ساری عمر دوہری عبادت کی جیون ! قلب سے بھی اور ہاتھ سے بھی ۔ اسی لیے تو کہتا ہوں عبادت کا حکم ہر وقت ہے ۔ پانچ وقت تو حاضری لگانی ہوتی ہے باقی عبادت ، تو سارا دن چلتی ہے ۔
جیون : لیکن چاچا ہمہ وقت کیسے ہو سکتا ہے اللہ کا ذکر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ؟
جب تو ہل چلاتا ہے ، عبادت کرتا ہے ۔ جب میں صراحی ، گلدان ، تھال میں گل بوٹے بناتا ہوں،عبادت ہی تو ہوتی ہے ۔
ہاتھوں سے رزق حلال کھانے اور کھلانے والا اور کیا کرتا ہے جیون بیٹا ! جب میری جہاں آرا کشیدہ کرتی ہے ۔ ۔ ۔ ۔ روٹی بناتی ہے وہ بھی تو عبادت ہی کرتی ہے ۔
اشفاق احمد من چلے کا سودا صفحہ 73

No comments:
Post a Comment