Sunday, February 10, 2013

Ashfaq Ahmad In Zavia 3 : Pandara Rupay Ka Note

ہمارے بابے کہا کرتے ہیں کہ باہر کے جسم کو بیماریوں سے بچانے کے لئے اپنے اندر کو بیماریوں سے مبرا کرنا چاہیے ۔ 

درخت جس کے اندر بیماری ہو اور اسے گھن لگا ہوا ہو اور اندر ہی اندر سے وہ کھوکھلا ہوتا جا رہا ہو ، اور ہم اس کی اصل بیماری کا علاج کرنے کے بجائے اسے باہر سے سپرے کرتے رہیں ۔ اسے روشنیاں یا بلب لگا دیں تو ہم اس سے درخت کی اندر کی بیماری کو نہیں روک سکتے ۔ وہ تب ہی ٹھیک ہوگا جب ہم اس کی جڑوں یا تنوں کی  مٹی کھود کر اس میں چونا ڈالیں گے ، کیڑے مار ادویات ڈالیں گے ، اور اسے پانی دیں گے ۔  ایسا ہی انسان کا حال ہے ۔ 

اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ اپنی روح کے اندر اپنا احاطہ ضرور کریں ۔

 

اشفاق احمد  زاویہ 3 پندرہ روپے کا نوٹ  صفحہ 48

No comments:

Post a Comment