السلام عليكم و رحمة الله و بركاتة
Muhabbat Hoti Kesay Hay..?
مگر محبت ہوتی کیسے ہے ؟" نفیسہ نے پر تجسس تعجب سے پوچھا.
"بلکل اچانک، جب آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ کوئی دوسرا آپ کے اندر اگنا شروع ہو گیا ہے .محبت ایک دوسرے کے اندر اگنا ہے.پہلے تو کسی بیج کی طرح دوسرے کے اندر فنا ہونا. اپنا آپ مٹا دینا پھر اگنا. جوں جوں محبت بڑھتی ہے،ایک دوسرے کے اندر جڑیں گہری ہوتی چلی جاتی ہیں. اس پودے کو ہر روز تازہ محسوسات اور جذبوں کی کھاد ، آنسوں کا پانی،دوسرے کی سانسوں کی ہوا اور من کی پر حرارت دھوپ کی ضرورت رہتی ہے.اگر کبھی آپ کو اپنا آپ مرجھاتا ہوا محسوس ہو تو سمجھ لیں کہ دوسرے کے من کی زمین پتھریلی ہوئی.اور اس نے آپ کے اندر سے اپنی جڑیں بیدردی سے سمیٹ لی ہیں.جب آپ ایک دوسرے کے اندر اگتے ہیں تو محبت پھول بن کر کھل اٹھتی ہے اور اس کی خوشبو آپ کے پورے بدن میں پھیل جاتی ہے.دوسرے کا وجود اور آپ کا وجود ایک ہو کر ہوا میں تحلیل ہو جاتا ہے. محبت بڑی شفاف چیز ہے ،کسی آئینے کی طرح اس پر ہلکی سی ناگواری کا کوئی میلا چھینٹا بھی فورا دکھائی پڑتا ہے.ہر سچی اور خالص چیز کے ساتھ یہی مسئلہ ہے.تھوڑا سا ناخالص احساس بھی یک دم بری طرح محسوس ہونے لگتا ہے. اس لئے کسی ایک بھی میلے لفظ، جملے، کج ادائی یا دل کی کسی غافل دھڑکن سے محبت کے سیپ کو کیڑا لگ جاتا ہے."
از مظہر السلام ،محبت مردہ پھولوں کی سمفنی .
Muhabbat Hoti Kesay Hay..?
No comments:
Post a Comment