السلام عليكم و رحمة الله و بركاتة
اسلام کی بر تری کا تذکرہ کرتے ہوئے ان بڑے لوگوں کی مثالیں ہم دیتے ہیں کہ جن کے قریب تک پہنچنے کا ہم میں یارا نہیں ہوتا ، ہمت نہیں ہوتی ، اور انھیں ہم کسی بھی صورت تقابل میں نہیں لا سکتے -
جب الله یہ کہتا ہے اور وضاحت سے کہتا ہے " تم ایسا کہتے کیوں ہو جو کرتے نہیں ہو "
یہ بڑی غور طلب بات ہے - اس میں یقینن تھوڑی سی بے رونقی ضرور آئے گی ، میں جو سمجھ سکا ہوں کہ یہ ہماری معاشرتی کمزوری ہے کہ ہم لوگ ساری کی ساری اعلیٰ درجے کی مثالیں دے کر اسے اپنی زندگی پر حاوی نہیں کرتے -
از اشفاق احمد زاویہ ١ زبانی دعوے اور ضمیر کی آواز صفحہ ١٧٤
No comments:
Post a Comment