السلام عليكم و رحمة الله و بركاتة
پھولوں اور تحفوں کی دنیا بھی عجیب ہے - میرے ہی ہم عمر میرے ایک دوست بیمار تھے - ہم اپنے اس دوست کی عیادت کو ہسپتال گئے تو وہاں ہمارے ایک اور دوست ان کے لئے پھولوں کا تحفہ لے کر آئے ہوئے تھے - جب وہ پھول دینے والے دوست وہاں سے چلے گئے تو میرے بیمار دوست یوسف کہنے لگے کہ یار یہ پھول بہت اچھی چیز ہیں - بڑےخوبصورت لگتے ہیں - لیکن اشفاق کیا ہی اچھا ہوتا کہ وہ بجائے پھول میرے سرہانے رکھنے کہ کچھ دیر میرے پاس بیٹھتا - اپنے دونوں ہاتھوں میں میرا ہاتھ لیتا ، مجھے اس بات کی بڑی طلب اور آرزو ہے کہ میرے دوست عزیز میرے قریب آ کر مجھے وہ لمس عطا کریں جس کی مجھے بڑی ضرورت ہے - وہ کہنے لگا کہ میں پھولوں کا تحفہ برا نہیں سمجھتا لیکن پھول کے مقابلے میں قریب آنا زیادہ اچھا تھا -
از اشفاق احمد تحائف زاویہ ٢ صفحہ ٢٩٩
No comments:
Post a Comment