Wednesday, October 24, 2012

Ashfaq Ahmad in Baba Sahaba : Maroobiat

مجھ میں بڑے آدمیوں سے مرعوب ہونے کا بڑا ملکہ ہے  اور میں ہر بڑے آدمی سے فوراً متاثر ہو کو اس کے سامنے سر نگوں ہو جاتا ہوں ۔  میں پاکستان کے ان کروڑوں انسانوں میں سے ہوں  جو اپنی عاجزی ، فروتنی ، کمترینی،اور بیچارگی کے زور پر بڑے بڑے  متکبر ، گھمنڈی  ، خودپرست ، اور خود بین فرعونوں کو جنم دیتے ہیں اور ان کے جلوسوں کے آگے ناچتے گاتے " آوے ای آوے " کے  نعرے مارتے جاتے ہیں ۔ ہمیں صاحبان حیثیت سے کچھ مطلوب نہیں ہوتا  نہ ہی ہم ان سے کسی رعایت  کے طلبگار ہوتے ہیں ۔  ہم صرف ان کے گن گانے  کے لیے پیدا  ہوتے ہیں ، اور انہین جتلائے  بغیر ساری زندگی ان کے گن  گا کر ختم ہو جاتے ہیں ۔

 

اشفاق احمد بابا صاحبا صفحہ 58 

No comments:

Post a Comment