Showing posts with label America. Show all posts
Showing posts with label America. Show all posts

Wednesday, August 5, 2015

Pop Singer universal both kidneys were removed, ready for the transplant


ملتان: امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں گزشتہ روز امریکن پاسپورٹ ہولڈر پاکستانی پاپ سنگر عالمیگر کے دونوں گردے نکال دیئے گئے ہیں۔
عالمگیر گزشتہ کئی سال سے ڈائیلاسزکرا رہے ہیں لیکن اب انہیں گردوں کی وجہ سے مزید جسمانی پیچیدگیوں کا سامنا تھا کچھ عرصہ کے بعد اسی ہسپتال میں انکا ٹرانسپلانٹ ہوگا جس کے لئے اب کراس میچنگ کی جا رہی ہے۔ امریکہ سے ان کی اہلیہ اوربیٹے اورنگزیب نے ’’ایکسپریس‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی قوم نے ہمیشہ عالمگیر کو اپنی دعاؤں اور محبتوں سے نوازا ہے لیکن اس وقت انہیں زیادہ دعاؤں کی ضرورت ہے۔
ڈھاکہ کے شانتی نگر میں پیدا ہونے والے 60 سالہ عالمگیر آل انڈیا مسلم کے رہنما فوادالحق کے صاحبزادے ہیں۔ 15 سال کی عمر میں پاکستان آ کر انہوں نے بطور سنگر اپنے کیریئر کا آغاز کیا پاکستان میں پاپ موسیقی کے بانیوں میں انکا شمار ہوتا ہے۔ عالمگیر کی کراچی میں اب تک آخری یادگار پرفارمنس ایکسپریس میڈیا گروپ کے زیراہتمام ہونے والے فیملی فیسٹیول میں تھی جس میں انہوں نے شہزاد رائے کے ساتھ ملکر اپنے مقبول نغمات پیش کئے۔

Monday, August 3, 2015

America ki Khani,, By Dr Mujahid Mansuri ..



American Mehkma Kharja ..


Mars will change the shapes of humans, Scientists ..

  مریخ پر جانے والے انسانوں کی شکلیں تبدیل ہوجائیں گی، سائنس دان

نیویارک: زمین کا ماحول اور اس کی آب و ہوا میں موجود زندگی کو بقا دینے والے عناصر دیگر سیاروں سے بہت مختلف ہیں اور ہماری شکل و صورت اسی ماحول کی وجہ سے برقرار ہے لیکن سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ دیگر سیاروں بالخصوص مریخ میں قوت کشش اور دیگر عناصر میں تبدیلی کی وجہ سے جب کوئی انسان وہاں قدم رکھے گا تو اس کی شکل عام انسان کی طرح نہیں رہے گی بلکہ اس میں نمایاں تبدیلیاں آجائیں گی۔
مریخ پر جانے والے جن سائنس دانوں کے نام حتمی طور پر طے کر لیے گئے ہیں ان میں اہم امریکی سائنس دان جیسن اسٹینڈ فورڈ کی اہلیہ سونیا وین میٹر بھی شامل ہیں اور انہوں نے اس ناقابل واپسی مشن میں جانے والے سائنس دانوں کے ساتھ دستخط کیے ہپں۔ جیسن کا کہنا ہے کہ مریخ کے ماحول کو سامنے رکھ کر وہ توقع کر رہے ہیں کہ ان کی اہلیہ میں نہ صرف جسمانی طور پر بلکہ اندرونی طور پر بھی تبدیلیاں ہوں گی جس کے بعد انہیں پہچاننا مشکل ہوجائے گا بلکہ حقیقت میں ان کا چہرہ کچھ اس طرح کا ہوجائے گا کہ انہیں انسان کہنا مناسب نہیں ہوگا بلکہ کچھ اور ہی نام دینا ہوگا۔
مریخ کے سفر پر تحقیق کرنے والے سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ مریخ پر موجود کشش ثقل وہاں جانے والے خلا بازوں کے جسم میں انتہائی بڑے پیمانے پر تبدیلیاں پیدا کردے گی اور اس میں سے نکلنے والے شعاعیں ان خلا بازوں کے لیے مزید خطرناک ہوسکتی ہیں۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ کشش ثقل انسانی جسم کی ہڈیوں اور پٹھوں یعنی ہماری شکل کو ترتیب دیتی ہے جب کہ مریخ پر موجود کمزور کشش ثقل کی وجہ جسم میں تبدیلی واقع ہوجاتی ہے۔

Climb trees to enhance brainpower, Research

درختوں پر چڑھنے سے دماغی قوت میں اضافہ ہوتا ہے، تحقیق


فلوریڈا: ماہرین کے مطابق درختوں پر چڑھنے اور شاخوں پر خود کو متوازن رکھنے سے یادداشت اور دماغی صلاحیت بہتر ہوتی ہے۔
امریکی یونیورسٹی نے 18 سے 59 ایسے افراد کی معمول کی یادداشت کا جائزہ لیا جنہیں بتائے جانے والے نمبر الٹی ترتیب (ریورس آرڈر) میں طے کرنے تھے ان میں سے بعض افراد کو رکاوٹیں عبور کرنے والی سرگرمیاں 2 گھنٹے تک کرائی گئی تھیں جن میں درختوں پر چڑھنا، ننگے پیر دوڑ اور کاوٹیں عبور کرانا شامل تھا جب کہ دوسرے گروپ کو یوگا اور کچھ لیکچر دیئے گئے اور اس سے قبل ان دونوں گروہوں کو اس سے پہلے اور بعد میں یادداشت کے ایک ٹیسٹ سے گزارا گیا۔
تحقیق کے مطابق نتائج کے تحت جو افراد درخت پر چڑھے اور رکاوٹیں عبور کیں صرف انہوں نے ہی یادداشت اور دماغی صلاحیت کے ٹیسٹ میں بہتر کارکردگی دکھائی۔ ماہرین کے مطابق درختوں پر چڑھ کر خود کو متوازن کرنے کا عمل پیروں ، بازوؤں اور پورے جسم کو ان دیکھے انداز میں سیدھا رکھنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہےاور اسی طرح رینگ کر رکاوٹوں کے نیچے سے گزرنے کا عمل بھی فوری طور پر سوچنے اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہےکہ یوگا بھی جسمانی اعضا کو منظم رکھنے کا ایک عمل ہے لیکن اس میں انسان پرسکون انداز میں رہتا ہے اور کم کم حرکت کرتا ہے لیکن یوگا کرنے والے افراد میں کوئی خاص صلاحیت پیدا نہیں ہوئی۔ ماہرین کےمطابق اگر آپ اپنی یادداشت اور ذہنی صلاحیت بڑھانا چاہتے ہیں تو ننگے پیر چلیں، درختوں پر چڑھیں اور رکاوٹیں عبور کریں اس طرح ذہنی سرکٹ بہتر ہوگا اور مجموعی دماغی کیفیت بہتر ہوگی۔

Thursday, July 30, 2015

ik panth do kaj,, By Anis Baqar ..


Olympic Games 2015 ..

اسپیشل اولمپکس میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کامیابی کا سفر جاری، تمغوں کی تعداد 15 ہوگئی



لاس اینجلس: امریکا میں جاری اسپیشل اولمپکس میں قومی کھلاڑیوں کی کامیابی کا سفر جاری ہے اور انہوں نے اب تک اس ایونٹ میں مجموعی طور پر 15 تمغے اپنے نام کرلئے ہیں۔
امریکا کے شہر لاس اینجلس میں جاری اسپیشل اولمپکس میں ایک کلومیٹر ٹائم ٹرائل سائیکلنگ میں خدیجہ عرفان اور میمونہ حسین، ٹیبل ٹینس سنگلز میں محمد ارحم اور بیڈمنٹن سنگلز مقابلوں میں جہاں زیب اقبال نے سونے کا تمغا جیت لیا۔ اس کے علاوہ ٹینس ڈبلز میں احسن انور اورمحمد قیوم نے چاندی جب کہ گرلز ٹینس سنگلز میں رقیہ لطیف نے کانسی کا تمغا اپنے نام کیا۔ اس طرح اسپیشل اولمپکس 2015 میں پاکستان کے مجموعی تمغوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے جس میں 6سونے،4چاندی اور5کانسی کے تمغے شامل ہیں۔
واضح رہے کہ لاس اینجلس میں جاری اسپیشل اولمپکس میں 27 کھیلوں کے مقابلوں میں 177 ملکوں کے 7 ہزار سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

Wednesday, July 29, 2015

Karachi situation ..

کراچی میں امن وامان کی صورتحال پہلے کی نسبت بہتر ہے، امریکی اخبار



امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال پہلے کی نسبت بہتر ہے جب کہ قتل و غارت کے واقعات میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے کراچی میں امن وامان سے متعلق ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی پہلے کی نسبت آج ایک محفوظ شہر ہے جب کہ حکومت کی قیام امن کی کوششوں کے باعث قتل کے واقعات میں 50 فیصد کمی واقع ہوئی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ شہر میں گزشتہ 2 سالوں میں قتل وغارت کے واقعات میں کمی واقع ہوئی اور رواں سال بھی قتل کی شرح میں بتدریج کمی ہورہی ہے۔
امریکی اخبار نے رپورٹ میں مزید کہا کہ حکومت کراچی میں امن کی مکمل بحالی کے لیے کوشاں ہیں جس کی بدولت امن وامان کی صورتحال پہلے سے بہتر ہے جب کہ شہر میں قیام امن کے لیے بڑا ہدف مںظم گروہ کا خاتمہ تھا۔