Showing posts with label India. Show all posts
Showing posts with label India. Show all posts

Sunday, August 16, 2015

Stuart remembered the Indians were summoned for the second test ..

Stuart remembered the Indians

Stuart remembered the Indians for the Second Test
دونوں ممالک میں سیریز کا دوسرا طویل دورانیے کا میچ پی سارا اوول گراؤنڈ میں 20 اگست سے شیڈول ہے، اسٹورٹ بنی اسکواڈ کے 15ویں ممبر بنائے گئے ہیں، پہلے ٹیسٹ سے قبل انجرڈ ہوجانے والے مرالی وجے کی وطن واپسی کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا ہے، ہاتھ میں تکلیف کے باوجود بیٹنگ کرنے والے شیکھر دھون کی بابت بھی بھارتی ٹیم منیجمنٹ نے چپ سادھی ہوئی ہے، اسٹورٹ چھٹے نمبر بیٹنگ کے علاوہ پانچویں بولر کے طور پر بھی بھارتی ٹیم کیلیے موثر ثابت ہوسکتے ہیں، انھوں نے اپنے کیریئر کے تین ٹیسٹ میچز 2014 کے وسط میں دورئہ انگلینڈ میں ہی کھیلے ہیں۔

Saturday, August 15, 2015

Pakistan vs India,, Series schedule..

Rangana Herath seven wickets ..

Sri Lanka vs India,, 1 Test Match ..

Indian Independence Day ..


Ajinkya Indian fielder catches hold mortgagor 8 into a new world record ..

گال: سری لنکا کیخلاف جاری سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں بھارتی کرکٹر اجنکیا راہنے نے ریگولر وکٹ کیپر نہ ہونے باوجود کسی ایک میچ میں 8 کیچز تھام کر ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔
مڈل آرڈر بیٹسمین جاری میچ میں اب تک آٹھ پلیئرز کو میدان بدر کرنے میں بولرز کی معاونت کرچکے ہیں، رنگانا ہیراتھ میچ میں ان کا آٹھواں شکار بنے، جنھیں انھوں نے بھارتی اسپنر امیت مشرا کی گیند پر جکڑا، ان سے قبل کسی ایک میچ میں گریگ چیپل، ہشان تلکارتنے، اسٹیفن فلیمنگ اور میتھیوہیڈن 7،7 کیچز تھام کر نمایاں ہیں لیکن اب راہنے ان سے آگے نکل گئے ہیں، بھارت کیلیے 1976-77 میں انگلینڈ کیخلاف یوجویندر سنگھ نے بھی 7 کیچز تھامے تھے۔

Ground entering the monkey was interesting ..

گال: گال ٹیسٹ کے تیسرے دن گراؤنڈ مین بن بلائے مہمان کی آمد سے کھیل میں وقفہ پڑگیا۔
واقعے کے مطابق سری لنکا کی دوسری اننگز کے دوران بندر میدان میں گھس گیا، جسے نکالنے کے لیے سیکیورٹی حکام کی دوڑیں لگ گئیں، اس صورتحال پر کمنٹیٹر نے بھی دلچسپ تبصرے کیے۔

India vs Sri Lanka,, 1 Test Match ..

گال: گال ٹیسٹ میں سری لنکا نے مہمان بھارت کو 63 رنز سے عبرتناک شکست دے کر 3 میچز پر مشتمل سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کو 1997 کے بعد دوسری بار200 سے بھی کم ہدف کے تعاقب میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گال ٹیسٹ کے چوتھے روز بھارت کو میچ جیتنے کے لئے 9 وکٹوں پر154 رنز درکارتھے تاہم مہمان ٹیم محض 112 رنز پر ڈھیرہوگئی۔ بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے اجنکایا ریہانے 36، شیکردھاون 28 اورایشانت شرما 10 رنزکے ساتھ قابل ذکررہے جب کہ 6 بلے بازڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے۔ سری لنکا کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرنے والے رنگانا ہیرات نے 7 اور تھرندو کوشال نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ سری لنکا نے گال ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 183 اور دوسری میں 367 رنز بنائے جب کہ مہمان بھارت اپنی پہلی اننگز میں 375 اور دوسری میں صرٖف 112 رنزبنا سکی۔ بھارت کو ویسٹ انڈیز نے 1997 میں جیت کے لئے 200 سے کم رنز کا ہدف دیا جسے وہ حاصل نہ کرسکی۔

Friday, August 14, 2015

Test further 153 runs for victory in India ..

گال: سری لنکا نے پہلے ٹیسٹ میں مہمان بھارت کو جیت کے لئے 175 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے جواب میں بھارت نے ایک وکٹ پر 23 رنز بنالئے۔
گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک بھارت نے ایک وکٹ کے نقصان پر 23 رنز بنا لئے جب کہ شیکر دھاون 13 اور ایشانت شرما 5 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جس سے قبل تیسرے روز کھیل کا آغاز میزبان سری لنکا نے 23 رنز ایک وکٹ کے نقصان سے شروع کیا تو پوری ٹیم 367 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ سری لنکا کی جانب سے دنیش چندیمل 162 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں جیہان مبارک 49، لھیرو تھرمانے 44 اور کمارسنگاکار 40 رنز بناکر قابل ذکر بیٹسمین رہے۔ بھارت کے روی چندرن ایشونت نے 4، امت مشرا نے 3، ہربھجن سنگھ، ورون ایرون اور ایشانت شرما نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ سری لنکا نے پہلی اننگز میں 183 اور دوسری میں 367 رنز بنائے جبکہ مہمان بھارت نےاپنی پہلی اننگز میں 375 رنز بنائے تھے اور اسے جیت کے لئے مزید 153 رنز درکار ہیں۔

India tour of Sri Lanka, 1st Test: Sri Lanka v India at Galle,


Sri Lanka 183 & 367
India 375 & 23/1 (8.0 ov)
India require another 153 runs with 9 wickets remaining

Wednesday, August 12, 2015

Indian off spinner Ashwin new record ..


India vs Sri Lanka,, 1 Test Match ..


Mumbai became the Ganges notes ..

ممبئی: ممبئی کا سمندر اچانک نوٹوں کی گنگا بن گیا جہاں گیٹ وے پر ایک ہزار کے نوٹ پانی پر تیرتے دیکھ  کوشہری حیرت زدہ رہ گئے اور گہرے پانی کے باوجود ان نوٹوں کے حصول کے  کالیے کئی افراد نے اپنی جان کی بازی لگا کر پانی میں چھلانگ لگائی اور نوٹ بٹورلیے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دوپہر کے وقت اچانک ممبئی گیٹ وے پر تیرتے ایک ہزار کے نوٹ کہیں سے بہہ کر وہاں پہنچ گئے جسے دیکھ شہری خوشگوار حیرت میں ڈوب گئے اور گہرے پانی کے باوجود کچھ منچلوں نے ان نوٹوں کو پکڑنے کے لیے سمندر کی گہرائی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اس میں چھلانگ لگادی۔
ایک شہری ہری چندرا کا کہنا تھا کہ اس نے جب نوٹوں کو گیٹ وے کی دیوار کےساتھ بہتے دیکھا تو چھلانگ لگا کر کافی محنت کے بعد ہزار کے 2 نوٹ پکڑے اور گھر دے کر پھر واپس آیا اور ایک 2  بار پھر کوشش کی جس میں 3 اور نوٹ اس کے ہاتھ لگ گئے۔ ہری چندرا کا کہنا تھا کہ وہ 5 ہزار جمع کرنے کے بعد دوبارہ پانی میں نہیں کودا کیوں کہ اب پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوچکی تھی جب کہ ایک اور شہری ایس وکیل نے بھی ہزار کا ایک نوٹ پکڑ لیا اور جب دوبارہ پانی میں کودا تو عین اس وقت پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسے پکڑ لیا۔
پانی نوٹوں کی گنگا کس طرح بنی اس بارے میں ایک شہری کا کہنا ہے کہ ایک غیر ملکی شخص نے ہزار کے نوٹوں والا بنڈل پانی میں پھینکا اور جو لوگ اسے دیکھ رہے تھے انہوں نے فوراً تیرکر کئی نوٹ پکڑ لیے۔
دوسری جانب پولیس کاکہنا ہے کہ پانی میں چھلانگ لگا کرنوٹوں کو پکڑنے والے 3 افراد کو حراست میں لیا گیا جنہیں بعد ازاں چھوڑ دیا گیا جب کہ نوٹوں کے پانی میں اس طرح پھینکنے کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

Tuesday, August 11, 2015

Ahmed Shahzad '' Bad Boy 'was raging on the label ..

لاہور: احمد شہزاد’’بیڈ بوائے‘‘ کے لیبل پر جھنجھلانے لگے،ان کا کہنا ہے کہ زندگی گزارنے کا اپنا انداز لیکن نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرتا نہ رویہ خراب ہے، ویرات کوہلی سے موازنہ درست نہیں، وہ بھارت اور میں اپنے ملک پاکستان کی جانب سے کھیلتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق احمد شہزاد اورعمر اکمل پرڈسپلن کی خلاف ورزی کے الزامات عائد ہوتے رہے ہیں، ورلڈکپ کے بعد کوچ وقار یونس اور کپتان مصباح الحق کی رپورٹس میں دونوں کو ڈراپ کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا، بھارتی خبر رساں ایجنسی کو ایک انٹرویو میں احمد شہزاد نے ان الزامات کو مسترد کر دیا،انھوں نے کہاکہ میں اپنی کرکٹ سے لطف اندوز ہوتا ہوں، اچھا لباس اور کھانا پسند ہیں، تھوڑا ’’شومین‘‘ بھی ہوں،اگر اس طرح کا انداز نہ اپنائیں تو ایک اوسط درجے کے کھلاڑی بن کر رہ جائیں گے۔
مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں نظم و ضبط کی پاسداری نہیں کرتا، رویہ درست نہیں، ساتھی کھلاڑیوں کی قدر نہیں کرتا یا ایک پروفیشنل کے طور پر ان کے ساتھ نہیں چل سکتا، میرے بارے میں بہت ساری غلط باتیں پھیلا دی گئی ہیں، خاندان کی طرح کسی ٹیم میں موجود لوگوں میں بھی اختلاف رائے ہوسکتا ہے تاہم اس سے یہ نتیجہ اخذ نہیں کیا جاسکتا کہ کسی کھلاڑی میں ڈسپلن کی کمی ہے،ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ جن لوگوں نے رپورٹ جمع کرائی وہی اس کی وجہ بھی بتا سکتے ہیں۔
یہ بات درست ہے کہ میں ہمیشہ اچھا پرفارم نہیں کرسکتا تاہم ٹیم مینجمنٹ کو بتانا چاہتا ہوں کہ ابھی صرف 23سال کا ہوں، میری کارکردگی کسی 28یا 30سال کے تجربہ کار کھلاڑی کے معیار پر نہ پرکھی جائے۔انھوں نے کہا کہ میرا ویرات کوہلی سے موازنہ درست نہیں، وہ بھارت اور میں اپنے ملک پاکستان کی جانب سے کھیلتا ہوں، میں نے ابھی 70ون ڈے میچز میں حصہ لیا  جبکہ ان کے میچز کی تعداد دگنی ہے،کیریئر میں 100ٹیسٹ کھیلنا چاہتا ہوں۔
احمد شہزاد نے کہا کہ کوچ وقار یونس کھلاڑیوں کو پچ، کنڈیشنز یا حریف کسی بھی چیز کی فکر سے آزاد ہوکر جارحانہ انداز میں کھیلنے کی ہدایت کرتے ہیں، ہم سب اسی مزاج کے مطابق ڈھلنے کی کوشش کررہے ہیں، انھوں نے کہا کہ آفریدی ایک جارح مزاج کپتان اورکبھی کامیاب تو کبھی ناکام ہوتے ہیں، مصباح الحق بڑی پلاننگ اور باریک بینی سے سوچ کر قدم اٹھاتے ہیں۔

India vs Sri Lanka,, 1 Test Match ..

 

1 Ball 1 Runs 1 Wicket Pak Win vs India ..



Monday, August 10, 2015

Indian government devises another conspiracy against Pakistan ..

نئی دہلی: گورداسپوراور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے واقعات میں پاکستان پر جھوٹا الزام لگانے کے بعد ناکامی کا سامنا کرنے پر بھارتی حکومت نے پاکستان کے خلاف نئے پروپیگنڈا کی تیاریاں شروع کردیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف اپنے یوم آزادی پر پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں کے داخل ہوکر کارووائیاں کرنے کے حوالے سے پروپیگنڈا شروع کردیا ہے۔ پاکستان کے خلاف اس نئی سازش میں بھارت انٹرنیشنل میڈیا کو بھی شامل کرے گا اس حوالے سےبھارتی وزیراعظم نرندر مودی کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دول کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اس ساری سازش کو عملی جامع پہنائے گی۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے گورداسپور اور ادھم پور میں دہشتگرد حملوں کا الزام پاکستان پر لگایا گیا تھا تاہم بھارت کوئی بھی الزام ثابت نہیں کرسکا۔

India's 8-year-old child's unusual and strange hand ..

لندن: بھارت میں پیدا ہونے والا 8 سالہ بچہ محمد کلیم ایک عجیب و غریب مرض میں مبتلا ہے جس کے باعث اس کے ہاتھ دنیا میں کسی انسان کے سب سے بڑے ہاتھ ہیں اور محلے کے لوگ اسے کسی بد بختی اور بد دعا کی وجہ سمجھتے ہوئے اس بچے کو ’’ دیوبچہ‘‘ کے نام سے پکارتے ہیں۔
محمد کلیم بھارت کی مشرقی ریاست جھاڑکھنڈ کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں کا رہائشی ہے جس کے ہاتھ غیرمعمولی طور پر بڑھتے بڑھتے خوفناک جسامت اختیار کرچکے ہیں اور اس بیماری کے باعث کلیم کو اسکول میں اس لیے داخلہ دینے سے منع کردیا گیا کہ اس کے ہاتھوں کو دیکھ کر بچے خوفزدہ ہوجائیں گے تاہم اب ڈاکٹروں نے اس کے ہاتھ چھوٹے کرنے کے لیے ایک آپریشن کیا ہے۔

محمد کلیم کے والد کے مطابق اب اس کے ہاتھ 8 کلوگرام تک وزنی ہوچکے ہیں وہ کھانا کھانے، کپڑے پہننے اور نہانے تک کے کام بھی خود نہیں کرسکتا۔ جنوبی بھارت کے ڈاکٹروں کے مطابق اسے ’’میکروڈیکٹائلی‘‘ کا مرض لاحق ہے جسے دیوپن یا جائنٹزم بھی کہا جاتا ہے۔

گزشتہ سال بھارت میں ہاتھوں کی مائیکروسرجری کے ممتاز ماہر ڈاکٹر راجہ سبا پتھی نے محمد کلیم کا معائنہ کیا اور اس کے والدین کو بتایا کہ آپریشن سے اس کے ہاتھوں کو کچھ چھوٹا کرنا ممکن ہے جس کے بعد 8 گھنٹے تک اس کا آپریشن کیا گیا اور اس میں کلیم کے پٹھوں کو کم کیا گیا اور اضافی گوشت کاٹا گیا لیکن اس میں دوران یہ خیال بھی رکھا گیا کہ اس بچے کے ہاتھوں کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔

Pakistan vs India,, Cricket Series ..