All about Pakistan,Islam,Quran and Hadith,Urdu Poetry,Cricket News,Sports News,Urdu Columns,International News,Pakistan News,Islamic Byan,Video clips
Showing posts with label baba sahba. Show all posts
Showing posts with label baba sahba. Show all posts
Wednesday, January 22, 2014
Ashfaq Ahmad
Labels:
Ashfaq Ahmad,
Ashfaq Ahmad Baba Sahba,
Baba,
baba sahba,
Dastango_Ashfaq_Ahmed,
Intresting,
Urdu,
Urdu Story,
Zavia
Ashfaq Ahmad,
Labels:
Ashfaq Ahmad,
Ashfaq Ahmad Baba Sahba,
Baba,
baba sahba,
Dastango_Ashfaq_Ahmed,
Intresting,
Urdu,
Urdu Story,
Zavia
Ashfaq Ahmad,
Labels:
Ashfaq Ahmad,
Ashfaq Ahmad Baba Sahba,
Baba,
baba sahba,
Dastango_Ashfaq_Ahmed,
Intresting,
Urdu,
Urdu Story,
Zavia
Ashfaq Ahmad,
Labels:
Ashfaq Ahmad,
Ashfaq Ahmad Baba Sahba,
Baba,
baba sahba,
Dastango_Ashfaq_Ahmed,
Intresting,
Urdu,
Urdu Story,
Zavia
Ashfaq Ahmad
Labels:
Ashfaq Ahmad,
Ashfaq Ahmad Baba Sahba,
Baba,
baba sahba,
Dastango_Ashfaq_Ahmed,
Intresting,
Urdu,
Urdu Story,
Zavia
Sunday, December 30, 2012
Ashfaq Ahmad Baba Sahba
کچھ لوگ ہر وقت اور ہر گھڑی سچ بولنے کا دعویٰ کرتے ہیں اور سچ کو ریزگاری کے طور پر استعمال کرتے رہتے ہیں، ایسے لوگ لپاٹئے ہوتے ہیں ۔ سچ تو ایک بہت ہی بڑا دَھن ہے ۔ چھپا کر رکھنے والا ۔ یہ دولت تو سینت کر رکھی جاتی ہے ۔ اور اشد ضرورت کے وقت استعمال میں لائی جاتی ہے ۔
اشفاق احمد بابا صاحبا 602
اشفاق احمد بابا صاحبا 602
Labels:
Ashfaq Ahmad,
baba sahba,
sach ki dolat
Ashfaq Ahmad In Zavia : Andar Ki Tabdeeli
ایک دفعہ کسی بزرگ نے دیکھا کہ بغداد کی دانہ منڈی کے باہر ایک پتھر کے اوپر شیطان بیٹھا رو رہا ہے تو بزرگ بڑے حیران ہوئے ۔ وہ اس کے قریب گئے ، اور کہنے لگے کہ ابلیس کیا ہے تُو رو رہا ہے ؟ اس نے کہا جی ، میرا بہت برا حال ہے۔ انہوں نے کہا ، نہ بھئی نہ ، تُو تو نہ رو ۔ تمہیں تو اتنے کام بگاڑنے ہیں لوگوں کے ۔ اگر تُو ہی رونے لگ گیا تو کیا ہوگا؟ اس نے کہا ِ بابا جی میرا دکھ۔ انہوں نے کہا کیا دکھ ہے ؟ کہنے لگا کہ جی میرا دکھ یہ ہے کہ میں اچھا ہونا چاہتا ہوں ، اور مجھ سے ہوا نہیں جاتا ۔
بڑی کمال کی بات کی اس نے ۔
چاہیے یہ کہ ہم ہونے کی کوشش کریں ، یہ خواہش تو کریں کہ ہم اچھے ہو جائیں تو اس سے بڑا فرق پڑ جاتا ہے ۔ ہماری بات تو ہوتی رہتی ہے گفتگو بھی ہوتی رہتی ہے ، لیکن ہم روئے کبھی نہیں ۔ ابلیس ہم سے بہتر تھا کہ سچ مچ رویا ۔ وہ بازی لے گیا ۔
اشفاق احمد زاویہ اندر کی تبدیلی صفحہ 83
Labels:
Andar Ki Tabdeeli,
Ashfaq Ahmad,
baba sahba,
Zavia
Wednesday, October 17, 2012
Ashfaq Ahmad In Zavia Program : Do Bol Muhabbat Kay
یہ جو مرید ہوتے ہیں ان میں جو اچھے باصفا اور نوجوان مرید ہوتے ہیں، وہ بڑے طاقتور ہوتے ہیں۔ وہ اپنے مرشد گرو یا پیر سے بڑے سخت سوال پوچھتے ہیں۔
ایک روز ہم ڈیرے پر بیٹھے تھے کہ ایک اچھی پگڑی باندھنے والے شائستہ قسم کے مرید نے پوچھا کہ، " بابا جی، بات یہ ہے کہ انسان اپنی کوشش اور محنت سے کہیں نہیں پہنچتا، اس کے اوپر ایک خاص قسم کا کرم ہوتا ہے، اسے کوئی خاص چیز عطا کر دی جاتی ہے، پھر وہ اس اعلیٰ مقام پر فائز ہو جاتا ہے"۔
اس پر بابا جی نے کہا شاباش تم ٹھیک کہہ رہے، وہ شخص بات سن کر بہت ہی خوش ہوا۔ ایک دوسرا مرید یہ سب باتیں سن رہا تھا وہ زرا تگڑا آدمی تھا، اس نے کہا کہ یہ بات غلط ہے۔
"انسان کو جو کچھ بھی ملتا ہے، اپنی جدوجہد سے ملتا ہے، اسے کچھ پانے کے لیے کوشش کرنی پڑتی ہے، اسے حکم کو ماننا پڑتا ہے، تعمیل کرنی پڑتی ہے"۔ اس نے کہا، "پیغمبروں کو بھی ایک مخصوص طریقہ پر چلنا پڑا، اور کوشش کرنی پڑی پھر جا کر ایک مقام ملا، ایسے ہی مقام نہیں ملا کرتے"۔ بابا جی نے، اسے بھی کہا کہ شاباش، تم بھی درست کہتے ہو۔
وہاں پر، ایک تیسرا مرید جو کہ لنگر کے برتن صاف کر رہا تھا، اسے یہ سن کر بہت عجیب لگا اور کہنے لگا، "بابا جی، آپ نے تو حد ہی کر دی۔ یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ دونوں کی بات ٹھیک ہو، کسی ایک کی بات تو غلط ہونی چاہیے"۔
یہ سن کر بابا جی نے کہا، "شاباش، تم بھی ٹھیک کہتے ہو، یہ زندگی کی بات ہے، جو بندے کی پکڑ میں نہیں آتی اور یہ جس کی پکڑ میں آتی ہے، وہ اس کی سوچ، کوشش اور دانش کے رویے کے مطابق اس کے ہاتھوں میں بنتی رہتی ہے"۔
زاویہ سوئم کے باب "دو بول محبت کے"، صفحہ ۵۰ سے اقتباس
ایک روز ہم ڈیرے پر بیٹھے تھے کہ ایک اچھی پگڑی باندھنے والے شائستہ قسم کے مرید نے پوچھا کہ، " بابا جی، بات یہ ہے کہ انسان اپنی کوشش اور محنت سے کہیں نہیں پہنچتا، اس کے اوپر ایک خاص قسم کا کرم ہوتا ہے، اسے کوئی خاص چیز عطا کر دی جاتی ہے، پھر وہ اس اعلیٰ مقام پر فائز ہو جاتا ہے"۔
اس پر بابا جی نے کہا شاباش تم ٹھیک کہہ رہے، وہ شخص بات سن کر بہت ہی خوش ہوا۔ ایک دوسرا مرید یہ سب باتیں سن رہا تھا وہ زرا تگڑا آدمی تھا، اس نے کہا کہ یہ بات غلط ہے۔
"انسان کو جو کچھ بھی ملتا ہے، اپنی جدوجہد سے ملتا ہے، اسے کچھ پانے کے لیے کوشش کرنی پڑتی ہے، اسے حکم کو ماننا پڑتا ہے، تعمیل کرنی پڑتی ہے"۔ اس نے کہا، "پیغمبروں کو بھی ایک مخصوص طریقہ پر چلنا پڑا، اور کوشش کرنی پڑی پھر جا کر ایک مقام ملا، ایسے ہی مقام نہیں ملا کرتے"۔ بابا جی نے، اسے بھی کہا کہ شاباش، تم بھی درست کہتے ہو۔
وہاں پر، ایک تیسرا مرید جو کہ لنگر کے برتن صاف کر رہا تھا، اسے یہ سن کر بہت عجیب لگا اور کہنے لگا، "بابا جی، آپ نے تو حد ہی کر دی۔ یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ دونوں کی بات ٹھیک ہو، کسی ایک کی بات تو غلط ہونی چاہیے"۔
یہ سن کر بابا جی نے کہا، "شاباش، تم بھی ٹھیک کہتے ہو، یہ زندگی کی بات ہے، جو بندے کی پکڑ میں نہیں آتی اور یہ جس کی پکڑ میں آتی ہے، وہ اس کی سوچ، کوشش اور دانش کے رویے کے مطابق اس کے ہاتھوں میں بنتی رہتی ہے"۔
زاویہ سوئم کے باب "دو بول محبت کے"، صفحہ ۵۰ سے اقتباس
Labels:
Ashfaq Ahmed,
baba sahba,
Eeman,
Entertaintment,
Hair,
Ilm aur Danish,
Intresting,
Mout Ki Haqeeqat,
programe,
Rooh ki sargoshi,
Taula Pan,
Tawakal,
Updates,
Urdu Story,
Zavia
Ashfaq Ahmad In Zavia Program : Mout Ki Haqeeqat
میرے چچا کے دوست کا ایک جوان سال بیٹا کسی وجہ سے فوت ہوگیا اکیلا ہی اس کا بیٹا تھا اور وہ بڑا صوفی آدمی تھا - میرے چچا نے نمائندے کی طور پر مجھے بھیجا کہ جا کے تم افسوس کر کے آؤ اور کہنا کہ جوں ہی میں ٹھیک ہوا، میری صحت بحال ہوئی، میں خود حاضری دونگا - جب میں وہاں گیا تو بہت سے لوگ جمع تھے اور وہ چارپائی پی بیٹھے تھے میں جب ان کے قریب گیا تو انھوں نے پہچانا - اور مجھے کہنے لگے، اشفاق میاں دیکھو ہم جیت گئے اور سب دنیا ہار گئی، ہم کامیاب ہوگئے اور باقی کے سب لوگ، بڑے بڑے ڈاکٹر، بڑے حکیم، اور بڑے بڑے نامی گرامی طبیب ہار گئے - میں پریشان کھڑا تھا، ان کے سامنے کہ یہ کیا بات کہ رہے ہیں - کہنے لگے، دیکھئے ہمارا یار جیت گیا اور سارے ڈاکٹر فیل ہوگئے - ہم ایک طرف تھے اور یہ لوگ سارے ایک طرف تھے - وہی ہوا جو ہمارے یار نے چاہا اور جو اس نے چاہا تھا ، وہی ہم نے چاہا -
میرے رونگھٹے کھڑے ہو گئے ۔ میرے پاؤں تلے سے زمین نکل گئی، ایک اکلوتا اس کا بیٹا، جواں سال، اور بار بار یہی بات کہ رہا ہے - کچھ وقت، ایسی کیفیت درد کی اور کرب اور الم کی بھی بن سکتی ہے لیکن یہ انداز بتا رہا تھا کہ وہ یہ بات اندر سے کہ رہے ہیں اور اس کے اوپر ان کا پورا ایمان ہے اور وہ ہل نہیں رہیں ہیں اس مقام سے - اور کہتے تھے جو الله نے کیا وہی درست اور وہی ٹھیک ہوگا جو الله کریگا - اور چونکہ ہم الله کی سائیڈ کے ہیں اس لئے جب الله کامیاب ہوتا ہے اور وہ ہر بار کامیاب ہوتا ہے ، تو ہم کامیاب ہو گئے ہیں - یہ میرے لئے ایک عجیب بات تھی - میں اس وقت ایف - اے کر چکا تھا، لیکن نہ میرے پاس الفاظ تھے ، نے میں بڑے سلیقے سے ان کے ساتھ افسوس کر سکتا تھا جس کے لئے مجھے بھیجا گیا تھا - افسوس کے لئے میں چپ چاپ کھڑا رہا - انھوں نے چائے پلائی ، کھانا وہاں کھلانے کا رواج تھا - اگلے دن واپس آئے - میں نے آ کر ساری بات چچا سے کہی - انھوں نے کہا کہ وہ بہت مضبوط ، اور الله کو ماننے والے شخص ہیں۔
از اشفاق احمد زاویہ موت کی حقیقت صفحہ 137
Labels:
Ashfaq Ahmed,
baba sahba,
Eeman,
Entertaintment,
Hair,
Ilm aur Danish,
Intresting,
Mout Ki Haqeeqat,
programe,
Rooh ki sargoshi,
Taula Pan,
Tawakal,
Updates,
Urdu Story,
Zavia
Ashfaq Ahmad In Zavia Program : Baba Ratan Hindi
ہمارے یہاں قریب ہی بھارت میں ایک جگہ ہے جسے بٹھندہ کہتے ہیں - صدیوں پہلے اس شہر میں ریت کے میداں میں شام کو نوجوان اکٹھے ہوتے تھے ، اور اپنے اس زمانے کی ( بہت عرصہ بہت صدیاں پہلے کی بات کر رہا ہوں ) کھیلیں کھیلتے تھے - ایک دفعہ کہانیاں کہتے کہتے کسی ایک نوجوان لڑکے نے اپنے ساتھیوں سے یہ ذکر کیا کہ اس دھرتی پر ایک "اوتار" آیا ہے - لیکن ہمیں پتا نہیں کہ وہ کہاں ہے - اس کے ایک ساتھی " رتن ناتھ " نے کہا : " تجھے جگہ کا پتا نہیں ہے " اس نے کہا مجھے معلوم نہیں لیکن یہ بات دنیا والے جان گئے ہیں کہ ایک " اوتار " اس دھرتے پے تشریف لایا ہے ۔
اب رتن ناتھ کے دل میں " کھد بد " شروع ہو گئی کہ وہ کونسا علاقہ ہے اور کدھر یہ "اوتار " آیا ہے اور میری زندگی میں یہ کتنی خوش قسمتی کی بات ہوگی اور میں کتنا خوش قسمت ہونگا اگر " اوتار " دنیا میں موجود ہے اور میں اس سے ملوں اور اگر ملا نہ جائے تو یہ بہت کمزوری اور نا مرادی کی بات ہوگی - چنانچہ اس نے ارد گرد سے پتا کیا ، کچھ بڑے بزرگوں نے بتایا کہ وہ عرب میں آیا ہے اور عرب یہاں سے بہت دور ہے وہ رات کو لیٹ کر سوچنے لگا بندہ کیا عرب نہیں جاسکتا - اب وہاں جانے کےذرائع تواس کے پاس تھے نہیں لیکن اس کا تہیہ پکا اور پختہ ہو گیا - اس نے بات نہ کی اور نہ کوئی اعلان ہی کیا - کوئی کتاب رسالہ نہیں پڑھا بلکہ اپنے دل کے اندر اس دیوتا کا روپ اتار لیا کہ میں نے اس کی خدمت میں ضرور حاضر ہونا ہے اور میں نے یہ خوش قسمت آدمی بننا ہے۔
وہ چلتا گیا چلتا گیا ، راستہ پوچھتا گیا اور لوگ اسے بتاتے گئے - کچھ لوگوں نے اسے مہمان بھی رکھا ہوگا لیکن ہمارے پاس اس کی ہسٹری موجود نہیں ہے - وہ چلتا چلتا مہینوں کی منزلیں ہفتوں میں طے کرتا مکہ شریف پہنچ گیا -غالباً ایران کے راستے سے اور اب وہ وہاں تڑپتا پھرتا ہے کہ میں نے سنا ہے کہ ایک " اوتار " آیا ہے - اب کچھ لوگ اس کی بات کو لفظی طور پر تو نہیں سمجھتے ہونگے لیکن اس کی تڑپ سے اندازہ ضرور لگایا ہوگا کسی نے اسے بتایا ہوگا کہ وہ اب یہاں نہیں ہے بلکہ یہاں سے آگے تشریف لے جا چکے ہیں اور اس شہر کا نام مدینہ ہے - اس نے کہا میں نے اتنے ہزاروں میل کا سفر کیا ہے یہ مدینہ کونسا دور ہے ، میں یہ ٦٠٠ سو کلو میٹر بھی کر لونگا - ووہ پھر چل پڑا اور آخر کار "مدینہ منورہ " پہنچ گیا -
بہت کم لوگ اس بات کو جانتے ہیں ، اور کہیں بھی اس کا ذکر اس تفصیل کیساتھ نہیں آتا جس طرح میں عرض کر رہا ہوں - شاہ عبد العزیز محدث دہلوی رح نے اپنی کتاب میں ایک جملہ لکھا ہے کہ " بابا رتن ہندی " حضور نبی کریم کی خدمت میں حاضر ہوا ، پھر معلوم نہیں کہ اس کا کیا ہوا " لیکن غالب گمان ہے اور عقل کہتی ہے اور ہم اندازے سے یقین کی منزل تک پہنچ سکتے ہیں کہ وہ مدینہ شریف میں حضور نبی کریم کی خدمت میں رہا اور حضور کے پسندیدہ لوگوں میں سے تھا - اب وہ کس زبان میں ان سے بات کرتے ہونگے کیسے رابطے کرتے ہونگے اور رتن کس طرح سے مدینہ شریف میں زندگی بسر کرتا ہوگا ؟ کہاں رہتا ہوگا اس کا ہمیں کچھ معلوم نہیں ہے لیکن وہ رہتا وہیں تھا اور وہ کب تک وہاں رہا اس کے بارے میں بھی لوگ نہیں جانتے - اس کی طلب تھی اور اس کی خوش قسمتی تھی اور خوش قسمتی ہمیشہ طلب کے واسطے سے پیدا ہوتی ہے - اگر آپ کی طلب نہ ہو تو خوش قسمتی خود گھر نہیں آتی -
وہ اتنے معزز میزبان کا مہمان ٹھہرا اور وہاں رہا - آپ کو یاد ہوگا جب رسول پاک نبی اکرم مدینہ شریف تشریف لے گئے تو وہاں کی لڑکیوں نے اونچے ٹیلے پر کھڑے ہو کر دف پر گانا شروع کر دیا کہ " چاند کدھر سے چڑھا " وہ خوش قسمت لوگ تھے - ایک فکشن رائٹر کے حوالے سے میں یہ سوچتا ہوں کہ اس وقت کوئی ایسا محکمہ پبلک سروس کمیشن کا تو نہیں ہوگا ، اس وقت کوئی پبلک ریلیشن یا فوک لور کا ادارہ بھی نہیں ہوگا کہ لڑکیوں سے کہا جائے کہ تم ٹیلے پر چڑھ کے گانا گاؤ - وہ کونسی خوش نصیب لڑکی ہوگی جس نے اپنے گھر والوں سے یہ ذکر سنا ہوگا ، رات کو برتن مانجھتے یا لکڑیاں بجھاتے ہوئے کہ رسول الله تشریف لا رہے ہیں اور اندازہ ہے کہ عنقریب پہنچ جائیں گے اور پھر اس نے اپنی سہیلیوں سے بات کی ہوگی اور انھوں نے فیصلہ کیا ہوگا کہ جب وہ آئیں گے تو ہم ساری کھڑی ہو کر دف بجائیں گی اور گیت گائیں گی - اب جب حضور کے آنے کا وقت قریب آیا ہوگا تو کسی نے ایک دوسری کو بتایا ہوگا کہ بھاگو ، چلو ، محکمہ تو ہے کوئی نہیں کہ اطلاع مل گئے ہوگی ، یہ طلب کونسی ہوتی ہے ، وہ خوش نصیب لڑکیاں جہاں بھی ہونگی ، وہ کیسے کیسے درجات لے کر بیٹھی ہونگی - انھوں نے خوشی سے دف بجا کر جو گیت گایا اس کے الفاظ ایسے ہیں کہ دل میں اترتے جاتے ہیں - انھیں آنحضور کو دیکھ کر روشنی محسوس ہو رہی ہے ،پھر وہ کونسی جگہ تھی جسے بابا رتن ہندی نے قبول کیا اور سارے دوستوں کو چھوڑ کر اس عرب کے ریتیلے میدان میں وہ اپنی لاٹھی لے کر چل پڑا کہ میں تو " اوتار" سے ملونگا -
بہت سے اور لوگوں نے بھی رتن ہندی پر ریسرچ کی ہے - ایک جرمن اسکالر بھی ان میں شامل ہیں -
جب یہ سب کچھ میں دیکھ چکا اور پڑھ چکا تو پھر میرے دل میں خیال آیا بعض اوقات ایسی حکایتیں بھی بن جاتی ہیں لیکن دل نہیں مانتا تھا - یہ پتا چلتا تھا جرمن ریسرچ سے کہ وہ حضور کے ارشاد پر اور ان کی اجازت لے کر واپس ہندوستان آ گئے-
ہندوستان آئے تو ظاہر ہے وہ اپنے گاؤں ہی گئے ہونگے اور بٹھندا میں ہی انھوں نے قیام کیا ہوگا ،میری سوچ بھی چھوٹی ہے ،درجہ بھی چھوٹا ہے، لیول بھی چھوٹا ہے پھر بھی میں نے کہا الله تو میری مدد کر کہ مجھے اس بارے میں کچھ پتا چل جائے اب تو پاکستان بن چکا ہے میں بٹھندا جا بھی نہیں سکتا اور پوچھوں بھی کس سے ١٤٠٠ برس پہلے کا واقعہ ہے -
کچھ عرصہ بعد ڈاکٹر مسعود سے میری دوستی ھوگئی - ان سے ملنا ملانا ہوگیا ، وہ گھر آتے رہے ، ملتے رہے ، ان کے والد سے بھی ملاقات ہوئی وہ کسی زمانے میں اسکول ٹیچر رہے تھے - ایک دن باتوں باتوں میں ڈاکٹر مسعود کے والد صاحب نے بتایا کہ میں کافی سال بٹھندا کے گورنمنٹ ہائی اسکول میں ہیڈ ماسٹر رہا ہوں - میں نے کہا یا الله یہ کیسا بندہ آپ نے ملوا دیا ، میں نے کہا آپ یہ فرمائیں ماسٹر صاحب کہ وہاں کوئی ایسے آثار تھے کہ جن کا تعلق بابا رتن ہندی کے ساتھ ہو - کہنے لگے ان کا بہت بڑا مزار ہے وہاں پر اور وہاں بڑے چڑھاوے چڑھتے ہیں - ہندو ، مسلمان عورتیں ، مرد آتے ہیں اور تمہارا یہ دوست جو ہے ڈاکٹر مسعود ، میرے گھر ١٣ برس تک اولاد نہیں ہوئی ، میں پڑھا لکھا شخص تھا ، ایسی باتوں پر اعتبار نہیں کرتا تھا جو ان پڑھ کرتے ہیں - لیکن ایک دن جا کر میں بابا رتن ہندی کے مزار پر بڑا رویا - کچھ میں نے کہا نہیں ، نا کچھ بولا - پڑھے لکھ سیانے بندوں کو شرک کا بھی ڈر رہتا ہے ، اس لئے کچھ نہ بولا ، اور مجھے ایسے ہی وہاں جا کر بڑا رونا آگیا - بابا رتن ہندی کی کہانی کا مجھے پتا تھا کہ یہ مدینہ تشریف لے گئے تھے - مزار پر جانے کے بعد میں گھر آ گیا - رات کو مجھے خواب آیا کہ جس میں ہندوستانی انداز کے سفید داڑھی والے بابا جی آئے اور کہنے لگے " لے اپنا کاکا پھڑ لے " ( لو ، اپنا بچہ لو ) یہ الله تعالیٰ نے تمہارے لئے بھیجا ہے - میں نے کہا جی یہ کہاں سے آگیا ، ماسٹر صاحب نے بتایا کہ جب میں نے خواب میں وہ بچہ اٹھایا تو وہ وزنی تھا - میں نے پوچھا " بابا جی آپ کون ہیں " تو وہ کہنے لگے " میں رتن ہندی ہوں " کیا ایسے بے وقوفوں کی طرح رویا کرتے ہیں ، صبر سے چلتے ہیں ، لمبا سفر کرتے ہیں ، ہاتھ میں لاٹھی رکھتے ہیں اور ادب سے جاتے ہیں "
ماسٹر صاحب کہنے لگے مجھے سفر اور لاٹھی کے بارے میں معلوم نہیں تھا کہ یہ کیا باتیں ہیں ، میں نے ان سے کہا جی اس کا مصالحہ میرے پاس ہے اور مجھے یقین ہوگیا کہ وہ لڑکیاں جو حضور کا استقبال کرنے کے لئے موجود تھیں وہ خوش قسمت تھیں - ہم کچھ مصروف ہیں - کچھ ہمارے دل اور طرف مصروف ہیں - ہم اس سفر کو اختیار نہیں کر سکتے لیکن سفر کو اختیار کرنے کی " تانگ " ( آرزو ) ضرور دل میں رہنی چاہیے اور جب دل میں یہ ہو جائے پکا ارادہ اور تہیہ تو پھر راستہ ضرور مل جاتا ہے۔
Labels:
Ashfaq Ahmed,
baba sahba,
Eeman,
Entertaintment,
Hair,
Ilm aur Danish,
Intresting,
programe,
Rooh ki sargoshi,
Taula Pan,
Tawakal,
Updates,
Urdu Story,
Zavia
Ashfaq Ahmad In Zavia 3, Rooh ki sargoshi
خواتین و حضرات ! دعا انسان اور اس کے پروردگار میں ایک خوبصورت رشتہ ہے ، جو ازل سے ہے اور ابد تک رہے گا ۔ دعا انرجی کی ایک بہت ہی طاقتور قسم ہے جو ایک عام شخص آسانی سے خود میں پیدا کر سکتا ہے ۔ دعا کا انسانی ذہن اور انسانی جسم پر ایسا ہی اثر ہوتا ہے جیسے غدودوں کے عمل کا ہوتا ہے ۔
اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ مسلسل دعا کے بعد بدن میں ایک طرح کی لہر پیدا ہو جاتی ہے ۔
ذہنی قوت عود کر آتی ہے ۔ سکون پیدا ہو جاتا ہے ۔ اور انسانی رشتوں کے گہرے اور دور رس عوامل سمجھ میں آنے لگتے ہیں ۔
سچی عبادت ، دلی دعا ، اصل مین زندگی کا چلنا ہے ۔
سچی اور صراط مستقیم والی زندگی دعا سے معرض وجود میں آتی ہے ۔
اشفاق احمد زاویہ 3 روح کی سرگوشی صفحہ 309
اشفاق احمد زاویہ 3 روح کی سرگوشی صفحہ 309
Labels:
Ashfaq Ahmed,
baba sahba,
Eeman,
Entertaintment,
Hair,
Ilm aur Danish,
Intresting,
programe,
Rooh ki sargoshi,
Taula Pan,
Tawakal,
Updates,
Urdu Story,
Zavia
Ashfaq Ahmad In Baba Sahba
بابا جی کی آواز آئی تو سیکرٹری صاحب جوتی پہنے بغیر ، ننگے پاؤں ان کی طرف بھاگے ۔
میاں مثنوی نے کہا ! " اس طرح سے بھاگنے والے لوگ انعام یافتہ ہوتے ہیں ۔ صاحب اثمار ۔ پھلوں سے لدے ہوئے اور یہ سب معیت کا اثر ہوتا ہے ۔ گھلے ملے ہونے کا ۔ ایک ساتھ ہونے کا " ۔
میں نے کہا " میاں مجھے تیری بات سمجھ نہیں آئی ، تو جب بھی بات کرتا ہے پہیلیوں میں کرتا ہے اور تیری پہیلیاں اصل کی نشاندہی کرنے سےقاصر ہوتی ہیں " ۔
میاں ہنس پڑا اور تالی بجا کر بولا " رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع میں داخل ہونا ، مسکینوں اور لرزنے والوں کے ساتھ ہو کر رہنا ہے "۔
کیا تو نے دیکھا نہیں ! " پھل نہ درخت کے ڈالے کو لگتا ہے نہ اس کے مضبوط تنے کو ۔ پھل جب بھی لگتا ہے لرزنے والی شاخ کو لگتا ہے ، اور جہاں بھی لگتا ہے کانپتی ہوئی ڈالی کو لگتا ہے ۔
جس قدر شاخ رکوع میں جانے والی ہوگی اسی قدر پھل کی زیادہ حامل ہوگی ۔
اور فائدہ درخت کو اس کا یہ کہ ، پھل کی وجہ سے ڈالا بھی کلہاڑے سے محفوظ رہتا ہے اور تنا بھی ۔ درخت کی بھی عزت ہوتی ہے اور درخت کی وجہ سے سارا باغ بھی عزت دار بن جاتا ہے "۔
اشفاق احمد بابا صاحبا صفحہ 376
Labels:
Ashfaq Ahmed,
baba sahba,
Eeman,
Entertaintment,
Hair,
Ilm aur Danish,
Intresting,
programe,
Taula Pan,
Tawakal,
Updates,
Urdu Story,
Zavia
Ashfaq Ahmad Baba Sahba : Taula Pan
اصل میں لوگ اپنے آپ کو جلد سے جلد بڑا ثابت کرنے کی کوشش میں مصروف رہتے ہیں ۔ وہ ایک ایسے محدب شیشے کی تلاش میں ہوتے ہین جو ان کی شخصیت پر رکھ کر انہیں بڑا ثابت کیا جا ئے ۔
یہ ضرورت ان کو اس لیے پیش آتی ہے کہ وہ جلد سے جلد پاپولر ہونا چاہتے ہیں ۔ لیکن تیزی اور تاؤلی سے نہ بڑے آرٹسٹ پیدا ہوتے ہیں نہ بڑے بزرگ ۔
اشفاق احمد بابا صاحبا صفحہ 396
Labels:
Ashfaq Ahmed,
baba sahba,
Eeman,
Entertaintment,
Hair,
Ilm aur Danish,
Intresting,
programe,
Taula Pan,
Tawakal,
Updates,
Urdu Story,
Zavia
Ashfaq Ahmad Baba Sahba : Har waqt maujood, Har jaga maujood
ایک نرس نے مجھے بتایا کہ میری ساری زندگی میں ایک ہی مریضہ ایسی آئی جو کہ موت سے بےحد خوفزدہ تھی ۔
اس نے اپنی بہن کے ساتھ کچھ ایسی زیادتی کی تھی کہ اب اس کا مداوا کچھ مشکل تھا ۔
جو لوگ عمرہ کے سفر پر جانے سے پہلے معافیاں مانگ لیتے ہیں ، تو وہ خوش خوش روانہ ہو جاتے ہیں۔ اسی طرح آخرت کے سفر پر جانے سے پہلے جنہوں نے روانگی کے کاغذات پر معافی کا ویزا لگوا لیا ہوتا ہے ان کی آنکھوں میں ایک عجب طرح کی لچک ہوتی ہے اور وہ عجیب خوشگوار اور خوبصورتی سے سفر پر روانہ ہو جاتے ہیں ۔
ہمارے بابے کہتے ہیں کہ بندے کا گناہ اللہ کے گناہ کے مقابلے میں بہت بڑا اور بہت سخت ہوتا ہے ۔ اگر آپ کسی انسان کو تکلیف پہنچاتے ہیں ، اور اس کی نا خوشی کا موجب بنتے ہیں پھر جب کبھی آپ کو ہوش آتا ہے اور آپ معافی مانگنے کے موڈ میں ہوتے ہیں تو اس آدمی کا کوئی سراغ ہی نہیں ملتا کہ کدہر سے آیا تھا اور کدہر گیا ۔
لیکن اگر آپ خدا کا کوئی قصور کرتے ہیں ، کوئی اللہ کا گناہ آپ سے سرزد ہو تا ہے تو اللہ سے بڑی آسانی سے معافی مانگ لیتے ہیں کہ وہ ہر وقت موجو د ہے اور ہر جگہ موجود ہے ۔
اشفاق احمد بابا صاحبا صفحہ 399
Labels:
Ashfaq Ahmed,
baba sahba,
Eeman,
Entertaintment,
Hair,
Ilm aur Danish,
Intresting,
programe,
Tawakal,
Updates,
Urdu Story,
Zavia
Ashfaq Ahmad Baba Sahba : Hair
اصل خیر یہ نہیں بیٹا کہ کسی بھوکے کو دیکھ کر ایک روپے سے اس کی مدد کر دی ، بلکہ اصل خیر بھوکے کو اس وقت روپیہ دینا ہے جب تم کو بھی ویسی ہی بھوک لگی ہو اور تم کو بھی اس روپے کی ویسی ہی ضرورت ہو جیسی اس کو ہے ۔
اچھائی اور خیر ان اعمال کے تابع نہیں جو ہم کرتے ہیں بلکہ اس کا تعلق اندر سے ہے کہ ہم ہیں کیسے ۔ ؟
اشفاق احمد بابا صاحبا صفحہ 516
اشفاق احمد بابا صاحبا صفحہ 516
Labels:
Ashfaq Ahmed,
baba sahba,
Eeman,
Entertaintment,
Hair,
Ilm aur Danish,
Intresting,
programe,
Tawakal,
Updates,
Urdu Story,
Zavia
Ashfaq Ahmad In Baba Sahba : Eman
دیکھو مجھے نظر تو نہیں آتا مگر میرا ایمان ہے کہ اس کمرے میں ریڈیو کی لہریں بھری پڑیں ہیں ۔ ٹی وی کی لہریں ناچ رہی ہیں اور میں ریڈیو پر یا ٹی وی پر اپنی پسند کا سگنل پکڑ سکتا ہوں ۔ اسی طرح سے میرا ایمان ہے کہ یہاں خدا کی آواز اور خدا کے احکام موجود ہیں اور میں اپنی ذات کے ریڈیو پر ان سگنلوں کو پکڑ سکتا ہوں لیکن اس کے لیے مجھے اپنی ذات کو ٹیون کرنا پڑیگا ۔
اور ایمان کیا ہے ؟ خدا کی مرضی کو اپنی مرضی بنانا
ایک اختیار ہے ، پسند ہے ۔ کوئی مباحثہ یا مکالمہ نہیں ۔ یہ ایک فیصلہ ہے مباحثہ نہیں ہے ۔ یہ ایک کمٹمنٹ ہے کوئی زبردستی نہیں ہے ۔ یہ تمہارے دل کے خزانوں کو بھرتا ہے اور تمہیں مالا مال کرتا رہتا ہے ۔
اشفاق احمد بابا صاحبا صفحہ 540
Labels:
Ashfaq Ahmed,
baba sahba,
Eeman,
Entertaintment,
Ilm aur Danish,
Intresting,
programe,
Tawakal,
Updates,
Urdu Story,
Zavia
Friday, October 12, 2012
Ashfaq Ahmad Baba Sahba : Bad Dua
فرض کیجیے راشدہ کو روحی سے کوئی تکلیف پہنچی ہے اور اس کا دل دکھ سے بھر گیا تو اس نے روحی سے بدلہ لینے کے لیے اسے بددعائیں دیں اور اس کا برا چاہا تا کہ اس کے ذہن کو کچھ تو سکون پہنچے - اب جب راشدہ نے روحی کا برا چاہا اسے بد دعائیں دیں تو پتہ چلا کہ راشدہ بد دعا کے اور برائی کے اسٹور میں رہائش پذیر ہے ، جہاں سے اس کو بد دعا کی کھلی سپلائی مل رہی ہے اور مفت مل رہی ہے ۔
اب جب بھی راشدہ بددعا کے پیکٹ تیار کرتی ہے تو اس کے گھر میں بھی ایک فیکٹری کھل جاتی ہے ، جہاں سپلائی کے لیے مال تیار ہو رہا ہے ۔
اب راشدہ اپنی ہی خواہش سے اپنی ہی سزا ہے ۔
اشفاق احمد بابا صاحبا صفحہ 506
Labels:
Ashfaq Ahmed,
baba sahba,
Entertaintment,
Ilm aur Danish,
Intresting,
programe,
Tawakal,
Updates,
Urdu Story,
Zavia
Wednesday, October 10, 2012
Ashfaq Ahmad Baba Sahba
جو کچھ بھی آپ کے پاس ہے اس کو ایک کسوٹی پر گھس کر ضرور دیکھا کرو - ایک پرکھ ضرور قائم رکھو کہ یہ سب کچھ اور آئندہ کے حصول کا سب کچھ کیا موت آپ کو ان سے جدا نہیں کر دے گی - یہ دولت یہ جائیداد یہ بینک بیلنس جو اب آپ کی ملکیت میں ہیں ، کیا ذرا سی موت ان کے درمیان حائل ہونے سے یہ ساری چیزیں آپ سے جدا نہیں ہو جائیں گی - یہ عزت یہ شہرت ، یہ ناموری ، یہ سیاسی اقتدار ، یہ طاقت ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ یہ ساری چیزیں ایک موت کی ہلکی سی آمد سے آپ سے الگ نہیں ہو جائیں گی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اسی لیے صوفی کہا کرتے ہیں کہ ان سب چیزوں کے سامنے پہلے ہی مر جاؤ - خود موت کو اختیار کر لو - یہ سب چلی جانے والی چیزیں ہیں - اور پیشتر اس کے کہ یہ آپ سے بیوفائی کریں ، آپ خود ان سے منہ موڑ کر ان کو ٹھوٹھ دکھا دو ، اور اس چیز کو اختیار کر لو جو لافانی ہے ، جو امر ہے ، جو سمادہی ہے ۔
اشفاق احمد بابا صاحبا صفحہ 485
Labels:
Ashfaq Ahmed,
baba sahba,
Entertaintment,
Ilm aur Danish,
Intresting,
programe,
Tawakal,
Updates,
Urdu Story,
Zavia
Ashfaq Ahmad Zavia 1 : Diay say Dia
مجھے یاد آگیا ، حضرت شیخ مجدد الف ثانی - وہ بہت سخت اصولی بزرگ تھے ، لیکن یہ بات میں ان کی کبھی نہین بھولتا - انہوں نے فرمایا ، جو شخص تجھ سے مانگتا ہے اس کو دے ، کیا یہ تیری انا کے لیے کم ہے کہ کسی نے اپنا دست سوال تیرے آگے دراز کیا - بڑے آدمی کی کیا بات ہے - اس سلسلے میں ایک حدیث بھی ہے ، اور وہی سرچشمہ ہے ، پھر فرماتے ہیں ، اور عجیب و غریب انہوں نے یہ بات کی ہے کہ جو حق دار ہے اس کو بھی دے اور جو نا حق کا مانگنے والا ہے اس کو بھی دے - تا کہ تجھے جو نا حق کا مل رہا ہے وہ ملنا بند نہ ہو جائے - دیکھیں ناں ، ہم کو کیا ناحق کا مل رہا ہے - اس کی ساری مہربانیاں ہیں کرم ہے ، اور ہمیں اس کا شعور نہیں ہے کہ ہمیں کہاں کہاں نا حق مل رہا ہے
اشفاق احمد زاویہ 1 دیے سے دیا صفحہ 51
Labels:
Ashfaq Ahmed,
baba sahba,
Diay say Dia,
Entertaintment,
Ilm aur Danish,
Intresting,
programe,
Tawakal,
Updates,
Urdu Story,
Zavia
Ashfaq Ahmad Baba Sahba
جو کچھ بھی آپ کے پاس ہے اس کو ایک کسوٹی پر گھس کر ضرور دیکھا کرو - ایک پرکھ ضرور قائم رکھو کہ یہ سب کچھ اور آئندہ کے حصول کا سب کچھ کیا موت آپ کو ان سے جدا نہیں کر دے گی - یہ دولت یہ جائیداد یہ بینک بیلنس جو اب آپ کی ملکیت میں ہیں ، کیا ذرا سی موت ان کے درمیان حائل ہونے سے یہ ساری چیزیں آپ سے جدا نہیں ہو جائیں گی - یہ عزت یہ شہرت ، یہ ناموری ، یہ سیاسی اقتدار ، یہ طاقت ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ یہ ساری چیزیں ایک موت کی ہلکی سی آمد سے آپ سے الگ نہیں ہو جائیں گی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اسی لیے صوفی کہا کرتے ہیں کہ ان سب چیزوں کے سامنے پہلے ہی مر جاؤ - خود موت کو اختیار کر لو - یہ سب چلی جانے والی چیزیں ہیں - اور پیشتر اس کے کہ یہ آپ سے بیوفائی کریں ، آپ خود ان سے منہ موڑ کر ان کو ٹھوٹھ دکھا دو ، اور اس چیز کو اختیار کر لو جو لافانی ہے ، جو امر ہے ، جو سمادہی ہے ۔
اشفاق احمد بابا صاحبا صفحہ 485
Labels:
Ashfaq Ahmed,
baba sahba,
Diay say Dia,
Entertaintment,
Ilm aur Danish,
Intresting,
programe,
Tawakal,
Updates,
Urdu Story,
Zavia
Subscribe to:
Posts (Atom)