Wednesday, March 21, 2012

Ashfaq Ahmad in Zavia 2 - Bansari


السلام عليكم و رحمة الله و بركاتة

Ashfaq Ahmad in Zavia 2 - Bansari

بچو ! بھلے آپ اپنے ذہنوں میں ایسےمنفی خیالات کو تو رہنے دیں لیکن اپنے اندر ایک ایسا رویہ ضرور اختیار کریں جو ان منفی خیالات کے ہونے کے باوصف آپ کو مثبت انداز اختیار کرنے پر راغب کرے - 
اس کے لئے یہ ضروری ہے کہ آپ جب بھی بے شمار منفی خیالات میں گھریں اور آپ کو مستقبل تاریک نظر آئے تو آپ جس مقام پر بھی ہوں وہاں سے باہر نکل کر کھلی جگہ پر آجائیں - 
اور کھلی جگہ پر آکر دونوں پاؤں کے درمیان ڈیڑھ فوٹ کا فاصلہ رکھیں - کندھے پیچھے رکھتے ہوئے سینہ آگے نکال کر، اور ٹھوڑی اوپر اٹھا کر آنکھیں آسمان سے ملا کر ایک بہت ہی گہرا سانس لیں - اور پھر اس گہری سانس کو روک کر یہ کہیں کہ " میرا الله مجھے طاقت عطا کرتا ہے اور میں طاقتور ہوں " 
جب آپ اس ڈرل میں داخل ہونگے تو آپ کو طاقت آتی محسوس ہوگی - چینی لوگ اس بارے میں کہتے ہیں کہ یہ طاقت الله کی طرف سے انسان کو عطا کی گئی ہے یہ کائنات کے اندرہرجگہ موجود ہے جسے آپ ہاتھ پھیلا کر سمیٹ سکتے ہیں اور اپنے اندر داخل کر سکتے ہیں - اور دعا مانگ کر ہم بھی ایسا محسوس کرتے ہیں کہ ہم نے اس قسم کی طاقت کو حاصل کر لیا ہے - جو خدا نے ہمیں دی ہے 

از اشفاق احمد زاویہ ٢ بانسری ٢٩٥

No comments:

Post a Comment