Sunday, April 29, 2012

Baba Ji Khuda Kya Hay ? Ashfaq Ahmad In Zavia


السلام عليكم و رحمة الله و بركاتة

Baba Ji Khuda Kya Hay ? Ashfaq Ahmad In Zavia

بابا جی خدا کیا ہے ؟ 

خدا نہ جانا جاتا ہے نہ جانا جا سکتا ہے - اس کے بارے میں تمہارا ہر خیال حقیقت کے خلاف ہے - 

تو پھر آپ ہر وقت خدا کی باتیں کیوں کرتے رہتے ہیں ؟ 

پرندہ ہر وقت گاتا کیوں رہتا ہے ؟ پرندہ اس لیے نہیں گاتا کہ اس کے پاس کوئی اعلان ہوتا ہے - کوئی خبر ہوتی ہے ، کوئی دو پہر کا ضمیمہ ہوتا ہے - وہ اس لیے گاتا ہے کہ اس کے پاس ایک گیت ہوتا ہے - 

کوئی ایسا فارمولا بتائیے جس سے خدا کی محبت پیدا ہو ؟ 

اپنے ہاتھ آپس میں رگڑو شاباش ، دونوں ہتھیلیاں ................... کیا کوئی گرمی پیدا ہوئی - 
جی بہت - 

بس اسی طرح رگڑتے رگڑتے گرمی محبت بھی پیدا ہوجاتی ہے کام میں لگنا ضروری ہے پوچھتے رہنا نہیں - 

جو نہ دیکھا جا سکے نہ سمجھا جا سکے نہ تصور میں لایا جا سکے اس کو ماننے والے صاحب ایمان لوگ سمجھے جاتے ہیں - تصور میں بھی لے آتے ہیں اور دیکھ بھی لیتے ہیں صحیح اور سچی زندگی خدا پر ایمان رکھنے سے حاصل ہوتی ہے - اور خدا پر ایمان رکھنا اسی کو جاننا اور اسی کی جے جے کار کرنا ہے - 

روح تو ایک سوکھی پیاسی اسفنج کا ایک ٹکڑا ہوتی ہے - خدا کا تعلق ہی اس کو سرشار اور شرابور کرتی ہے ورنہ یہ سوکھی پیاسی ہی ختم ہو جاتی ہے - 

از اشفاق احمد بابا صاحبا صفحہ ٤٢٩

Baba Ji Khuda Kya Hay ? Ashfaq Ahmad In Zavia

No comments:

Post a Comment