Monday, October 22, 2012

Hushi Ka Raaz..

مشہور فلسفی ابن طفیل نےایک دن خوش ہو کر لوگوں کو بتایا:
اے لوگو!میں نے وہ راز پا لیا ہے جس سے انسانی معاشرہ خوش و خرم رہ سکتا ہے۔
ایک دوست نے دریافت کیا وہ کیسے ؟ابن طفیل نے جواب دیا کائنات کی ہر چیز دوسروں کے لیئے ہے۔
درخت اپنا پھل خود نہیں کھاتے ،دریا اپنا پانی خود نہیں پیتے،یہ بہاریں،یہ برساتیں،یہ نغمے،زمزمے سب دوسروں کے لیئے ہیں۔
بس وہی زندگی نظام کائنات سے ہم آہنگ ہوسکتی ہے جو دوسروں کے لیئے 

ہو۔
ہمارے معاشرے میں صرف ایسی بے غرض سوچ تبدیلی لا سکتی ہے ۔اسی سوچ کے سہارے زندگی کے راستے سہل ہو سکتے ہیں۔
یہ جا بجا پھیلی ہوئی رنجشیں،عداوتیں،جھگڑے ان سب کا تدارک اسی طرزعمل سے ممکن ہے ۔ 
بغیر کسی غرض ،کسی توقع کے دوسروں کے لیئے شجر سایہ دار بننے سے یہ فائدہ ہوتا ہے کہ پھر کسی کا منفی رویہ ہمیں مایوس نہیں کر پاتا ۔
ہم اپنی دھن میں مگن ہو کر دوسروں کے لیئے راستے بنائیں گے تو منزلیں خود ہمارا استقبال کریں گی

No comments:

Post a Comment