Monday, October 29, 2012

Ashfaq Ahmad in Baba Sahba

مولانا حافظ الدین نے اپنی کتابوں میں لکھا ہے  کہ آدمی کو چند خصلتیں چیتے سے سیکھنی چاہئیں  ان میں سے ایک خصلت یہ ہے کہ چیتا کتے کی طرح رزق کے پیچھے بھاگتا نہیں  اگر اس کے سامنے کوئی چیز میسر آجائے تو لے لیتا ہے ورنہ چھوڑ دیتا ہے ۔ 

دوسرے چیتا جب شکار کے لیے نکلتا ہے اگر شکار ہاتھ آجائے تو شکار کر لیتا ہے ،  لیکن اس کا پیچھا نہیں کرتا اور نہ ہی اس کے لیے بہت زیادہ دوڑتا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔  اسی طرح آدمی کو بھی چاہیے کہ ضرورت کے مطابق رزق طلب کرے ۔ 

نہ تو بہت زیادہ طلب کرے اور نہ ہی اس کے پیچھے مارا مارا پڑے ۔

اشفاق احمد بابا صاحبا صفحہ 304 

No comments:

Post a Comment