Monday, June 25, 2012

چین ٹیکنالوجی اور امارت میں امریکہ سے بھی آگے نکل گیا

ماہرین نے دعو یٰ کیا ہے کہ چین 2015ء تک دنیا کا امیر ترین ملک بن جائے گا۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق آئندہ پانچ سال کے دوران چین کی مجموعی دولت دوگنا سے بھی بڑھ جائے گی اور چین امارت کے لحاظ سےجاپان سے بھی آگے نکل جائے گا۔سوئٹزرلینڈ کے تحقیقی انسٹی ٹیوٹ گلوبل ویلتھ کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک عشرے کے دوران چین کے اقتصادی شعبہ میں نمایاں بہتری آئی ہے جس کی وجہ سے ملک کے مختلف شعبوں کی کارکردگی اور پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجہ میں ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر بھی بڑھ گئے ہیں بلکہ فی کس آمدنی میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سویت یونین کو افغانستان میں شکست کے بعد دنیا میں واحد سپر پاور امریکا بن گیا تھا لیکن اگر اب امریکا کو افغانستان میں افغانوں کے ہاتھوں شکست کا سامنا ہوتا ہے تو ممکن ہے کہ چین امریکا کی جگہ لینے میں کامیاب ہو جا ئے۔گو کہ چین کے پاس ایٹمی طاقت نہیں ہے لیکن چین کے سائنسدانوں نے ایٹمی قوت حاصل کرنے کی پوری تیاری کر رکھی ہے اورعین ممکن ہے کہ وہ ایٹم بم بنانے میں کامیاب ہو جائیں چین کی اس قدر ترقی کرنے کا راز یہ ہےکہ چائینیز کبھی بھی کسی ملک کے ساتھ جنگ کر کے اپنی معیشیت تباہ نہیں کرتے بلکہ مزاکرات کے ذریعے صلح کرنے کوہی ترجیح دیتے ہیں۔واضح رہے چین کی آزادی پاکستان کی آزادی کے بعد عمل میں آئی تھی اور آج وہ کامیابی کی منازل طے کرتا ہوا ترقی کی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔اس کی وجہ اس کی پر امن فضا اور کرپشن سے پاک حکومت ہے۔

پاکستان کی مارکیٹس میں زیادہ تر چین کی بنی ہوئی اشیاء فروخت ہوتی ہیں اور پاکستان میں چین کی مصنوعات کو بڑی مقبولیت ملی ہے اس کی بنیادی وجہ ان کی کم قیمت ہونا ہے۔اس کے علاوہ بھی پوری د نیا کی مارکیٹس میں چین کی مصنوعات کی بڑی گر دش ہے۔چین کی اس قدر تیز رفتاری سے ہوتی ہوئی ترقی امریکی دانشوروں کی آنکھوں میں بھی کھٹکنا شروع ہوگئی ہے۔واضح رہے گزشتہ ایام چینی ہیکرزنےامریکی صدر کےکمپیوٹرز میں باوجود سخت سیکیورٹی نظام کے رسائی حاصل کر کے سارا خفیہ مواد چوری کر لیا تھا چینی ہیکر نے سارے سیکیورٹی پاسورڈ ز کو ہیک کرتے ہوئےاس تک رسائی حاصل کی تھی۔اس کے بعد سے امریکہ کوسخت فکر لاحق ہوگئی ہے کیونکہ ہیکرز اگر ان کے بینکوں کے سارے ریکارڈز تک رسائی حاصل کرنے کے بعد ان کو مٹا دیں تو بہت سے امریکی ارب پتی اسی وقت کنگال ہو جائیں گے ۔واضح رہے کہ امریکہ میں اکاؤنٹس کا سارا ریکارڈ بینک کمپیوٹرز میں ہی محفوظ رکھتے ہیں اور اگر اس ریکارڈ کو مٹا دیا جائےگا تو سارا حساب الٹ پلٹ ہو جائے اور امریکا کی معیشیت بری طرح تباہ ہو جائے گی۔

چائنا کی ترقی اگر اسی رفتار سے بڑھتی رہی تو ماہرین کا کہنا ہے کہ2015تک چائنا دنیا کا امیر ترین ملک بن جائے گا اور ممکن ہے کہ دنیا کی سپر پاور بھی امریکا کے بعد چین ہی کی صورت میں ابھر کے سامنے آئے۔ 

 

No comments:

Post a Comment