Saturday, September 12, 2015

Muhammad Hafeez Bowling action

Domestic Event

Domestic Event, Making criticism for Hafeez Bowling action

Domestic Event, Making criticism for Hafeez Bowling action
لاہور: قومی ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں بولنگ کو تنقید کا نشانہ بنانے پر حفیظ بلبلا اٹھے اور اس حوالے سے رپورٹ کو غیر ذمہ دارانہ قررا دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایکشن غیر قانونی قرار دیے جانے پر محمد حفیظ ایک سال تک انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ نہیں کرسکتے، البتہ انھیں قومی ٹی ٹوئنٹی میں بطور بولر بھی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیدیا گیا ہے، ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر پابندی کے باوجود کسی بھی کرکٹر کو ملکی سطح کے مقابلوں میں شرکت کا موقع دینا بورڈ کی صوابدید ہے، اس سے ہمیں اندازہ ہوگا کہ ایکشن میں کس حد تک بہتری آئی ہے۔
امپائرز ان کی بولنگ کا جائزہ لے رہے اور رپورٹ بھی کرسکتے ہیں، ایک غیرملکی ویب سائٹ کے مطابق محمد حفیظ ایکشن کی اصلاح کیلیے کوئی کام ہی نہیں کر رہے تو دوبارہ جائزہ لینے کی ضرورت کیا تھی؟ قوانین کے تحت پابندی کا ایک سال پورا ہونے سے قبل آل رائونڈر آئی سی سی سے ریویو کی درخواست بھی نہیں کرسکتے۔
ایسے میں بولنگ کا موقع دینے کا کیا مقصد ہے؟ اس حوالے سے ردعمل کا اظہار کرنے کے لیے محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کا سہارا لیا،انھوں نے کہاکہ 9ماہ سے بولنگ ایکشن کی اصلاح کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کوچز اور اینالسٹ کے ساتھ کام کررہا ہوں، بہت جلد ایکشن میں نظر آئوں گا،انھوں نے ویب سائٹ کی خبر کو غیر ذمہ داری کی بہترین مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ باتیں نجانے کہاں سے آئی ہیں۔

Domestic Event

Muhammad Hafeez

Umer Gul injured nose during the match ..

Umer Gul injured

Umer Gul injured nose during the match

Umer Gul injured nose during the match
لاہور: فارم اور فٹنس کی بحالی کے لیے کوشاں پیسر عمر گل قومی ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران ایک بار پھر زخمی ہوگئے۔
اسلام آباد کی نمائندگی کرنے والے کرکٹر کراچی بلوز کے خلاف مقابلے میں خرم منظور کے اسٹروک پر کیچ پکڑتے ہوئے ناک زخمی کرا بیٹھے، وہ 2 ہفتے کے لیے کرکٹ سے بھی دور ہوگئے ہیں، یوں دورہ زمبابوے کے لیے انتخاب کی رہی سہی امیدیں بھی خاک میں مل گئیں۔
یاد رہے کہ کسی وقت پاکستان کے نمبر ون پیسر کی پہچان رکھنے والے عمرگل مئی 2013 میں گھٹنے کی سرجری کے بعد سے کبھی مستقل ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے ہیں۔

Kamran Akmal Greatest Inning ..

Kamran Akmal Greatest Inning

Kamran dominated ominous shadow began subsiding

Kamran dominated ominous shadow began subsiding
اسلام آباد / لاہور: کامران اکمل پر چھائے  نحوست کے سائے چھٹنے لگے، قومی ٹیم سے باہرٹیسٹ وکٹ کیپر بیٹسمین نے  ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں رنز کے انبار لگا دیئے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان نے کراچی وائٹس کو 3رنز سے زیر کرلیا، فاتح ٹیم نے 4وکٹ پر185رنز بنائے، کامران اکمل نے صرف 57گیندوں پر105رنز کی اننگز کھیلی جب کہ ناکام سائیڈ4 وکٹ پر182 رنز بناپائی، شہر یار غنی نے 64 اور رمیز راجہ نے 46 رنز اسکور کیے۔ کوالیفائر کراچی بلوز نے لاہور وائٹس کو 7 وکٹ سے مات دیدی، ناکام ٹیم نے7وکٹ پر179رنز بنائے، عمر اکمل 52، احمد شہزاد40، سعد نسیم 35اور اظہر علی20 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، محمد حفیظ صرف 7رنز بنا سکے۔
رومان رئیس نے3وکٹیں لیں،خرم منظورکے81رنز کی بدولت کراچی بلوز نے ہدف 17.4 اوورز میں 3 وکٹ پر حاصل کرلیا، شاہ زیب 45 اور اسد شفیق 36 پر ناقابل شکست رہے۔ ایبٹ آباد کو پشاور کیخلاف 6وکٹ سے کامیابی ملی، ناکام ٹیم نے 4وکٹ پر195رنز بنائے، افتخار احمد 90رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، فخر زمان کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت ایبٹ آباد نے ہدف 3گیندوں قبل 4وکٹ پر عبور کرلیا، اوپنر نے 62گیندوں پر 100رنز کی اننگز کھیلی، یونس خان 18رنز کی معاونت کرپائے۔ اسلام آباد نے فیصل آباد کو 8وکٹ سے دھرلیا، ناکام سائیڈ نے 8وکٹ پر 158رنز اسکور کیے، خرم شہزاد47،راحیل امیر 41 اور مصباح الحق31رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔
اسلام آباد نے ہدف 2اوورز قبل دو وکٹ پر حاصل کیا۔ آفاق رحیم 70رنز پر ناقابل شکست پویلین لوٹے، بابر اعظم نے38اور شان مسعود نے 30بنائے،عماد وسیم 12پر ناٹ آؤٹ رہے، سعید اجمل ناکام رہے۔ پول اے میں پانچوں میچز مکمل کرنے والی ملتان کی ٹیم نے 8پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں رسائی یقینی بنالی، سیالکوٹ، راولپنڈی اور بہاولپور کے 4،4 پوائنٹس ہیں، واحد فتح حاصل کرنے والی کراچی وائٹس اور 4میں سے ایک میچ جیتنے والی حیدرآباد کی ٹیم ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔
پول بی میں کراچی بلوز نے چاروں میچز جیت کر 8پوائنٹس کے ساتھ فائنل فور میں نشست پکی کرلی، اتوار کو6 پوائنٹس کی حامل سائیڈ پشاور سے مقابلہ گروپ کی ٹاپ ٹیم کا فیصلہ کرے گا، ایبٹ آباد کی اسلام آباد کیخلاف جیت اسے 6پوائنٹس کے ساتھ اوسط پر آگے آنے کا موقع فراہم کرسکتی ہے، البتہ اس کیلیے پشاور کی شکست ضروری ہے،صرف ایک ایک فتح پانے والی لاہوروائٹس، فیصل آباد اور اسلام آباد کیلیے واپسی کی ٹکٹ بک کرائی جا چکی ہے۔

Greatest Inning

Pakistan Cricket

Cow Market ..

LAHORE: Vendors displaying sacrificial animals to attract customers at the temporary sacrificial animals markets setup at Saghyan Road in connection with upcoming Eidul Azha.

Cow Video 1

Cow Video 2

Cow Video 3

Cow Video 4

Cow Video 5

ENG vs AUS,, ODI Series ..

Australia´s Pat Cummins (L) appeals successfully for the dismisal of England´s Alex Hales (R) out lbw for 0 runs during the fourth one day international (ODI) cricket match between England and Australia at Headingley in Leeds, northern England.


ENG vs AUS

Haram Sharif,, Death of 6 Pakistani pilgrims ..

Crane accident Haram Sharif

The Pakistani Ambassador confirmed the death of 6 Pakistani pilgrims

The Pakistani Ambassador confirmed the death of 6 Pakistani pilgrims
مکہ المکرمہ: سعودی عرب میں متعین پاکستانی سفیر  نے حرم شریف میں کرین حادثے میں 6 پاکستانی عازمین حج کے شہید ہونے کی تصدیق کردی ہے جب کہ عرب   ٹی وی نے حادثے میں 15 پاکستانیوں کی شہادت کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
سعودی عرب میں متعین پاکستانی سفیر منظور الحق نے حرم شریف میں گزشتہ روز پیش آنے والے افسوس ناک واقعے میں 6پاکستانی عازمین حج کے شہید ہونے کی تصدیق کردی ہے جب کہ 36 پاکستانی عازمیں حج مکہ کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔دوسری جانب عرب ٹی وی نے حرم شریف میں کرین گرنے کے حادثے میں  15 پاکستانی عازمین حج کے شہید ہونے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ  حادثے میں 25 بنگلا دیشی، 25 ایرانی اور10 بھارتی شہری بھی شہید ہوئے ہیں۔
خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان نے حرم شریف میں جائے حادثہ کا دورہ کیا اور اسپتال میں زخمیوں کی عیادت بھی کی جب کہ اس موقع پر شاہ سلمان نے انتظامیہ کو ہدایت کی نمازیوں اور عازمین کے ہر طرح کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حرم شریف میں کرین گرنے کے نتیجے میں 107 افراد ہلاک اور 238 کے قریب زخمی ہوگئے تھے جب کہ زخمیوں میں 50 کے قریب پاکستانی بھی شامل ہیں۔

Crane Accident

Captain's chair is empty ..

Captain's chair is empty

Captain's' empty chair '' at the heart of Michelin's players

Captain's' empty chair '' at the heart of Michelin's players
کراچی: دورئہ زمبابوے میں اظہر علی اور سرفراز احمد کی ممکنہ عدم موجودگی نے بورڈ کو قیادت کے حوالے سے دیگر آپشنز سوچنے پر مجبور کر دیا،خالی کرسی دیکھ کر بعض پلیئرز کا دل بھی مچلنے لگا ہے، یونس خان کو براہ راست کپتان بنا کر ون ڈے ٹیم میں لانے کی تجویز سامنے آگئی۔
اظہرکے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا تھا، البتہ کوچ وقار یونس سے سینئر بیٹسمین کے مراسم زیادہ خوشگوار نہیں، یہ بات ان کیخلاف جا سکتی ہے، بعض حلقوں کے خیال میں شعیب ملک بھی اس ذمہ داری کے اہل ہیں، ان کیلیے کوچنگ پینل اور ریگولر قائد بھی نرم گوشہ رکھتے ہیں۔
اسی طرح احمد شہزاد حالیہ کچھ دنوں میں بعض بورڈ آفیشلز کے خاصے قریب نظر آئے، محمد حفیظ بھی تجربہ کار پلیئر ہیں مگر بولنگ پر پابندی نے ٹیم میں پوزیشن کو دھچکا پہنچایا ہے، اس حوالے سے چیف سلیکٹر ہارون رشید نے کہا کہ حج کا فریضہ انجام دینے کے فوراً بعد اظہر علی اور سرفراز احمد کیلیے زمبابوے میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرنا شاید ممکن نہ ہو، البتہ نئے کپتان کا تقرر ہمارا دائرہ اختیار نہیں، چیئرمین بورڈ ہی کوئی فیصلہ کرینگے۔
شہریارخان کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی نے اگر ہمیں بعض پلیئرز کے آرام کرنے کا بتایا تو ہی وقت آنے پر متبادل پر غور ہوگا۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم 24 ستمبر کو ہرارے پہنچ کر زمبابوے کیخلاف2 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز میں حصہ لے گی، مختصر طرز میں قیادت شاہد آفریدی کے پاس ہے جو ون ڈے سے ریٹائر ہو چکے، ریگولر قائد اظہر علی اور ان کے نائب سرفراز احمد حج کی ادائیگی کیلیے سعودی عرب جا رہے ہیں۔
ایسے میں بورڈ کو نئے کپتان کا تقرر کرنا پڑیگا، اس حوالے سے ایک تجویز یونس خان کو براہ راست قیادت سونپ کر ٹیم میں لانے کی سامنے آئی ہے، وہ ورلڈکپ میں مایوس کن پرفارمنس کے بعد ایک بار پھر ون ڈے اسکواڈ سے باہر ہو گئے تھے، حالیہ کچھ عرصے میں سینئر بیٹسمین کئی مرتبہ ایک روزہ کرکٹ کھیلنے اور قیادت کی خواہش کا اظہار کر چکے حالانکہ ماضی میں انھوں نے ازخود اس ذمہ داری کو ٹھکرایا ہے۔
ذرائع کے مطابق سلیکٹرز اور بعض بورڈ آفیشلز بھی ان کیلیے نرم گوشہ رکھتے ہیں، قومی ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں بھی یونس نے بہتر پرفارم کیا ہے، البتہ کوچ وقار یونس سے ان کے مراسم آئیڈیل نہیں ہیں، سری لنکا سے واپسی پر ایک انٹرویو میں یونس نے یہ بھی کہا تھا کہ ’’اگر میں سنچری نہ بناتا تو ٹیسٹ ٹیم سے بھی ڈراپ کر دیا جاتا‘‘، جواب میں وقار یونس نے سختی سے اس تاثر کو غلط قرار دیا تھا، ’’شارٹ ٹیمپر‘‘ ہونا بھی یونس کے خلاف جاتا ہے۔
دوسری جانب شعیب ملک کے نام پر بھی غور جاری ہے، قومی ٹیم میں واپسی کے بعد سے انھوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، انھیں اظہر علی اور کوچنگ اسٹاف کی سپورٹ بھی حاصل ہے، البتہ بورڈ کے بعض حلقے انھیں کپتان بنانا نہیں چاہتے۔ اسی طرح احمد شہزاد ان دنوں پی سی بی کے ایک اعلیٰ آفیشل کے خاصے قریب نظر آ رہے ہیں، محمد حفیظ کو کپتانی کا تجربہ حاصل مگر مشکوک ایکشن کے سبب بولنگ پر پابندی نے ٹیم میں ان کی پوزیشن کو خاصا دھچکا لگایا ہے۔ اس حوالے سے جب نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ نے چیف سلیکٹر ہارون رشید سے رابطہ کیا تو انھوں نے تصدیق کی کہ اظہر علی اور سرفراز احمد کے زمبابوے جانے کا امکان انتہائی کم ہے۔
سابق ٹیسٹ بیٹسمین نے کہا کہ حج کی ادائیگی کے بعد دونوں کرکٹرز ممکنہ طور پر 28 یا 29 ستمبر کو واپس آئیں گے، پہلا ون ڈے یکم اکتوبر کو ہونا ہے، ایسے میں انھیں فوراً زمبابوے بھیجنا درست نہ ہو گا، وہ پریکٹس میں بھی نہیں ہوں گے، انگلینڈ سے اہم سیریز قریب ہے ایسے میں خطرہ مول لینا درست نہیں، نئے کپتان کے حوالے سے سوال پر ہارون رشید نے کہا کہ یہ کام سلیکٹرز کے دائرہ اختیارمیں نہیں آتا، چیئرمین پی سی بی ہی کوئی فیصلہ کریں گے۔
یونس خان کی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ابھی ہم ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں اسکواڈ پر رسمی تبادلہ خیال نہیں ہوا،انھوں نے یونس سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سب ہی کھلاڑیوں سے بات چیت کا سلسلہ جاری رہتا ہے اس میں کوئی غیرمعمولی بات نہیں۔ دوسری جانب نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ کے رابطہ کرنے پر چیئرمین بورڈ شہریارخان نے کہا کہ جب سلیکشن کمیٹی ہمیں کپتان و نائب کے آرام کرنے کا باضابطہ طورپربتائے گی تب ہی وقت آنے پر متبادل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Pakistan Cricket

Benefits of Apple ..

Benefits of Apple

Eat an apple a day and age with the doctor shall flee away

Eat an apple a day and age with the doctor shall flee away
واشنگٹن: عام طور پر کہا جاتا ہے کہ روزاںہ ایک سیب کھانا آپ کو ڈاکٹر سے دور رکھتاہے لیکن نئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ سیب کو اپنی خوراک میں باقاعدہ شانمل کرنے سے آپ بڑھاپے سے بھی دور رہتے ہیں۔ 
امریکا کی یونیورسٹی آف آئیووا کے طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ سیب کے چھلکے کے موجود بعض اجزا بوڑھے افراد میں پٹھوں کو کمزوری اور انہیں ختم ہونے سے بچاتے ہیں۔ اس کے علاوہ سبز ٹماٹروں میں بھی ایسے خواص ہوتےہیں جو بوڑھے اعضا کو ضائع ہونے سے بچاتے ہیں۔ اس نئی تحقیق سے ایسے علاج کی راہیں نکلیں گی جو عمررسیدہ افراد کو طویل عرصے تک فٹ اور تندرست رکھ سکیں گی۔
بوڑھے افراد میں اے ٹی ایف 4 پروٹین جین کو تبدیل کرکے پٹھوں کا گوشت کم کرتا ہے اور یوں معمر افراد کمزور ہوتے جاتےہیں۔ لیکن سیب کے چھلکوں میں موجود دو قدرتی مرکبات اے ٹی ایف 4 کی اس سرگرمی کو روکتے ہیں۔ ان میں سے ایک تو یورسولک ایسڈ ہوتا ہے جو سیب کے چھلکے میں موجود ہوتا ہے جبکہ سبز ٹماٹروں میں ٹوماٹیڈائن نامی دوسرا کیمیکل بھی یہی کام کرتا ہے۔
یہ پروفیسر کرسٹوفر ایڈمز اور ان کے ساتھیوں کی تحقیق ہے جو اس مطالعے کے مرکزی مصنف بھی ہیں، ان کےمطابق عضلات اور پٹھوں میں کمزوری بڑھاپے کی پریشانیوں میں سے ایک بڑا چیلنج ہے جو معیار اور معمولاتِ زندگی دونوں کو متاثر کرتی ہے۔ اس تحقیق کے بعد  ڈاکٹرزکا کہنا ہے کہ سیب کا چھلکا اور ٹماٹر کھانے سے بڑھاپے میں کمزور ہونے والے پٹھوں کو بہت اچھے انداز میں رکھا جاسکتا ہے۔

Benefits of Apple

Some people are able to smoke longevity

Smoke

Some people are able to smoke longevity, Research

Some people are able to smoke longevity, Research
لاس اینجلس: نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سگریٹ نوشی کرنے والے بعض افراد نہ صرف لمبی عمر پاتے ہیں بلکہ دیگر خطرناک قسم کی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔
سگریٹ نوشی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے اور اس کے بے شمار نقصانات بھی ہیں جس کی وجہ سے ہر شخص اس سے دوری اختیار کرنے کی تاکید کرتا ہے لیکن اب ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ سگریٹ نوشی کرنے والے بعض افراد لمبی عمر پاتے ہیں۔
امریکی یونی ورسٹی میں ہونے والی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سگریٹ نوشی کرنے والے بعض افراد کی عمر نہ صرف لمبی ہوتی ہے بلکہ سگریٹ نوشی انہیں خطرناک قسم کے امراض خصوصا سرطان جیسے موذی مرض سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ ایسے افراد جو سیگریٹ نوشی کے باوجود بھی لمبی عمر جیتے ہیں ان میں خاص قسم کے خلیات پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ایسے افراد نہ صرف لمبی زندگی پاتے ہیں بلکہ خطرناک قسم کے امراض سے بھی محفوظ رہتے ہیں جن میں کینسر بھی شامل ہے۔

Smoke

Crane accident in Makkah ..

Makkah

Crane accident in Makkah

















Makkah


Major Aziz Bhatti Martyrdom ..

Major Aziz Bhatti

Community activist brave son of Major Aziz Bhatti, 50 years old, Were martyred

Community activist brave son of Major Aziz Bhatti, 50 years old, Were martyred
لاہور: 1965 میں بھارت کے خلاف جنگ میں جواں مردی اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے قوم کے جیالے بہادر سپوت میجر عزیز بھٹی کو جام شہادت نوش کئے 50 برس ہوگئے ۔
میجرعزیز بھٹی 6 اگست 1928 میں ہانگ کانگ میں پیدا ہوئے۔ قیام پاکستان سے قبل ان کا خاندان ضلع گجرات میں اپنے آبائی گاؤں لدیاں میں رہائش اختیار کرلی، راجہ عزیز بھٹی قیام پاکستان کے بعد 21 جنوری 1948 کو پاکستان ملٹری اکیڈمی میں شامل ہوئے۔ 1950 میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کے پہلے ریگولرکورس کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ میں انہیں بہترین کارکردگی پرشہید ملت خان لیاقت علی خان نے بہترین کیڈٹ کے اعزازکے علاوہ شمشیر اعزازی اور نارمن گولڈ میڈل کے اعزاز سے نوازا گیا۔
راجا عزیز بھٹی 1952 میں اعلیٰ فوجی ٹریننگ کے لیے کینیڈا بھی گئے۔ انہوں نے 1957 سے 1959 تک جی ایس سیکنڈ آپریشنز کی حیثیت سے جہلم اور کوہاٹ میں خدمات انجام دیں۔ 1960 سے 1962 تک پنجاب رجمنٹ جب کہ 1962 سے 1964 تک انفنٹری اسکول کوئٹہ سے وابستہ رہے۔ انہون نے جنوری 1965 سے مئی 1965ء تک سیکنڈ کمانڈ کے طورپر خدمات سرانجام دیں –
1956 کی جنگ میں راجا عزیز بھٹی کو بی آر بی نہر کے کنارے پر بہ حیثیت کمپنی کمانڈر تعینات کیا گیا مگر انہوں نے اپنے لیے او پی کی پوسٹ سنبھالی۔ جہاں بھوکے پیاسے کئی دن تک مسلسل دشمنوں کا منہ توڑ مقابلہ کرتے رہے۔ دشمنوں کو شدید جانی اور جنگی سازوسامان کا نقصان اُٹھانا پڑا۔ راجا عزیز بھٹی کے وارسے بھارت کے دو ٹینک بھی تباہ ہوئے اوردشمن تازہ ترین کمک اور وافر اسلحہ ہونے کے باوجود ایک قدم آگے نہ بڑھ سکا۔
12ستمبر کی صبح طلوع ہوئی تو عزیزبھٹی نے دیکھا کہ دشمن کی فوج کے ہزاروں سپاہی برکی سے شمال کی طرف درختوں کے پیچھے چُھپے ہوئے ہیں اور آہستہ آہستہ نہر کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ عزیز بھٹی نے فائرنگ شروع کردی۔ جس سے وہ راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے۔
میجر عزیز بھٹی دوبارہ نہر کی پٹری پرچڑھ کر دشمن کی نقل وحرکت کا جائزہ لینے لگے کہ دشمن نے پھر بمباری شروع کردی۔ پنے محاذ پرڈٹے عزیز بھٹی ہر خطرے سے بے نیاز دشمن کا مقابلہ کررہے تھے کہ ایک گولہ ان کے سینے سے آرپار ہوگیا۔ انہوں نے ملک وقوم کی آبرو کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کردیا۔
مادر وطن کے لئے اپنی جان نثار کرنے پر میجر عزیز بھٹی کو پاکستان کا سب سے بڑے فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا جو 23 مارچ 1966ء کو ان کی اہلیہ محترمہ زرینہ اختر نے وصول کیا۔

Pakistan Army

Major Aziz Bhatti

Major Aziz Bhatti Drama

Part 1 || Part 2 || Part 3

Thursday, September 10, 2015

Pakistani film 'Moor' ..

Pakistani film 'Moor' sent to Oscar Award

Pakistani film 'Moor' sent to Oscar Award
کراچی: پاکستانی فلم’’ مور‘‘88 ویں آسکر ایوارڈ برائے’’فارن لینگویج فلم ایوارڈ‘‘ کی نامزدگی کے لیے بھیج دی گئی ہے۔
پاکستان کے نامور ڈائریکٹر جمشید محمود رضا کی فلم’’مور‘‘14 اگست کو ریلیز کی گئی جسے شائقین نے بے حد پسند کیا ہے جب کہ فلم کی کہانی بلوچستان میں ریلوے کے نظام کی تباہی اور سماجی مسائل پر مبنی ہے۔ فلم میں بلوچستان کے خوبصورت مقامات کی دلکش انداز میں عکس بندی کی گئی ہے جس سے شائقین اس کے سحر میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔
پاکستان اکیڈمی سلیکشن کمیٹی نے فلم’’مور‘‘ کو 88 ویں آسکر ایوارڈ برائے’’فارن لینگویج فلم ایوارڈ‘‘ کی نامزدگی کے لیے بھیج دی ہے جب کہ فلم کا انتخاب خفیہ رائے دہی کے ذریعے کیا گیا ہے۔ آسکر ایوارڈ نامزدگی کی حتمی فہرست 14 جنوری 2016 کو جاری کی جائے گی جب کہ ایوارڈ کی تقریب 28 فروری کو منعقد ہوگی۔

Films

Award

Pakistan Super League ..

Pakistan Super League

Super League, had weakened the building, taking strong pillar

Super League, had weakened the building, taking strong pillar
لاہور: سپرلیگ کی کمزور عمارت کو سنبھالنے کیلیے پی سی بی کو مضبوط ستون مل گئے،وسیم اکرم اور رمیزراجہ نے برانڈ ایمبیسیڈر بننے پر حامی بھر لی، گذشتہ روز دونوں نے  نجم سیٹھی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا،  سابق آل راؤنڈر نے کہاکہ فی الحال ایک چھوٹا سا آغاز ہے۔
آئندہ ایڈیشنز کے ملک میں انعقاد کیلیے غیر ملکی کھلاڑیوں کا اعتماد حاصل کرنے کی کوشش کرینگے،اسے ایک کامیاب پراڈکٹ بناکر بتدریج پاکستان میں لایا جائیگا۔سابق اوپنر نے کہاکہ70کے قریب کرکٹرز کو مالی فائدہ اورایسا تجربہ حاصل ہوگا جس کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم اور رمیزراجہ کو پاکستان سپر لیگ کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا گیا، بعدازاں پی سی بی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دونوں سابق کرکٹرز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا، انھوں نے بتایا کہ پی ایس ایل کا منصوبہ ایک قدم مزید آگے بڑھ رہا ہے۔
دونوں سابق کپتان شاندار کیریئر کے ساتھ کوچنگ اور کمنٹری کی بدولت بھی کھیل سے وابستہ رہے ہیں، یہ تجربہ اولین لیگ کیلیے بڑا کارآمد ثابت ہوگا،ان کی سپورٹ اور ہدایات کے ساتھ معاملات تیزی سے آگے بڑھیں گے۔
انھوں نے کہاکہ پی ایس ایل خواب نہیں بلکہ عملی شکل اختیار کرنے جا رہی ہے، 20ستمبر کو لوگو کی تقریب رونمائی ہوگی، اگلے 2،3 روز میں نشریات سمیت مختلف حقوق کی فروخت کیلیے اشتہار بھی آنا شروع ہوجائینگے، نجم سیٹھی نے کہا کہ ایونٹ میں7،8ممالک کے کھلاڑی آئینگے، ابتدائی طور پر مقابلے بیرون ملک ہورہے ہیں تاہم بعد میں پاکستان میں انعقاد کرنے کی کوشش کرینگے،لیگ کی ہر ٹیم میں 2 ایمرجنگ پلیئرز شامل ہونگے۔
اس موقع پر وسیم اکرم نے کہا کہ اگر ہمیں سفیر نہ بھی بنایا جاتا تو پاکستانی ہونے کے ناطے پی ایس ایل کو کامیاب بنانے کیلیے اپنا کردار ادا کرتے، ایونٹ کا انعقاد ملکی کرکٹ کیلیے بہت ضروری ہے، اس سے نہ صرف پاکستان کا تاثر بہتر ہوگا بلکہ کرکٹرز و کوچز کو مالی استحکام اور غیر ملکی پلیئرزکے ساتھ کھیلنے سے تجربہ حاصل ہوگا، کم بجٹ کے باوجود بڑے کھلاڑیوں کو بلانے اور ایونٹ کی کامیابی کے امکانات کے حوالے سے سوال پر انھوں نے کہا کہ فی الحال یہ آئی پی ایل جیسا بڑا ٹورنامنٹ تو نہیں ہوگا تاہم کئی نامور کرکٹرز نے شرکت پر رضا مندی کا اظہار کیا ہے۔
ان میں لسیتھ مالنگا اور انجیلو میتھیوز بھی شامل ہیں، انھوں نے کہاکہ فی الحال ایک چھوٹا سا آغاز ہے، کامیاب ایونٹ سے آئندہ ایڈیشنز کیلیے غیر ملکی کھلاڑیوں کا اعتماد بھی حاصل کرنے کی کوشش کرینگے، پی ایس ایل ایک طویل مدت پلان ہے،اس بار مقابلے قطر میں ہونگے، اسے کامیاب پراڈکٹ بناکر بتدریج پاکستان میں لایا جائے گا۔
وسیم اکرم نے کہاکہ آئی پی ایل کو شروع ہوئے کئی سال ہوگئے، اس ایونٹ سے بھارتی کھلاڑیوں کو بے پناہ فائدہ ہوا،کئی پلیئرز ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، پاکستانی کرکٹرز کو بھی اعتماد کی دولت حاصل اورکئی نئے کھلاڑی سامنے آئینگے، قومی ٹیم کو جو نیا ٹیلنٹ 2سال کے بعد ملتا تھا وہ پی ایس ایل کے انعقاد سے ہرسال حاصل ہوگا، نئے کھلاڑی سلیکٹر ز کی نظروں میں آئینگے۔ رمیز راجہ نے کہاکہ اس نوعیت کا ایونٹ کرانے کیلیے زبردست انتظامی صلاحیتوں کی ضرورت ہوتی، پی ایس ایل کی بدولت پاکستان کرکٹ پر اعتماد میں اضافہ ہوگا۔
نیا تجربہ ہونے کی وجہ سے اسے بھرپور سپورٹ کی ضرورت ہوگی، میرے لیے خوشی کی بات ہے کہ ملکی پراڈکٹ کی کامیابی کیلیے کچھ کرنے کا موقع ملے گا،انھوں نے کہا کہ ہر ٹیم میں 2ابھرتے ہوئے کھلاڑی بھی شامل ہوں گے جنھیں صلاحیتوں میں نکھار لاتے ہوئے آگے نکلنے کا چانس مل سکتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ بڑے کرکٹرز کیساتھ پریکٹس، ڈریسنگ روم اور میدان میں حکمت عملی میں شراکت سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع اور اعتماد ملے گا،کوچنگ اسٹاف کی بھی بہتر ٹریننگ ہوگی،اکثر ڈومیسٹک کرکٹ میں پیسہ نہ ہونے کا شکوہ کیا جاتا ہے،کنٹریکٹ صرف 20یا 25 کھلاڑیوں کو ملتے ہیں، پی ایس ایل سے 70کے قریب کھلاڑیوںکو مالی فائدہ اورایسا تجربہ حاصل ہوگا جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔

Pakistan Super League

Trophy slipped from the hands of Pakistan ..

Disabled Cricket

Trophy slipped from the hands of Pakistan

Trophy slipped from the hands of Pakistan
کراچی: 5 قومی ڈس ایبلڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں ٹرافی پاکستان کے ہاتھ سے پھسل گئی،تجربہ کار انگلینڈ نے19 رنز سے شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکا میں اپنی نوعیت کے پہلے انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کا گذشتہ روز اختتام ہو گیا، فائنل میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آٰیا، انگلش ٹیم نے اپنے تجربے کی بدولت کامیابی کو گلے لگالیا جبکہ جارحانہ حکمت عملی اختیار کرنے والی پاکستانی سائیڈکو رنر اپ ٹرافی پر اکتفا کرنا پڑا، بی کے ایس پی گرائونڈ 3 پر انگلینڈ نے ٹاس جیت کر مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹیں گنوا کر 175 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا، کیلم فلائن نے 8 چوکوں کی مدد سے 29 گیندوں پر 45 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، گورڈن لیڈلا نے31بالزکا سامنا کرتے ہوئے40 رنز بنائے،اس میں6 چوکے شامل تھے۔
الیکس ہیمنڈ نے28 گیندوں پر 30 رنز کا اضافہ کیا، جہاں زیب ٹوانہ، فیاض احمد اور عبداللہ اعجاز کو 1،1 وکٹ ملی۔ برق رفتار انداز اپنانے والی پاکستانی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 156 رنز جوڑسکی، ریحان غنی 25 گیندوں پر ایک چوکے اور ایک بلند و بالا چھکے کی مدد سے36 رنز بناکر ٹاپ اسکوررر ہے، کپتان میجر(ر) حسنین عالم نے جارحانہ انداز میں 14 گیندوں پر26رنز اسکور کیے، انھوں نے 5 مرتبہ گیند کو بائونڈری کے پار پہنچایا، نہار عالم نے 25 گیندوں پر 26 رنز کی اننگز کھیلی، پاکستان کو شکست کی جانب دھکیلنے والے اسپنرفریڈ برج 4 اوورز میں 24 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو میدان بدر کرکے مین آف دی فائنل رہے۔
کیلم فلائن ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین اور بیسٹ پلیئر بھی قرار پائے، پاکستان کے فیاض احمد نے سب سے اچھے بولر کا اعزاز اپنے نام کیا، انگلینڈ کے کپتان آئی نائر نے وننگ اور پاکستانی کپتان نے رنر اپ ٹرافی وصول کی، تقریب میں ایشیائی ریجن کے لیے آئی سی سی کے ڈیولپمنٹ افسر اور سابق بنگلہ دیشی کپتان امین الاسلام، انٹرنیشنل ریڈ کراس کمیٹی کی کرسٹین سیپولا،بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے بریگیڈیئر جنرل علی مرتضیٰ خان و دیگر شریک ہوئے، پاکستانی ٹیم کے منیجر اورڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے اعزازی سیکریٹری امیر الدین انصاری نے مہمانوں کو روایتی سندھی اجرک پیش کی۔

Cricket

I can leave everything to Pakistan, Wasim Akram ..

Wasim Akram

I can leave everything to Pakistan, Wasim Akram

I can leave everything to Pakistan, Wasim Akram
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ان کی اولین ترجیح پاکستان ہے جس کے لیے وہ سب کچھ چھوڑ سکتے ہیں۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے بات کرت ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے انعقاد سے قومی کرکٹرز میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی اور فوری طور پر اس کا موازنہ انڈین پریمیئر لیگ سے کرنا درست نہیں کیونکہ آئی پی ایل شروع ہوئے 8 برس ہوچکے ہیں جب کہ پی ایس ایل ابھی کا ابھی آغاز ہے، پاکستان سپر لیگ جیسے جیسے آگے بڑھےگی اس میں کرکٹ کے بڑے نام نظر آئیں گے اور اب بھی اس میں اینجیلو میتھیوز اور لیستھ ملینگا جیسے اہم کھلاڑیوں نے کھیلنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ انہوں نے متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ماسٹر لیگ سے معاہدہ ضرور کیا ہے تاہم میں پاکستانی کرکٹ کے لئے سب کچھ چھوڑ سکتا ہوں کیونکہ میرا مقصد پیسہ کمانا نہیں بلکہ اپنی خدمات قوم کو فراہم کرنا ہے، اور میری اولین ترجیح اپنے ملک کی مدد کرنا ہے۔
واضح رہے کہ پی سی بی نے سابق ٹیسٹ کرکٹرز رمیز راجہ اور وسیم اکرم کو پاکستان سپر لیگ کا ایمبیسڈرز مقرر کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ سپر لیگ آئندہ سال قطر کے شہر دوحا میں منعقد کروانے کا اعلان کیا ہے جس میں امید کی جارہی ہے کہ غیر ملکی کرکٹرز کی بڑی تعداد اس لیگ میں شرکت کرے گی۔

NA-154,, PMLN included in the ticket holder PTI ..

NA-154

NA-154, PMLN included in the ticket holder PTI

NA-154, PMLN included in the ticket holder PTI
لودھراں: مسلم لیگ (ن) کے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں محمد اسلم اور حسن محمود شاہ تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں جس کے بعد این اے 154 میں انتخابی دنگل انتہائی دلچسپ مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے سابق ٹکٹ ہولڈرز میاں محمد اسلم اور حسن محمود شاہ نے لودھراں میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ لوگ حکومت سے بد دل ہو کر پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں، حکومت میٹرو بس بنانے میں مصروف ہے جب کہ کسان بے حال ہیں۔ حکومت کا جتنی جلدی خاتمہ ہو جائے ملک کے لئے بہتر ہے۔
اس سے قبل جہانگیر ترین نے این اے 154 میں ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرایا اور میڈیا سے گفتگو بھی کی۔
میچ فکس ہونے کے باوجود الیکشن لڑنے سے متعلق سوال کے جواب میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ جس طرح عمران خان بھارت گئے اور میچ فکس ہونے کے باوجود جیت کر بھی آئے تھے اسی طرح ہم پہلے سے فکس میچ کھیلیں گے بھی اور جیتیں گے بھی۔ ان کا کہنا تھا کہ سب سے کہوں گا کہ آئیں اور سیاسی میدان میں فیصلہ کریں، جتنے بھی لوگ ہمارے خلاف کھڑے ہوں گےہم بھاگیں گے نہپں۔

Election,, NA-154

PTI

United States declared 10 thousand Syrian refugees ..

Syrian Refugees

The next year the United States declared 10 thousand Syrian refugees

The next year the United States declared 10 thousand Syrian refugees
نیویارک: یوریی ممالک کی جانب سے مہاجرین کے لیے بڑے پیمانے پر پناہ دینے کے اعلانات کے بعد امریکی صدر براک اوباما نے بھی شام کے 10 ہزار مہاجرین کو آئندہ برس امریکا میں پناہ دینے کا اعلان کردیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر براک اوباما نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ آئندہ برس 10 ہزار شامی مہاجرین کو امریکا میں پناہ دینے کی منصوبہ بندی کی جائے۔ ترجمان وائٹ ہاوس کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اتنی بڑی تعداد میں مہاجرین کو پناہ دینے کا اعلان کرنا امریکا کا جنگ سے متاثرہ ملک کے باشندوں کی مدد کرنے کے عزم کا اظہار ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ان شامی باشندوں کو بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کے جا رہے ہیں۔

America

Oxford dictionary adds interesting and strange a thousand words ..

Oxford Dictionary

Oxford dictionary adds interesting and strange a thousand words

Oxford dictionary adds interesting and strange a thousand words
لندن: وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ زبان کی وسعت بھی بڑھتی رہتی ہے اور دلچسپ الفاظ لغت کا حصہ بن جاتے ہیں اور اب آکسفورڈ نے بس کی سیٹ پر ٹانگیں پھیلا کر بیٹھنے والوں کے ساتھ ساتھ دیگر الفاظ کو بھی اپنی لغت کا حصہ بنا لیا ہے۔
حال ہی میں آکسفورڈ کی لغت میں ایک ہزار سے زائد الفاظ کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے زبان کی وسعت میں اضافہ ہوگا اوراس اضافے میں سب سے زیادہ اضافہ لفظ ’’مینزسپریڈنگ‘‘ کا ہوا جس کے معنی ہیں بس کی سیٹ پر کوئی شخص اس طرح ٹانگیں پھیلا کر بیٹھے کہ وہ ساتھ والی سیٹ کے کچھ حصے پر بھی قبضہ جما لے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سے قبل اس طرح بیٹھنے کے لیے کوئی لفظ ڈکشنری میں موجود نہیں تھا جب کہ اس کے علاوہ پالتو جانوروں سے محبت کرنے والوں کے لیے جدید دور کے مطابق ایک بالکل نیا لفظ ’’کیٹ کیفے‘‘ کا اضافہ کیا گیا ہے یعنی وہ جگہ جہاں لوگ بلیوں کے ساتھ مل سکتے ہوں یا پھر اپنی پالتوبلیوں کو لا سکتے ہوں۔ ہم جنس پرستوں کی شادی کو کئی ممالک میں قانونی حیثیت ملنے کے بعد ان کے جنس کی شناخت سے متعلق کسی لفظ کی تلاش تھی تو اس کے لیے لفظ  ’’ایم ایکس‘‘ کو شامل کیا گیا ہے جسے وہ لوگ اپنے سر نیم سے پہلے استعمال کریں گے جو اپنی جنس کو ظاہر نہیں کرنا چاہتے۔ ان الفاظ کے علاوہ اور بھی جدید ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے کئی الفاظ کا اضافہ کیا گیا ہے۔

Oxford Grammer

A billion users of Facebook ..

FaceBook User

Facebook a billion users recorded in a day took its name

Facebook a billion users recorded in a day took its name
نیویارک: سوشل میڈیا کی اہمیت اور ضرورت ہماری زندگی میں تیزی سے بڑھ رہی ہے بلکہ اس کا استعمال اب لاکھوں اور کروڑں سے نکل کر اربوں کی حدوں کو چھونے لگا ہے اسی لیے فیس بک کے بانی زکربرگ نے کہا ہے کہ ایک دن میں ایک ارب لوگوں کا فیس بک کا استعمال ایک بڑا سنگ میل ہے۔
اس سنگ میل کو عبور کرنے پر فیس بک کے بانی زکر برگ مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس ریکارڈ ساز دن کو فیس بک پر اپنے پوسٹ میں خود کیا اور کہا کہ ایک ارب لوگوں کا ایک ہی دن فیس بک استعمال کرنے کا مطلب ہے کہ دنیا میں 7 میں سے ایک شخص فیس بک استعمال کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ فیس بک نے اس سنگ میل کو حاصل کیا اور اسے پوری دنیا کو ایک دوسرے سے جوڑنے کا آغاز کہا جا سکتا ہے جب کہ یہ اس لیے بھی اہم ہے کہ یہ لوگوں کو آپس میں تعلقات قائم کرنے کا پلیٹ فارم ہے۔
زکربرگ کا کہنا تھا کہ فیس بک ایک آپس میں جڑی اور کھلی ایک بہتر دنیا ہے جو آپس میں پیار کرنے والے لوگوں کے درمیان مضبوط تعلقات کو قائم کرتی ہے جب کہ معاشی طور پر بھی مواقع پیدا کرتی اورایک مضبوط سوسائٹی کی عکاسی کرتی ہے۔

FaceBook

FaceBook User

FaceBook Earning

US troops in Afghanistan camels could not afford ..

US Troops

US troops in Afghanistan camels could not afford

US troops in Afghanistan camels could not afford
کابل: یوں تو افغانستان کے عوام چاہتے ہیں کہ امریکیوں سمیت تمام غیر ملکی فوجیں ان کی سرزمین خالی کردیں اور انہیں اپنی مرضی کی زندگی جینے دیں لیکن اب جانوروں نے بھی اپنی اس خواہش کا اظہار کردیا ہے اور ایک اونٹ نے امریکی فوجی کو ایسی زوردار لات ماری کہ اسے دوڑنے پر مجبور کردیا۔
کسی نے سچ ہی کہا ہے کہ اونٹ کو کوئی تنگ کرے گا یا اس کی مرضی کے خلاف چھونے کی کوشش کرے گا تو وہ بہت کرارا جواب دے گا، ایسا کچھ ہوا افغانستان میں امریکی فوجی کے ساتھ جس نے اونٹ کو چھیڑنے کے لیے اس کی مرضی کے خلاف ہاتھ لگانے کی کوشش کی جو اسے بہت مہنگی پڑی اور اونٹ کے جوابی حملے میں فوجی کو ایسی زور کی لات پڑی کہ وہ اونٹ سے کئی فٹ دور بھاگ کھڑا ہوا۔
ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ کیمرہ مین نے امریکی فوجی فرینک کو اس حرکت کرنے سے قبل ہی اس کے خطرناک نتائج سے آگاہ کردیا تھا لیکن وہ پھر بھی باز نہیں آیا۔ فرینک نے ایک مقامی شخص کی مدد سے اونٹ کو چھونے کی کوشش کی لیکن شاید اسے امریکی ہاتھ پسند نہ آئے اورجیسے ہی اس نے اونٹ کو ہاتھ لگایا اچانک اونٹ کی سیدھی ٹانگ زور سے فوجی کو پڑی اور وہ دور بھاگ کھڑا ہوا جب کہ اس کے ساتھیوں کے قہقہے پھوٹ پڑے۔

US Troops

World Health Organisation warned to Hajj pilgrims ..

Hajj pilgrims

Hajj pilgrims in Saudi Arabia to the World Health Organisation warned borne virus

Hajj pilgrims in Saudi Arabia to the World Health Organisation warned borne virus
جنیوا: عالمی ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ 2012 میں سعودیہ عرب میں پھیلنے والے وائرس کا خطرہ اب بھی موجود ہے اس لیے رواں برس عازمین حج مہلک وائرس ’’مرس‘‘ سے بچنے کے لیے خصوصی احتیاط کریں۔
مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم یا مرس کا ظہور اگرچہ سعودی عرب سے ہوا تھا لیکن اب یہ دنیا بھر میں پھیل رہا ہے اور آخری مرتبہ اس کی شدت جنوبی کوریا میں دیکھی گئی تھی۔ حکام کے دنیا بھر میں اس کے 1500 کیس رپورٹ ہوئے اور 500 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور ان میں سے 75 فیصد اموات سعودی عرب اور مشرقِ وسطیٰ میں ہوئی ہیں جب کہ جنوبی کوریا میں اس کے 185 کیس رونما ہوئے اور 36 اموات ہوئی ہیں۔
عالمی ادارہ صحت نے بھی خبردار کیا ہے  کہ حج کے دوران اس کی وبا ایک بار پھر پھوٹ سکتی ہے اور اس کے نتیجے میں وہاں موجود عازمین اس وائرس کو اپنے اپنے ملک میں پھیلانے کا سبب بن سکتے ہیں اس لیے وائرس سے بچنے کے لیے خصوصی احتیاط برتی جائے جب کہ کوریا میں یہ وائرس ’’مرس‘‘ ایک نئے روپ کے ساتھ سامنے آیا ہے اور بڑے پیمانے پر پھیلنے کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔
اونٹوں سے خبردار: ڈبلیو ایچ او کے مطابق اگر حج کے موقع پر کسی کو فلو کی علامات ہوں تو اس کے قریب نہ جایا جائے اور فوری طور ان علامات کو رپورٹ کریں۔ اونٹوں کے پاس جانے سے گریز کریں کیونکہ اب تک اس وائرس کا سب سے بڑا محور یہی جانور دیکھا گیا ہے جب کہ یہ مرض ایک یا دو ہفتوں تک خاموش رہتا ہے اور اس کے بعد علامات واضح ہوتی ہیں جن میں فلو اور نزلے کی علامات قابلِ ذکر ہیں۔
ذیابیطس کے مریض، پھیپھڑوں کے مریض اور کمزور جسمانی دفاعی نظام کے حامل افراد خاص طور پر احتیاط کریں کیونکہ ’’مرس‘‘ ان پر زیادہ حملہ آور ہوسکتا ہے جب کہ احتیاط کے طور پر سفر سے قبل ہی اپنا مکمل طبی معائنہ کرائیں۔
ڈبلیو ایچ او کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودیہ عرب میں اس وائرس سے نمٹنے کے لیے کئی کلینک قائم کئے گئے ہیں جہاں تربیت یافتہ ڈاکٹر موجود ہیں اور تمام ذمے دار افراد حج کے موقع پر الرٹ ہیں جب کہ گزشتہ برس سعودیہ عرب میں اس وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

Hajj Pilgrims

Amazing features of Apple ..

APPLE Company

Amazing features of Apple's new products

Amazing features of Apple's new products
سان فرانسسکو: ایپل نے اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ کئی پراڈکٹ کے نئے ورژن متعارف کرائے ہیں جن میں نئے اہم فیچرز شامل کئے گئے ہیں۔
تھری ڈی ٹچ ٹیکنالوجی
سان فرانسسکو کے ایک پرہجوم ہال میں کمپنی کے سی ای او ٹم کُک نے کہا کہ یہ اس وقت تک دنیا کا سب سے جدید اسمارٹ فون ہے جس میں تھری ڈی ٹچ پیش کیا گیا ہے جس میں اسکرین پر مزید دباؤ بڑھا کر دوسرے فیچرز کو کھولا جاسکتا ہے۔
 لائیو فوٹو اور آئی سائٹ کیمرہ
اسمارٹ فون اپنے کیمروں کی خصوصیات کی وجہ سے بھی فروخت ہوتے ہیں اور اب آئی فون 6 ایس اور 6 ایس پلس میں کیمرے کی صلاحیت 12 میگا پکسل تک بڑھا دی گئی ہے لیکن ایک حیرت انگیز فیچر کو بہت پسند کیا گیا ہے اور وہ ہے ’لائیو فوٹو‘ فیچر۔ اس میں کوئی تصویر لی جائے تو ایک سیکنڈ سے لے کر آگے تک کی دھڑادھڑ تصاویر اتار لیتا ہے اور انہیں متحرک تصاویر یا gifs میں بدل دیتا ہے۔ اسے ممکن بنانے کے لیے اسمارٹ فونز میں اے 9 چپ لگائی گئی ہے جو پچھلی چپ سے 70 فیصد تیز رفتار سے کام کرتی ہے۔ ایپل  6 ایس کی قیمت 830 امریکی ڈالر(83 ہزار پاکستانی روپے) اور 6 ایس پلس کی قیمت 950 ڈالر (95 ہزار پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔
آئی پیڈ پرو اور اسٹائلس پینسل
اس بار آئی پیڈ پرو میں دو ٖفیچرز قابلِ ذکر ہیں ایک تو اس کا اسکرین بڑھا کرکے 12.9 انچ کا کردیا گیا ہے۔ اس میں آئی پیڈ ایئر کے مقابلے میں دوگنا میموری اور اسٹوریج رکھی گئی ہے جس کی وجہ اے 9 ایس 64 بٹ چپ ہے۔ آئی پیڈ کے لیے دوسری اہم شے ایپل پینسل ہے جو اسکرین پر مختلف دباؤ سے مختلف موٹائی کی لکیریں کھینچتی ہے جو گرافک ڈیزائنروں کے لیے ایک تحفہ ہے۔ اس کے علاوہ اسمارٹ کی بورڈ بھی فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ اس کی قیمت 799 ڈالرز ( 80 ہزار روپے) سے شروع ہورہی ہے۔
اسٹائلس پینسل کی قیمت 100 ڈالر ہے جس میں جدید سینسر لگا ہے جو پنسل پر دباؤ کو نوٹ کرتے ہوئے ویسی ہی لائن کھینچتا ہے۔ کی بورڈ کی قیمت 170 ڈالر رکھی گئی ہے جو مقناطیس کے ذریعے آئی پیڈ پرو سے جڑ جاتا ہے۔
ایپل ٹی وی
ایپل ٹی وی کو ٹی وی کا مستقبل قرار دیا جارہا ہے۔ اس میں موشن سینسر ریموٹ کنٹرول ہے، انٹرنیٹ اور کیبل کی سہولت کے ساتھ ساتھ بہت سی ایپس موجود ہیں۔ اسے بطورِ خاص گیم کھیلنے والوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اکتوبر کے آخر تک اس کی فروخت شروع ہوجائے گی اور قیمت 149 ڈالر رکھی گئی ہے۔

APPLE

IPHONE

U.S. Open Championships tennis tournament ..

Sania Mirza of India (L) confers with playing partner Martina Hingis of Switzerland during their women´s doubles semifinals match against Sara Errani and Flavia Pennetta, both of Italy, at the U.S. Open Championships tennis tournament in New York, September 9, 2015.