Monday, April 30, 2012

Aap ko bhool jain ham, itnay to be-wafa nahi....!!!

آپ کو بھول جائیں ہم ، اتنے تو بےوفا نہیں 
آپ سے کیا گلہ کریں آپ سے کچھ گلہ نہیں 

شیشہِ دل کو توڑنا اُن کا تو ایک کھیل ہے 
ہم سے ہی بھول ہوگئی اُن کی کوئی خطا نہیں 

کاش وہ اپنے غم مجھے دے دے تو کچھ سکون ملے 
وہ کتنا بدنصیب ہے غم ہی جسے ملا نہیں 

جرم ہےگر وفا تو کیا ، کیوں بےوفا کو چھوڑ دوں 
کہتے ہیں اس گناہ کی ہوتی کوئی سزا نہیں

Ik Aur Hadsa..!!!


السلام عليكم و رحمة الله و بركاتة


Dunya ka Sakoon..!!!


السلام عليكم و رحمة الله و بركاتة

دنیا کے اندر سکون دو گے تو سکون ملے گا ورنہ سکون نہیں ملے گا۔ یہ جنت کا طریقہ ہے۔ کیا طریقہ ہے؟ کہ اس کو سکون دو جس سے ٓاپ کو سکون نہیں ملا اور معاف اُسے کرو جس نے ٓاپ کو معاف نہیں کیا، پھر دیکھو کہانی کیسی بنتی ہے، اگر اپ نے کہانی بنانی ہو تو، ورنہ تو پھر مشکل ہے۔

(حضرت واصف علی واصف رحمۃ اللہ علیہ)

Ashfaq Ahmad In Zavia Program


السلام عليكم و رحمة الله و بركاتة

ہمارے گھر میں میری بڑی آپا کے مضمون "تہذیب نسواں" اور "عصمت " میں شایع ہونے لگے تھے اور اماں گرمیوں کی لمبی دوپہریں صرف کر کے ان مضامین کو بڑی مشکل سے اٹھاتی تھیں-

آپا نے کئی مرتبہ کہا کہ اماں یہ آپ کے پڑھنے کی چیزیں نہیں ہیں کہ ان میں عورتوں کے مشکل مسائل کی نشان دہی کی گئی ہے لیکن وہ آپا کی بات کا جواب دئے بغیر بڑی کاوش سے ان پرچوں کو ڈھونڈ تیں اور اپنی بیٹی کے مضامین کا مطالعہ کر کے خوش ہوتیں -

آپا کو ہندوستان کے دور دراز شہروں سے تعریفی خط آنے شروع ہو گئے تھے اور ہم سب بڑے فخر کے ساتھ ان خطوں کو باجماعت پڑھا کرتے تھے.اماں بھی گھومتے پھرتے، کام کاج کرتے، بہانے بہانے ہمارے پاس رک کر خطوں کی عبارت سنا کرتیں اور دل ہی دل میں اترایا کرتیں -
ایک روز جب بڑی آپا نے ابا جی کی موجودگی میں اعلان کیا کہ اس وقت ہندوستان کے سبھی پڑھے لکھے لوگ میری تعریف کرتے ہیں اور میرا مان بڑھاتے ہیں -
تو اماں نے واشگاف الفاظ میں کہا !

" جب سبھی لوگ کسی شخص کی تعریف کرنے لگ جائیں تو اس شخص کو آپ ہی شرم آنی چاہیے کہ یہ کیا ہو رہا ہے. جب سب لوگ تمہاری تعریف و توصیف اور قدر افزائی پر یکجا ہو جائیں تو تمہیں چوکنے ہو جانا چاہیے. یہ بہت ہی بری بات ہے."

از اشفاق احمد ، صبحانے فسانے ،عنوان اماں سردار بیگم ، صفحہ نمبر ١٤

Read More Here

Pehli nazar..!!!

Sunday, April 29, 2012

Allahu Allah Lyrics


السلام عليكم و رحمة الله و بركاتة

Allahu Allah Lyrics

Allahu Allahu Allahu Allah
Allahu Allahu Allahu Allah

As-subhu bada min tala'atihi
Wa 'l-laylu daja min wa faratihi

Kanz-ul-karami mowl-an-ni'ami
Haad-il-umami li sharii'ati hi

Sa'atish-shajaru nataqa 'l-hajaru
Shaqqa 'l-qamaru bi-isharatihi

Jibrilu ata laylata asra'
Wa 'r-rabbu da'a fi hadratihi

Fa Muhammaduna huwa sayyiduna
Wa 'l 'izzu lana bi-ijabatihi

Daily Quran And Hadith


السلام عليكم و رحمة الله و بركاتة





Daily Quran And Hadees


السلام عليكم و رحمة الله و بركاتة



POF Eye


السلام عليكم و رحمة الله و بركاتة




POF Eye is a special-purpose hand-held weapon system similar in concept to the CornerShot that can fire weapons around corners. It was first revealed at the 5th International Defence Exhibition and Seminar (IDEAS 2008), held at the Karachi Expo Centre in November 2008.[2][3] It is designed for SWAT and special forces teams in hostile situations, particularly counter-terrorism and hostage rescue operations. It allows its operator to both see and attack an armed target without exposing the operator to counter-attack.

Beautiful...!!!


السلام عليكم و رحمة الله و بركاتة


Ishq


السلام عليكم و رحمة الله و بركاتة



Jin ko Sooraj Meri...!!!


السلام عليكم و رحمة الله و بركاتة


Khalil Jibran


السلام عليكم و رحمة الله و بركاتة


Baba Ji Khuda Kya Hay ? Ashfaq Ahmad In Zavia


السلام عليكم و رحمة الله و بركاتة

Baba Ji Khuda Kya Hay ? Ashfaq Ahmad In Zavia

بابا جی خدا کیا ہے ؟ 

خدا نہ جانا جاتا ہے نہ جانا جا سکتا ہے - اس کے بارے میں تمہارا ہر خیال حقیقت کے خلاف ہے - 

تو پھر آپ ہر وقت خدا کی باتیں کیوں کرتے رہتے ہیں ؟ 

پرندہ ہر وقت گاتا کیوں رہتا ہے ؟ پرندہ اس لیے نہیں گاتا کہ اس کے پاس کوئی اعلان ہوتا ہے - کوئی خبر ہوتی ہے ، کوئی دو پہر کا ضمیمہ ہوتا ہے - وہ اس لیے گاتا ہے کہ اس کے پاس ایک گیت ہوتا ہے - 

کوئی ایسا فارمولا بتائیے جس سے خدا کی محبت پیدا ہو ؟ 

اپنے ہاتھ آپس میں رگڑو شاباش ، دونوں ہتھیلیاں ................... کیا کوئی گرمی پیدا ہوئی - 
جی بہت - 

بس اسی طرح رگڑتے رگڑتے گرمی محبت بھی پیدا ہوجاتی ہے کام میں لگنا ضروری ہے پوچھتے رہنا نہیں - 

جو نہ دیکھا جا سکے نہ سمجھا جا سکے نہ تصور میں لایا جا سکے اس کو ماننے والے صاحب ایمان لوگ سمجھے جاتے ہیں - تصور میں بھی لے آتے ہیں اور دیکھ بھی لیتے ہیں صحیح اور سچی زندگی خدا پر ایمان رکھنے سے حاصل ہوتی ہے - اور خدا پر ایمان رکھنا اسی کو جاننا اور اسی کی جے جے کار کرنا ہے - 

روح تو ایک سوکھی پیاسی اسفنج کا ایک ٹکڑا ہوتی ہے - خدا کا تعلق ہی اس کو سرشار اور شرابور کرتی ہے ورنہ یہ سوکھی پیاسی ہی ختم ہو جاتی ہے - 

از اشفاق احمد بابا صاحبا صفحہ ٤٢٩

Baba Ji Khuda Kya Hay ? Ashfaq Ahmad In Zavia

سورج کے قریب پہنچنے کی کوشش

برطانیہ میں ایسی خلائی گاڑی بنائی جا رہی ہے جو اب تک سورج کے سب سے قریب جانے والی خلائی مشین ہو گی۔

برطانوی خلائی گاڑی سولو سیارے عطارد کے مدار سے تصاویر اور پیمائشیں حاصل کرے گی جس کی مدد سے سورج کے غیر معمولی طور پر متحرک رویے کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔

خلائی گاڑی بنانے کے لیے یورپی خلائی ایجنسی اور ایسٹریم یو کے نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ توقع ہے کہ سولو سن دو ہزار سترہ میں مشن پر روانہ ہو جائے گی۔

اس گاڑی کی تعمیر پر دو سو پینتالیس ملین پاؤنڈ لاگت آئے گی اور اس پر برطانوی شہر سٹیونیج میں کام کیا جائے گا۔ برطانیہ اور یورپی ایجنسی کے درمیان یہ معاہدہ برطانیہ کے خلائی پروگرام کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر طے پایا ہے۔ برطانیہ نے چھبیس اپریل انیس سو باسٹھ کو خلائی گاڑی ایریل اوّل خلاء میں بھیجی تھی۔

خلائی گاڑی سولو سورج سے بیالیس ملین کلومیٹر کے فاصلے پر گردش کرے گی۔ ایسٹریم یو کے میں سائنس کے شعبے کے سربراہ ڈاکٹر رالف کارڈے نے کہا کہ سوراج کے اتنی قریب سب سے بڑا درجہ حرارت کا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بغیر تحفظ کے خلائی گاڑی کی سطح پر درجہ حرارت پانچ سو ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

اس شمسی مشن کا ایک مقصد یہ معلوم کرنا ہے کہ سورج اپنے گرد ماحول کو کس طرح متاثر کرتا ہے اور وہ ذرات کیسے پیدا ہوتے ہیں جن میں اس کے گرد گھومنے والے تمام سیارے نہا جاتے ہیں۔

Dua Ki Qabooliat Ka Zaria..!!!!


السلام عليكم و رحمة الله و بركاتة


Daily Hadees. Rehmat Ka Saaya..


السلام عليكم و رحمة الله و بركاتة


Silsilay Tor Gya Wo Sab Jatay Jatay..!!!


السلام عليكم و رحمة الله و بركاتة


Maa...!!!!

Beautiful Message..!!!


السلام عليكم و رحمة الله و بركاتة


Kya Ham Jantay Hain..


السلام عليكم و رحمة الله و بركاتة



Noorani Chehray...!!!


السلام عليكم و رحمة الله و بركاتة



Please share it...!!!!


السلام عليكم و رحمة الله و بركاتة


Ikraam


السلام عليكم و رحمة الله و بركاتة



Gulamo Kay Liay..!!!!


السلام عليكم و رحمة الله و بركاتة



Musalman Ho Gay...!!!


السلام عليكم و رحمة الله و بركاتة



Daily Hadees


السلام عليكم و رحمة الله و بركاتة


Meri Maa


السلام عليكم و رحمة الله و بركاتة



Aao Dua Mangain...

Hahahahahaha

Pakistani Police

Tobba Ka Waqia

السلام عليكم و رحمة الله و بركاتة

توبہ کا واقعہ 

آپ کی ابتدائے توبہ کا واقعہ بڑا عجیب ہے - عالم شباب میں ایک لونڈی پر آپ فریفتہ ہو گئے - ہر چند منانے کی تدبیریں کیں مگر کوئی تدبیر کار گر نہ ہوئی - 
لوگوں نے بتایا کہ نیشا پور میں ایک یہودی رہتا ہے جو سحر و عمل کے ذریعہ اس کام کو آسان کر سکتا ہے ابو حفص اس کے پاس گئے اور اپنا حال بیان کیا - 

یہودی نے کہا ، اے ابو حفص ! " تمھیں چالیس دن نماز چھوڑنا ہوگی اور اس اثناء میں نہ تو زبان دل پر خدا کا نام لانا ہوگا اور نہ نیکی کا کوئی کام - " 

اگر اس پر راضی ہو تو میں جنتر منتر پڑھتا ہوں تاکہ تمہاری مراد بر آئے - 
حضرت ابو حفص نے یہودی کی یہ شرط ماں لی ، اور چالیس دن اس طرح گزار لیے - 
یہودی نے اپنا سحر و عمل کیا مگر ان کی مراد بر نہ آئی - 

یہودی کہنے لگا ! غالباً تم نے شرط پوری نہیں کی ضرور تم سے کوئی خلاف ورزی ہوئی ہے اور نیکی کا کوئی کام کیا ہے - ذرا سوچ کر بتاؤ ؟ 

ابو حفص نے کہا ! میں نے نہ کوئی نیکی کی اور نہ ظاہر اور باطن میں کوئی عمل خیر کیا - البتہ ایک دن میں نے راستے میں پتھر پڑا دیکھا اس خیال سے اسے پاؤں سے ہٹا دیا کہ کسی کو ٹھوکر نہ لگ جائے - 

اس پر یہودی کہنے لگا ! " افسوس ہے تم پر کہ تم نے چالیس دن تک اس کے حکم کی نافرمانی کی اور اسے فراموش کیے رکھا - لیکن خدا نے تیرے ایک عمل کو بھی ضائع نہیں جانے دیا -"
یہ سن کر ابو حفص رحمتہ علیہ نے صدق دل سے توبہ کی اور وہ یہودی بھی اسی وقت مسلمان ہوگیا - 

از داتا گنج بخش کشف المحجوب صفحہ ٢٣١ ترجمہ الحاج مفتی غلام معین الدین نعیمی

Saturday, April 28, 2012

Maa . . . Tjhy Sallam !!!


My Poetry Collection

Zulf Raaton C Hai Rangat Hai Ujaalon Jesi,
Par Tabiyat Hai Wohi Bhoolney Walon Jesi….

Dhoondta Phirta Hun Yun Logo'n men Shabahat Uski,
K "WO" Khawabo'n men Bhi Lagti Hai Khyaalon Jesi….

Uski Baatein Bhi DiL'aawez Hen Surat Ki Tarha,
Meri Sochein Bhi Preshan Mere Balon Jesi..

Uski "AANKHON" Ko Kabhi GhOr Se Dekha Hai "FARAZ"
Soney Walon Ki Tarha Jagney Walon jesi…

Friday, April 27, 2012

Ashfaq Ahmad in Zavia Program


السلام عليكم و رحمة الله و بركاتة

دوسروں کا احتساب تو ہم بہت کر لیتے ہیں - اخباروں میں کالموں میں ، اداریوں میں - لیکن میری بھی تو ایک شخصیت ہے ، میں بھی تو چاہوں گا کہ میں اپنے آپ سے پوچھوں کہ ایسا کیوں ہے - 

اگر ایسا ممکن ہوگیا تو پھر خفیہ طور پر ، اس کا کوئی اعلان نہیں کرنا ہے - یہ بھی الله کی بڑی مہربانی ہے کہ اس نے ایک راستہ رکھا ہوا ہے توبہ کا - 

کئی آدمی تو کہتے ہیں نفل پڑھیں ، ورد وظیفہ کریں ، لیکن یہ اس وقت تک نہیں چلے گا جب تک آپ نے اس کیے ہوئے برے کام سے توبہ نہیں کر لی - توبہ ضروری ہے - 

جیسے آپ کاغذ لے کے نہیں جاتے" ٹھپہ " لگوانے کے لئے - کوئی ٹھپہ لگا کے دستخط کر دیگا تو آپ کا کام ہو جاتا ہے - 

اسی طرح توبہ وہ ٹھپہ ہے جو لگ جاتا ہے اور بڑی آسانی سے لگ جاتا ہے - 

اگر آپ تنہائی میں دروازہ بند کر کے بیٹھیں اور الله تعالیٰ سے کہیں کہ : 

" الله تعالیٰ پتا نہیں مجھے کیا ہوگیا تھا ، مجھ سے یہ غلطی ، گناہ ہوگیا اور میں اس پر شرمندہ ہوں -
( میں یہ ریزن نہیں دیتا کہ ہیومن بینگ کمزور ہوتا ہے یہ انسانی کمزوری ہے ، یہ بڑی فضول بات ہے ایسی بات کرنی ہی نہیں چاہئے ) 

بس یہ کہے کہ مجھ سے یہ کوتاہی ہوئی ہے اور میں اے خداوند تعالیٰ آپ سے اس کی معافی چاہتا ہوں ، اور میں یہ کسی کو بتا بھی نہیں سکتا - بس آپ سے معافی مانگتا ہوں - 

اس طرح سے پھر زندگی کا نیا کامیاب ، اور شاندار راستہ چل نکلتا ہے - 

از اشفاق احمد زاویہ ٢ ماضی کا لبم صفحہ ٤٢

Qurani Ayat with English and Urdu Translation


السلام عليكم و رحمة الله و بركاتة


Qasam Ka Bayan


السلام عليكم و رحمة الله و بركاتة




Kitny Meharban Thy . . !!!


Hadees

1 baar Aap (S.A.W.W) ny shetan ko kamzor dekha to wajha pochi

Wo bola
Aap (S.A.W.W) ki ummat ki 6 aadatain mujh sy bardasht nahi hoti hain...!

1-jab milen to salam karty hain

2-musafah karty hain

3-jab koi kam karna chahty hain to
IN SHA ALLAH kehty hain

4-Astaghfaar karty hain

5-Aap (S.A.W.W) ka naam suntay he durood bhejtay hain

6-har kam ki ibtida Bismillah sy karty hain.

Aagy bhejo agar shetaan ko mazeed kamzoor karna chahty hain..!!

Syed-ul-Astighfar


Darood Shareef


السلام عليكم و رحمة الله و بركاتة



Kis Bat Py Rootha Hai

Khushkhali Lany Wali Saat Cheezain


Tu Tum Apny Rab Ki Kon Kon C Nematon Ko Jhutlao Gy ?

Thursday, April 26, 2012

Jumay Ki Namaz


السلام عليكم و رحمة الله و بركاتة




Ashfaq Ahmad In Zavia Program.


السلام عليكم و رحمة الله و بركاتة

میں نے محسوس کیا کہ مرشد ایک بہت ہے سمجھدار ، عقلمند اور زیرک بابا ہوتا ہے - وہ تم کو دانش سے قائل نہیں کرتا کیونکہ دانش کی ایک حد ہوتی ہے -
اور دانش تم کو دور نہیں لے جا سکتی - تمہارا سارا سامان اٹھا کر پہاڑ کےدامن تک جا سکتی ہے اس سے آگے کام نہیں دیتی - 

چوٹی تک پہنچنے کے لئے پہلے ٹٹو سے کام لینا پڑتا ہے ، پھر پیدل چلنا پڑتا ہے - ایک مقام ایسا بھی آتا ہے کہ پیدل چلنے کا راستہ بھی مسدود ہو جاتا ہے پھر کمند پھینک کر اور کیلیں ٹھونک ٹھونک کر اوپر اٹھنا پڑتا ہے - 

پھر ان کو یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ دانش اور عقل کی باتوں سے تو تم سمجھ ہی جاؤ گے کیونکہ اس میدان کے تم پرانے شہسوار ہو اور اس معاملے میں تمہاری کافی پریکٹس ہے - 
علم سے تو تم قائل ہو ہی جاؤ گے لیکن یہ قائل ہونا تمہارے اندر کوئی تبدیلی پیدا نہیں کر سکے گا -
تم عقلی طور پر معقول ہو جاؤ گے لیکن اصلی طور پر نہیں - 

ایک روز جب بابا جی جب وضوکرنے کی غرض سے مسجد کی تپنی پر بیٹھے تھے میں نے ڈرتے ڈرتے ان سے پوچھا 

" حضور! باطن کا سفرمرشد کی معیت کے بغیر بھی کیا جا سکتا ہے ؟ 

وہ تھوڑی دیر خاموش رہے اور میرے رسیونگ سنٹر کے ٹیون ہونے کا انتظار کرتے رہے اپنے مخصوص انداز میں مسکرا کر بولے 
کیا جا سکتا ہے لیکن وہ صرف ایک راستہ ہے 

" وہ راستہ ہے عاجزی کا اور انکساری کا - حضرت آدم کی اس سنت کا جب وہ شرمندگی سے سر جھکائے اور عجز کے ہاتھ سینے پر باندھے الله کے حضور میں حاضر ہو کر بولے مجھ سے بڑی بھول ہو گئی " 

بابا جے نے کہا ! بس یہی ایک طریقہ ہے اور رویہ ہے جسے اپنا کر مرشد کے بغیر باطن کا سفر کیا جا سکتا ہے -

" پھر آپ درختوں سے ، پرندوں سے ، پہاڑوں سے ، دریاؤں سے درس لے سکتے ہیں - پتھروں سے بادلوں سے ٹھوکروں سے گیان حاصل کر سکتے ہیں - پھر تو ساری دنیا آپ کو سبق دے سکتی ہے - ساری کائنات آپ کو رمز آشنا بنا سکتی ہے - " 

از اشفاق احمد بابا صاحبا صفحہ ٣٣٢

Darood Shareef


السلام عليكم و رحمة الله و بركاتة

اللهم صــلی علٰی محمد و علٰی آل محمد كما صليت علٰی إبراهيم و علٰی آل إبراهيم انك حميد مجيد

اللهم بارك علٰی محمد و علٰی آل محمد كما بار كت علٰی إبراهيم و علٰی آل إبراهيم انك حميد مجيد

Yad kr kay mujay takleef heee hoti ho gi...!!!!

بیلسٹک میزائل حتف چہارم کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے جوہری ہتھیار لیجانے کی صلاحیت کے حامل اور درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل حتف چہارم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق حتف چہارم یا شاہین - ون اے بلسٹک میزائل اپنے ساتھ روایتی اور جوہری ہتھیار لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Hikayat-e-Aolia - Halal Aur Haram


السلام عليكم و رحمة الله و بركاتة

حضرت سعید ابن المسیب ایک مرتبہ مکہ مکرمہ میں تھے کسی نے آ کر پوچھا مجھے ایسا حلال بتائیے جس میں حرام کا شائبہ تک نہ ہو اور ایسا حرام بتائیے جس میں حلال کا شائبہ نہ ہو ؟
تو آپ نے جواب دیا 

" ذکر الٰہی ایسا حلال ھے جس میں کسی حرام کا شائبہ نہیں اور غیر الله کا ذکر ایسا حرام ہے جس میں ذرہ بھر حلال نہیں -

Wednesday, April 25, 2012

Daily Hadees


السلام عليكم و رحمة الله و بركاتة

..✿....... H A D E E S .......✿..

عباس بن تمیم (رضی اللہ تعالٰی عنہ) سے روایت ہے میرے چچا نے نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) سے ایک شخص کے بارے میں پوچھا جس نے دوران نماز ہوا کا اخراج محسوس کیا . آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا کے اسے چاہیے کے اپنی نماز مت چھوڑے جب تک کے وہ ریخ کی آواز نہ سن لے یا پھر اسکی بدبو نہ پاۓ.

[ بخاری، کتاب:1 ، جلد:4 ، حدیث:139 ]

Narrated 'Abbas bin Tamim, My uncle asked Allah's Apostle ﷺ about a person who imagined to have passed wind during the prayer. 
Allah' Apostle ﷺ replied: "He should not leave his prayers unless he hears sound or smells something."

[ Bukhari :: Book 1 :: Volume 4 :: Hadith 139 ]

Ashfaq Ahmad in Zavia Program


السلام عليكم و رحمة الله و بركاتة

اس وقت مجھے وہ سہ پہر یاد آ رہی ہے جب شہاب کا بازو کھینچ کر اسے اٹھانے کی کوشش کی تھی کہ چلو اصحاب صفہ کے چبوترے پر تم بھی جا کر نفل ادا کرلو - 

میں وہاں بڑی مشکل سے جگہ بنا کر آیا ہوں - اور ایک عرب صوفی کو اپنے پاکستانی صوفی ہونے کا یقین دلا کے آیا ہوں کہ ابھی میں اپنے بڑے بھائی کو لاتا ہوں - 

لیکن شہاب نے یہ کہ کر اپنا بازو چھڑا لیا کہ اتنے بڑے مقام پر اور اتنی اونچی جگہ پر بیٹھ کر میں نفل نہیں ادا کر سکتا -
میں یہیں ٹھیک ہوں بلکہ یہ بھی کسی کے کرم سے رعایت ملی ہوئی ہے کہ میں یہاں بیٹھا ہوں - 

مجھے اس کی بات پر غصہ بھی آیا ور کفران نعمت پر افسوس بھی ہوا - لیکن وہ ایسا ہی تھا - 

صبح بھی جب میں نے اس کو بتایا کہ چلو حضور کے محراب میں لوگ نفل ادا کر رہے ہیں تم بھی میرے ساتھ چلو میں جگہ بنوا دوں گا اور ایک دو دھکے لگا کر محراب خالی کروا دونگا لیکن وہ نہیں مانا اور شرمندہ سا ہو کر کہنے لگا 

" یار حضور کے محراب میں کھڑے ہو کر نفل پڑھنا بڑے دل گردے کا کام ہے وہاں تو حضرت ابو بکر کو بھی تھرتھری آ گئی تھی میرا کیا منہ ہے جو اس جگہ کے قریب بھی جاؤں - 
میری شکل دیکھتے ہو یہ اس محراب میں کھڑے ہونے کے قابل ہے تم جاؤ اور وہاں جا کر نماز پڑھو اس مسجد کی بہاریں جتنی بھی لوٹ سکتے ہو لوٹ لو - ایسا موقع بار بار ہاتھ نہیں آتا - 
ہر ہر مصلے سے ، ہرکونے سے ، اور ہر صف سے ، جہاں جہاں موقع ملے اپنا حصہ بٹور لو ، اور جو حسا تمہارا نہیں بھی ہے وہ بھی ہتھیا لو - ایسا چانس روز نہیں ملا کرتا - " 

از اشفاق احمد بابا صاحبا صفحہ ٣٢٧

Ashfaq Ahmad in Zavia 2 Program


السلام عليكم و رحمة الله و بركاتة

Ashfaq Ahmad in Zavia 2 Program

خواتین و حضرات اپنے دکھ اور کوتاہیاں دور کرنے کے لیے آسان طریقہ یہ ہے کہ ہم تسلیم کرنے والوں میں، ماننے والوں میں شامل ہو جائیں اور جس طرح خداوند تعالٰی کہتا ہے کہ دین میں پورے کے پورے داخل ہو جاؤ۔ میرا بڑا بیٹا کہتا ہے کہ ابو دین میں پورے کے پورے کس طرح داخل ہو جائیں تو میں اس کو کہتا ہوں کہ جس طرح سے ہم بورڈنگ کارڈ لے کر ایئر پورٹ میں داخل ہو جاتے ہیں اور پھر جہاز میں بیٹھ کر ہم بے فکر ہو جاتے ہیں کہ یہ درست سمت میں ہی جاۓ گا اور ہمیں اس بات کی فکر لاحق نہیں ہوتی کہ جہاز کس طرف کو اڑ رہا ہے۔ کون اڑا رہا ہے بلکہ آپ آرام سے سیٹ پر بیٹھ جاتے ہیں اور آپ کو کوئی فکر فاقہ نہیں ہوتا ہے۔ آپ کو اپنے دین کا بورڈنگ کارڈ اپنے یقین کا بورڈنگ کارڈ ہمارے پاس ہونا چاہیے تو پھر ہی خوشیوں میں اور آسانیوں میں رہیں گے وگرنہ ہم دکھوں اور کشمکش کے اندر رہیں گے اور تسلیم نہ کرنے والا شخص نہ تو روحانیت میں داخل ہو سکتا ہے اور نہ ہی سائنس میں داخل ہو سکتا ہے۔ جو چاند کی سطح پر اترے تھے جب انہوں نے زمین کے حکم کے مطابق ورما چلایا تھا تو اس نے کہا کہ ورما ایک حد سے نیچے نہیں جا رہا۔ جگہ پتھریلی ہے لیکن نیچے سے حکم اوپر گیا کہ نہیں تمھیں اسی جگہ ورما چلانا ہے۔ وہ ماننے والوں میں سے تھا اور اس نے بات کو تسلیم کرتے ہوۓ اسی جگہ ورما چلایا اور اس کے بلآخر وہ گوہرِ مقصود ہاتھ آ گیا جس کی انہیں تلاش تھی۔
خواتین و حضرات ماننے والا شخص اس زمین سے اٹھ کر افلاک تک پہنچ جاتا ہے اور وہ براق پر سوار ہو کر جوتوں سمیت اوپر پہنچ جاتا ہے اور جو نہ ماننے والا ہوتا ہے وہ بے چارہ ہمارے ساتھ یہیں گھومتا پھرتا رہ جاتا ہے۔ سائنسدان کہتے ہیں کہ جب ہم یہ مان لیتے ہیں کہ زمین میں کششِ ثقل ہے تو پھر ہم آگے چلتے ہیں اور ہمارا اگلا سفر شروع ہوتا ہے جبکہ نا ماننے سے مشکل پڑتی ہے۔

"زاویہ دوم باب تینتالیس سے اقتباس"

Ashfaq Ahmad in Zavia 2 Program

حضرت علی رضہ سے تین عجیب و غریب سوالات و جوابات

السلام عليكم و رحمة الله و بركاتة

حضرت علی رضہ سے تین عجیب و غریب سوالات و جوابات 

ابن عمر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ ایک دفعہ حضرت عمررضی الله عنہ نے حضرت علی رضی الله عنہ سے کہا کہ اکثر اوقات آپ رحمتہ اللعالمیں صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہوتے ہیں مگر ہم نہیں ہوتے - اور کبھی ہم ہوتے ہیں آپ نہیں ہوتے - میں آپ سے تین سوال کرتا ہوں اگر آپ کو جوابات معلوم ہوں تو بتائیے -

حضرت علی رضی الله عنہ نے فرمایا " پوچھیں "

حضرت عمررضی الله عنہ کے سوالات 

١. کسی کو کسی سے محبّت ہوتی ہے جب کہ وہ اس کا کوئی سلوک نہیں دیکھتا ، کسی کو کسی سے دشمنی ہوتی ہے جب کہ اس کی کوئی برائی نہیں دیکھی ؟ 

٢. آدمی بات کرتا کرتا کوئی بات بھول جاتا ہے پھر اچانک اسے بات یاد آجاتی ہے اوس کی وجہ ؟

٣. انسان خواب دیکھتا ہے پھر کوئی خواب تو سچا ہوتا ہے کوئی جھوٹھا اس کی وجہ ؟ 

حضرت علی رضی الله عنہ کے جوابات 

١. ہاں میں نے رحمتہ اللعالمیں صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ فرماتے تھے کہ ارواح جمع شدہ لشکر ہیں - اور فضا میں ملتی جلتی ہیں پھر جن ارواح میں تعارف ہو جاتا ہے ان میں محبت ہو جاتی ہے - جن میں وہاں اجنبیت رہتی ہے ان میں دنیا میں بھی اجنبیت رہتی ہے - 

٢. ہاں میں نے رحمتہ اللعالمیں صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ فرما رہے تھے کہ ہر دل کے لئے چاند کے بادل کی طرح بادل ہوتا ہے - پھر جس طرح چاند پر بادل چھا کر اس کی روشنی ختم کر دیتا ہے ، اور جب ہٹ جاتا ہے پھر چاند روشن ہو جاتا ہے - انسان کے ذھن پر گفتگو کے دوران بادل چھا جاتا ہے اور وہ بات بھول جاتا ہے اور جب بادل ہٹ جاتا ہے تو بات یاد آجاتی ہے - 

٣. ہاں میں نے رحمتہ اللعالمیں صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ فرما رہے تھے کہ جب انسان گہری نیند سو جاتا ہے تو اس کی روح عرش تک چڑھتی ہے پھر جو عرش کے ورے بیدار نہیں ہوتا ( اور کچھ خواب میں دیکھتا ہے ) تو اس کا وہ خواب سچا ہوتا ہے ورنہ جھوٹا - 

حضرت عمررضی الله عنہ نے فرمایا الحمد الله ! میں نے موت سے پہلے تینوں کا جواب پا لیا - 

حضرت عمررضی الله عنہ نے فرمایا حیرانی کی بات یہ ہے کہ کبھی انسان خواب میں ایسی بات دیکھتا ہے جس کا اس کے دل میں ڈر بھی نہیں گزرا تھا اور اس کا وہ خواب سچا ہو جاتا ہے - اور کوئی خواب کچھ بھی نہیں ہوتا - 

اس پر حضرت علی رضی الله عنہ نے فرمایا کہ الله تعالیٰ کا فرمان ہے کہ " الله یتوفی النفس " الخ - الله موت کے وقت بھی روحیں قبض کر لیتا ہے اور جو فوت نہیں ہوئے ان کی ارواح نیند کے وقت بھی قبض کر لیتا ہے پھر وہ ارواح روک لیتا ہے جن پر موت کا فیصلہ صادر ہو چکا ہوتا ہے - 
اور دوسری ارواح ایکی مقررہ مدت کے لئے چھوڑ دیتا ہے جن روحوں کو نیند میں چڑھایا جاتا ہے اور جو کچھ وہ آسمان میں دیکھ آتی ہیں وہ باتیں درست ہوتی ہیں - 
پھر جب وہ اپنے جسموں کی طرف واپس آجاتیں ہیں تو فضا میں انھیں شیطان مل جاتے ہیں اور ان کو جھوٹی باتیں بتا دیتے ہیں ایسے خواب جھوٹے ہوتے ہیں - 

از امام ابن القیم رحمتہ الله علیہ کتاب الروح ترجمہ مولانا عبد المجید صدیقی

Saat Ahkamaat


السلام عليكم و رحمة الله و بركاتة


●▬▬▬▬▬▬▬▬▬ஜ۩۩۩۩ஜ▬▬▬▬▬▬▬▬▬●
░░░█░█░█░█░░█░█░█░░░█░█░█░░█░█░ 
░▄▀█░█░█░█░░█░█░█░▄▀█░█░█░░█░█░ 
░█▄█▄█▄█░█░▄█▄█░█░█▄█▄█░█░▄█▄█░ 
●▬▬▬▬▬▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬▬▬▬▬●
؛أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ الَّذِي لا إِلَهَ إِلا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ.؛
 ●▬▬▬▬▬▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬▬▬▬▬●
 ░░░█░█░█░█░░█░█░█░░░█░█░█░░█░█░ 
░▄▀█░█░█░█░░█░█░█░▄▀█░█░█░░█░█░
 ░█▄█▄█▄█░█░▄█▄█░█░█▄█▄█░█░▄█▄█░

●▬▬▬▬▬▬▬▬▬ஜ۩۩۩۩ஜ▬▬▬▬▬▬▬▬▬●



جب سینکڑوں برس بعد صحابہ کرام کے جسد خاکی قبور سے تروتازہ نکل آئے۔


السلام عليكم و رحمة الله و بركاتة

جب سینکڑوں برس بعد صحابہ کرام کے جسد خاکی قبور سے تروتازہ نکل آئے۔
1932 میں شاہ عراق ملک فیصل اول کو خواب میں حضرت حذیفہ الیمانی رضی اللہ عنہ ، جلیل القدر صحابی نے فرمایا حضرت جابر بن عبداللہ اور مجھے موجودہ مزارات سے منتقل کرکے دریائے دجلہ سے کچھ فاصلے پر دفن کردو کیونکہ میرے مزار میں پانی اور حضرت جابر کے مزار میں نمی ہے۔ شاہ فیصل نے یہ خواب مسلسل دیکھا ،لیکن بوجہ مصروفیت امورِ مملکت کوئی خاص توجہ نہ دی ۔ تیسری شب حضرت موصوف نے مفتی اعظم عراق کو ہدایت فرمائی، ہم شاہ عراق سے دو مرتبہ کہہ چکے ہیں ہمارے مزارات یہاں سے منتقل کردو لیکن شاہ نے توجہ نہ دی، تم شاہ کو تاکید کردو وہ منتقلی مزارات کا انتظام کردے۔
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ ہجرت سے پندرہ سال پہلے مدنیہ میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق قبیلہ خزرج کے ایک غریب خاندان سے تھا۔ آپ کم عمری میں اسلام لائے اور بے شمار غزوات میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا ساتھ دیا۔ والد کا نام عبداللہ اور والدہ کا نام نصیبہ بنت عقبہ بنت عدی تھا جو ان کے والد کے خاندان ہی سے تھیں۔ آپ کے والد حضرت عبداللہ انصاری غزوہ احد میں شہید ہوئے۔ ان کی نسل کو بنو حرام کہا جاتا ہے جو آج بھی مسجد قبلتین کے قریب رہائش رکھتے ہیں۔ حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سات بہنوں کے اکلوتے بھائی تھے۔ بعض روایات کے مطابق ایک دفعہ وہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی خدمت میں حاضر تھے تو حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا کہ اے جابر تم ایک لمبی زندگی پاؤ گے اگرچہ اندھے ہو جاؤ گے مگر تمہاری ملاقات میری اولاد میں سے ایک شخص سے ہوگی وہ میرا ہم نام ہوگا.
انہوں نے چورانوے سال کی عمر پائی اور 78ھ میں وفات پائی۔ روایات کے مطابق انہیں حجاج بن یوسف نے زہر دلوایا تھا۔ انہیں بغداد کے قریب مدائن میں دریائے دجلہ کے قریب دفن کیا گیا۔
بہر حالصبح کو مفتی اعظم نوری السعید وزیراعظم عراق کے پاس تشریف گئے اور خواب بیان کیا۔ وزیراعظم مرحوم اور مفتی اعظم عراق دونوں شاہ کی خدمت میں باریاب ہوئے اور درخواست بیان کی ۔ شاہ نے بھی اس خواب کی تائید کی۔ باہمی مشورہ اور غور و فکر کے بعد طے پایا کہ مفتی اعظم مزارات کی منتقلی کا فتوی دیں اور فتوے کے ساتھ شاہی فرمان منسلک کرکے اخبارات میں اشاعت کے لیے وزیراعظم کو دے دیں۔
چناچہ اس پر فورا عمل کیا ۔اعلان تھا دس ذوالحجہ کے بعد نماز ظہر دونوں اصحاب رسول رضی اللہ عنھم کے مزارات کھول کر دونوں حضرات کو کسی مناسب جگہ دفن کیا جائے گا۔ اس اعلان کی اشاعت کے بعد تمام عالم اسلامی میں یہ خبر نہایت دلچسپی کے ساتھ پڑھی گئی۔ چونکہ حج کا زمانہ قریب تھا دنیا کے مسلمان حرمین الشریفین میں جمع تھے۔ سب نے بذریعہ تار شاہ عراق سے درخواست کی کہ مزارات ، حج کے بعد کسی قریبی تاریخ میں منتقل کیے جائیں تاکہ ہم بھی شرکت کی سعادت حاصل کرسکیں۔ اسی طرح اطرافِ عالم ہندوستان ، ترکی ، مصر ، افریقہ ، ایران ، شام اور بلغاریہ وغیرہ سے تاروں کی یلغار شروع ہوگئی اور تاریخ میں توسیع کی درخواست کی گئی۔
مسلمانانِ عالم کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے دوسرا شاہی فرمان جاری کیا گیا کہ اب یہ مبارک کام حج کے دس یوم کے بعد کیا جائے گا۔بغداد سےتقریبا 40 میل دور ایک تاریخی مقام مدائن ہے جس کو اب سلمان پاک کہتے ہیں۔ یہاں مشہور صحابی حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کا مزار بھی ہے۔اطرافِ عالم سے مسلمانان اور غیرمسلم کثیر تعداد میں بغداد پہنچ گئے۔ تمام دنیا کے اخباری نمائندے ، فوٹوگرافر ، سفیر اور مشہور سیاح، مورخ، شاہ عراق اور وزیراعظم ، مفتی اعظم ، امراء ، صلحاء اور عمائدینِ عراق دوشنبہ کو دوپہر کے وقت یہاں جمع ہوچکے تھے۔
پہلے حضرت حذیفہ الیمانی رضی اللہ عنہ کے جسدِ مبارک کو کرین کے ذریعے زمین سے اس طرح اٹھایا گیا کہ کرین پر لگے اسٹریچر پر جسدِ مبارک خودبخود آگیا۔ اس کے بعد کرین سے اسٹریچر الگ کرکے شاہ فیصل ، مفتی اعظم ، وزراء ترکی ، ولی عہد مصر شہزادہ فاروق نے کاندھوں پر اسٹریچر رکھ کر تابوت تک لائے جو شیشہ کا بنا ہوا پہلے سے تیار تھا۔ تابوت میں جسد مبارک رکھ دیا گیا۔ اسی طرح حضرت جابر بن عبداللہ کے جسدِ مبارک کو بھی مزار سے نکال کر باالاحترام بلوری تابوت میں رکھ دیا گیا۔
دونوں حضرات کے جسم بالکل تروتازہ تھے، ایسا معلوم ہوتا تھا یہ حضرات ابھی زندہ ہیں۔ آنکھیں کھلی ہوئی تھیں جن سے نوری شعاعیں نکل کر دیکھنے والوں کی آنکھیں خیرہ کررہی تھیں۔ کفن بھی بالکل تازہ تھے۔
یہ کرشمہ قدرت دیکھ کر بڑے بڑے ڈاکٹر ، سائنس دان ، انگشت بدنداں تھے۔ بین الاقوامی شہرت کا مالک ایک جرمن ماہر چشم اس کاروائی میں بڑی دلچسپی لے رہا تھا ، وہ اس قدر متاثر ہوا کہ فورا مفتی اعظم عراق کے پاس آیا اور ہاتھ پکڑ کر کہا، اسلام کی حقانیت کا اس سے بڑھ کر کیا ثبوت ہوسکتا ہے۔ میں کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوتا ہوں آپ مجھے تلقین کریں۔
لاکھوں انسانوں کے سامنے یہ ڈاکٹر مسلمان ہوگیا۔ اس کے بعد ہزاروں نصرانیوں ، یہودیوں نے جوق در جوق بغداد آکر مع اپنے خاندانی افراد اسلام قبول کیا...