Sunday, June 24, 2012

Dua Ka Tareeka By Ashfaq Ahmad In Zavia Program...!!

پروفیسر انگارتی کی بات آپ کو بتاتا ہوں

اور یہ راز کی بات ہے - جو میں تے آج تک کسی کو نہیں بتائی -

خاص طور پر آپ کے لئے کہ زبانی دعا مانگنے سے 
بہتر ہے کہ عرضی پر لکھہ کر مانگی جائے ، اچھا صاف ستھرا پاک سا کاغذ لیں ، اور اس کے اوپر بسم الله لکھہ کے محترمی جناب الله تعالیٰ یا جو بھی آپ لکھہ سکتے ہیں جل جلا لہ ، یا جو لکھہ کے کہ حضور مجھہ پہ یہ مشکل ہے ، اور میں یہ سوچتا ہوں ، ایک پیرا گراف ، دوسرا پیرا گراف ، تیسرا پیرا گراف ، اور ادب سے اس کو لپیٹ کے جیب میں ڈال لیں -

اگلے دن آپ نے کوئی ترمیم کرنی ہو تو وہ بھی اس میں کرتے رہیں

لکھتے رہیں ، اور اس عرضی کے اوپر جب تک آپ توجہ نہیں دیں گے آپ بھی میری طرح دعا مانگتے رہیں گے

ربنا اتنا فی الدنیا حسنتا و ..... اس میں تو پورے پورے داخل ہوں ، ویسی ہی عرضی جو آپ سرکار کو ڈالتے ہیں ، دو ٹکے کی سرکار کو ، اور پھر اتنے چکر لگاتے ہیں اس کے پیچھے

ایسا ہی کاغذ

الله ان کا بھلا کرے میرے پروفیسر کا، انہوں نے کہا ، یہ لکھا کرو -

تو یہ دعا کا ایک طریق تھا ، جو انہوں نے بتایا ، میں آپ کی خدمت میں پیش کرتا ہوں، آپ اسے آزما کے دیکھیں ، اس سے بڑا فائدہ ہو گا -

از اشفاق احمد زاویہ ١ دعا صفحہ ٢١١

No comments:

Post a Comment