Wednesday, October 31, 2012

Ka'abay Ki Ronaq, Ka'abay Ka Manzar..!!

کعبےکی رونق کعبےکا منظر، اﷲ اکبر ، اﷲ اکبر 
دیکھوں تو دیکھےجائوں برابر، اﷲ اکبر ، اﷲ اکبر

حیرت سےخود کو کبھی دیکھتا ہوں اور دیکھتا ہوں کبھی میں حرم کو 
لایا کہاں مجھ کو میرا مقدر، اﷲ اکبر، اﷲ اکبر


حمد خدا سےتر ہیں زبانیں کانوں میں رس گھولتی ہیں اذانیں 
بس اک صدا آرہی ہے برابر، اﷲ اکبر اﷲ اکبر

قطرےکو جیسےسمندر سمیٹےمجھ کو مطاف اپنےاندر سمیٹے 
جیسےسمیٹے آغوش مادر، اﷲ اکبر اﷲ اکبر

مانگی ہیں میں نےجتنی دعائیں منظور ہوں گی مقبول ہوں گی 
میزاب رحمت ہے میرے سر پر ، اﷲ اکبر اﷲ اکبر

یاد آگئیں جب اپنی خطائیں اشکوں میں ڈھلنےلگی
اِلتجائیں رویا غلاف کعبہ پکڑ کر، اﷲ اکبر اﷲ اکبر

اپنی عطا سےبلوا لیا ہے مجھ پر کرم میرےرب نےکیا ہے 
پہنچا ہوں پھر سےحطیم کےاندر، اﷲ کرم اﷲ کرم

بھیجا ہےجنت سےتجھ کو خدا نے، چوما ہے تجھ کو خود مصطفی نے
اےسنگِ اسود تیرا مقدر، اﷲ اکبر اﷲ اکبر

جس پر نبی کےقدم کو سجایا، اپنی نشانی کہہ کر بتایا 
محفوظ رکھا رب نےوہ پتھر، اﷲ اکبر ، اﷲ اکبر

محشر میں ہو نہ مجھےپیاس کا ڈر ، ہوں ملتفت مجھ پر ساقیِ کوثر 
رب سےدعا کی زم زم کو پی کر ، اﷲ اکبر ، اﷲ اکبر

دیکھا صفا بھی مروہ بھی دیکھا رب کےکرم کا جلوہ بھی دیکھا 
دیکھا رواں اک سروں کا سمندر، اﷲ اکبر ، اﷲ اکبر

کعبےکےاوپر سےجاتےنہیں ہیں ، کس کو ادب یہ سکھاتےنہیں ہیں 
کتنےمؤدب ہیں یہ کبوتر، اﷲ اکبر ، اﷲ اکبر

تیرےکرم کی کیا بات مولا، تیرےحرم کی کیا بات مولا تا 
عمر کر دےآنا مقدر، اﷲ اکبر ، اﷲ اکبر

مولاصبیح اور کیا چاہتا ہے، بس مغفرت کی عطا چاہتا ہے 
بخشش کےطالب پہ اپنا کرم کر، اﷲ اکبر، اﷲ اکبر 

No comments:

Post a Comment