Sunday, June 17, 2012

Waqar Younis......!!

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کے عہدے کے لئے سترہ جولائی کو انٹرویو دیں گے۔یہ عہدہ کریگ میکڈرمٹ کے جانے سے خالی ہو گیا ہےوقار یونس کے علاوہ دیگر پانچ افراد بھی بولنگ کوچ کے عہدے کے امیدوار ہیں۔وقار یونس ان دنوں سری لنکا میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز پر ماہرانہ تبصرہ کر رہے ہیں۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ سے آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے رابطہ کر کے ابتدا میں جز وقتی طور ان کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کی خواہش ظاہر کی تھی۔تاہم بعد میں آسٹریلوی بورڈ نے وقار یونس کو ان امیدواروں میں شامل کر لیا جن سے کل وقتی بولنگ کوچ کے عہدے کے لئے باقاعدہ انٹرویو لئے جائیں گے۔وقار یونس فاسٹ بولر کی حیثیت سے انتہائی شاندار کریئر گزارنے کے بعد پاکستانی ٹیم کے بولنگ کوچ اور پھر کوچ رہ چکے ہیں۔ان کی کوچنگ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی عمدہ رہی اور پاکستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز جیتی، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز برابر کی جبکہ ورلڈ کپ اور ورلڈ ٹوئنٹی میں پاکستانی ٹیم سیمی فائنل تک پہنچی۔وقار یونس کے اُس وقت کے کپتان شاہد آفریدی سے اختلافات رہے جس کے بعد انہوں نے زمبابوے کے دورے کے اختتام پر اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا تھا۔انگلینڈ کی کرکٹ اکیڈمی اور نیوساؤتھ ویلز بھی ان کے وسیع تجربے سے فائدہ اٹھا چکی ہیں۔

No comments:

Post a Comment