Sunday, March 4, 2012

از مولانا وحید الدین خان,پلاسٹک کے پھل اور پھول, عنوان الله اکبر (Plastic Kay Phal Aur Phool)


السلام عليكم و رحمة الله و بركاتة

آجکل پلاسٹک کے پھول اور پھل بنتے ہیں،دیکھنے میں بالکل پھول اور پھل کی طرح معلوم ہونگے لیکن سونگھیے تو اس پھول کی خوشبو نہیں اور منہ میں ڈالیے تو اس پھل کا مزہ نہیں ۔۔۔۔۔۔ اسی طرح موجودہ زمانے میں دین داری کی عجیب قسم وجود میں ائی ہے بظاہر اس میں دھوم کی حد تک دین دکھائی دے گا لیکن قریب سے تجزیہ کیجیے تو وہی چیز موجود نا ہوگی جو دین کا اصل خلاصہ ہے ۔۔۔۔اللہ کا ڈر ر انسان کا درد۔۔۔۔۔ پلاسٹک کے دور میں شائد دین داری بھی پلاسٹک کی بن کہ رہ گئی ہے

لوگ دین دار ہیں مگر کوئی شخص اپنی غلطی ماننے کے لیے تیار نہیں ،کوئی شخص اللہ کی خاطر اپنی اکڑ ختم نہیں کرنا چاہتا ۔زاتی فائدہ کی خاطر بےشمار لوگ اپنے اختلاف اور شکائت کو بھول کر دوسروں سے جڑے ہوئے ہیں مگر خدا کی زمین پر کوئی نہیں جو خدا کے لیے اپنے اختلافات اور شکایت کو بھول کر دوسرے سے جُڑ جائے.

از مولانا وحید الدین خان,پلاسٹک کے پھل اور پھول, عنوان الله اکبر

No comments:

Post a Comment