Wednesday, March 21, 2012

Gusal Ka Sunnat Tareeka غسل کا سنت طریقہ


السلام عليكم و رحمة الله و بركاتة

Gusal Ka Sunnat Tareeka

پاکیزگی ایک بڑی اھمیت کا حامل مسٔلہ ھے،جسکا اکثر نوجوانوں کو علم نہیں ھوتا۔ وہ کہتے ھیں نا کہ شرع میں شرم نہیں ھوتی۔ اسی لیۓ اصلاح کی نیت سےپڑھئیے اور آگے بھی پوہنچائیے، یہ نیکی کے ساتھ صدقہ جاریہ بھی ہے ۔

غسل کا سنت طریقہ:
--------------------------
سب سے پہلے پاک ھونے کی نیت کریں۔اب جسم کا وہ حصہ جہاں نجاست یعنی گندگی لگی ھو وہ صاف کریں اور استنجاہ کرلیں۔پھر وضو کریں(پاؤں نہ دھویٔیں) اور وضو میں کلی کرتے ھوۓ پانی حلق تک پہنچا کے غرغرہ کریں اور ناک کی نرم ھڈی تک پانی پہنچایٔیں۔

پھر بیٹھ کے جسم پے تین دفعہ اس طرح پانی بہایٔیں کہ کویٔ حصہ خشک نہ رھے۔
اس کی صورت یہ ھو سکتی ھے کہ پہلے پانی ڈال کہ جسم اچھی طرح تر کر لیں، پھر صابن لگا لیں اور جسم دھو لیں پھر شیمپو سے سر دھو کے پورا جسم دھو لیں۔
کھڑے ھو کے نہانے سے رزق میں تنگی واقع ھوتی ھے ھاں اگر کویٔ مجبوری ھو تو اور بات ھے۔
غسل کر لینے کے بعد اب پاؤں دھو لیں۔ اب آپ با وضو ھیں کپڑے پہن کر نماز یا قرآن پاک پڑھ سکتے ھیں۔

عورتوں کے لیۓ ضروری ھے کہ انگوٹھی(گھڑی) اتار لیں یا کان کی بالیاں یا ناک کا کوکا ھو تو ان کے نیچے خصوصی طور پے پانی پہنچایٔیں۔نیل پالش لگی ھو تو صاف کر لیں کیونکہ اگر نیل پالش لگی رھے تو غسل نہیں ھوتا۔

ھمارے معاشرے میں لوگوں کو اس کا علم تو ھے مگر ادراک نہیں۔ اور ھمیشہ یاد

رکھیں پاکیزگی نصف ایمان ھے۔

---------------------------------------------------------------------

غسل کے فرایٔض یعنی جن ارکان کو نہ کرنے سے غسل نہیں ھوتا، کون کون سے ھیں؟؟؟

غسل کے تین فرایٔض ھیں

نمبر ایک منہ میں پانی ڈال کے غرغرہ کرنا یوں کہ حلق تک پانی پہنچ جاۓ

نمبر ۲: ناک کی نرم ھڈی تک پانی کھینچنا

نمبر۳: پورے جسم پے اس طرح پانی بہانا کہ بال کے برابر بھی جگہ خشک نہ رھے۔

ہہ تینوں عمل تین تین مرتبہ کرنا ضروری ھے۔

انکو نہ کرنے سے انسان پاک نہیں ھوتا

----------------------------------------------------------------

پاکیزگی کا ایک اور اھم مسٔلہ بھی بڑی اھمیت کا حامل ھے،جسکا اکثر نوجوانوں کو علم نہیں ھوتا۔ شرع میں شرم نہیں ھوتی۔ اسی لیۓ میں یہ مسٔلہ عرض کرتا ھوں اصلاح کی نیت سے۔

میرے نوجوان بھایٔیو پاکیزگی کا ایک اھم جزو زیرناف اور بغل کے بالوں کی صفایٔ ھے۔

علماء کہتے ھیں کہ اگر یہ بال چاول کے دانے جتنے ھو جایٔیں تو ان کی صفایٔ ضروری ھو جاتی ھے۔

خواتیں و حضرات دونوں کے لیۓ یہ ضروری اور اھم چیز ھے، اگر آپ مسلمان ھیں تو۔

اللہ پاک عمل کی توفیق دے- آمین

Gusal Ka Sunnat Tareeka

No comments:

Post a Comment