Wednesday, June 27, 2012

لوگوں کو خاموش کر دینے والا سائنسی آلہ۔

جاپان کے سائنسدانوں  نے حال ہی میں دعویٰ  کیاہے کے انہوں نےایک ایسا آلہ تیار کیا ہے جس سے کسی بھی فرد کی بولنے کی صلاحیت کواچانک روکا جاسکتا ہے اس آلے کوسپیچ جیمر کا نام دیا گیا ہے۔ جو کہ کسی بھی وقت زیادہ بولنے والوں کو اچانک خاموش کر سکتا ہے  خبر رساں ایجنسی کے مطابق سائیسدانوں نےکہا کہ سپیچ جیمر نام کا یہ آلہ زیادہ بولنےوالوں کو اچانک خاموش کر سکتا ہے چاہے وہ کسی میٹنگ یا فلم کے دوران شورکررہےہوں یا پھرلائبریری میں فون پراونچی آواز میں بات کر رہے ہوںاس آلے کو بنانے والوں نے ماہرین نفسیات کی اس دریافت کافائدہ اُٹھایا ہےجب آپ ہی کے الفاط صرف ایک سیکنڈ کی تاخیرکے بعد دوہرائے جاتے ہیں تو آپ بات کرنےمیں تقریباغیر فعال ہوجاتے ہیں اس آلے کو ہاتھہ میں پکڑا جاسکتا ہے اس میں ایک مائیکروفون اور سپیکر ہےجو بولنےوالے کی آواز کو ریکارڈ کرتا ہےسائنسدانوں کا کہنا ہے کے یہ اس آواز کو سپیکر کو بھیج دیتا ہےاور اسے 0.2 سیکنڈکی تاخیر کے بعد دوبارہ سناتاہےمائیکروفون اور سپیکر کی ایک سمت ہوتی ہے اور دور ہی اسے بندوق کی طرح بولنے والے کی طرح کیا جاسکتا ہے 

 

No comments:

Post a Comment