ ایک سہل زندگی بسر کرنے کی کوشش کریں تا کہ بہت سے بڑے کام جو انتظار کر رہے ہیں اور بہت سی فتوحات جو آپ نے کرنی ہیں وہ آپ کر سکیں اور یہ اسی صورت ممکن ہوگا کہ آپ خدا وند تعالیٰ پر مکمل یقین رکھیں اور قلب کو بھی مانیں - 
آپ ٩٩ فیصد مادہ پرستی کو تھامے رکھیں اور صرف ایک فیصد تو اپنی ذات کو آزادی کی اجازت دیں اور کہ دیں کہ اگر آج ١٠٠ روپے کا نقصان ہونا ہے تو ہو لے کوئی بات نہیں - 

از اشفاق احمد زاویہ ٢ توکل صفحہ ٢٩٣

Ashfaq Ahmad in Zavia 2 : Tawakal

No comments:

Post a Comment