Monday, June 18, 2012

Ashfaq Ahmad In Zavia Program......!!

شیخ بہاء الدین زکریا ملتانی بڑے مالدار تھے - یہاں تک کہ آپ کے خیموں کے کلے بھی سونے کے تھے

آپ کے ایک دوست نے پوچھا حضور آپ تو درویش ہیں ، پھر یہ سونے کے کلے زمین میں گاڑ کر رسے سے کیوں باندھتے ہیں ؟

فرمایا ! الحمداللہ ، یہ سونے کے کلے مٹی میں ٹھونکے ہوئے ہیں دل میں نہیں - در گل بہ است نہ دل

لیکن آپ کے وصال کے بعد آپ کے فرزند حضرت مخدوم صدرالدین نے سارا مال و دولت راہ خدا میں دے کر ختم کر دیا

جب کسی نے آپ سے پوچھا کہ آپ کے والد تو صاحب مال تھے ، آپ نے یہ کیا کیا
آپ نے فرمایا ! میرے والد سانپ کا منتر جانتے تھے میں نہیں جانتا

از اشفاق احمد بابا صاحبا صفحہ ٥٢٣

No comments:

Post a Comment