Sunday, March 18, 2012

Muskan Aur Tabasum


السلام عليكم و رحمة الله و بركاتة

مسکان و تبسم

مسکراہٹ، محبت کی پہلی دلیل و نشانی ہے اور یہ چیزیں "مفت" میں ملتی ہیں اور مفت میں تقسیم ہوتی ہیں۔ بدنصیب ہیں وہ لوگ جو اس مفت کی "سوغات" کو بھی نہیں بانٹتے اور ساری زندگی ہم "چوما دیگرے نیست" کے گھوڑے پر سوار انسانوں سے نفرت کرتے ہیں۔ یورپ خاص طور پر امریکہ میں دوسرے سے نگاہ ملتے ہی امریکن کے چہرے پر مسکان آمیز کشادگی پیدا ہو جاتی ہے اور کوئی نظر مسکان دیئے اور لئے بغیر نہیں جاتی۔ یہ الگ بات ہے کہ دوسری نگاہ ملنے کا سوال کم ہی ہوتا ہے کیونکہ کوئی کسی کی طرف مڑ کر دیکھتا ہے نہ "دیدے پھاڑ" کر دوسری مرتبہ دیکھنے کی سعی کرتا ہے، یہ وہاں کی تہذیب ہے، کلچر ہے۔ ہمارے دین نے ہمیں ایک سنہرا اصول دیا ہے جہاں کسی سے آمنا سامنا ہو "سلام میں پہل کرو" یہی محبت و مسکراہٹ کا متبادل ہے۔ یہ "صدا" ہونٹوں سے نکلتے ہی بیگانگی غائب ہو جاتی ہے. دنیا کے کسی بھی براعظم و شہر میں ہوں اس "کلید سے محبت و مسکراہٹ کا دروازہ کھل جاتا ہے"۔ آپ اس "ہتھیار" سے مسلح ہو کر ساری دنیا میں گھوم پھر سکتے ہیں.

مسکان و تبسم سے اقتباس

تحریر: ڈاکٹر ظہور احمد اعوان 

No comments:

Post a Comment