All about Pakistan,Islam,Quran and Hadith,Urdu Poetry,Cricket News,Sports News,Urdu Columns,International News,Pakistan News,Islamic Byan,Video clips
Thursday, August 27, 2015
Aah garnata,, By Javed Chaudhry ..
Labels:
Beautiful,
Columns,
Javed Chaudhry,
Nice,
Urdu Columns
Wednesday, August 26, 2015
Sania Mirza ..
Sania Mirza
Sania Mirza's game against Ratna Award nomination for stay order
نئی دہلی: بھارتی ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا کی راجیو گاندھی کھیل رتنا ایوارڈ کیلیے نامزدگی کو کرناٹکا ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا، عدالت نے پیرالمپک ایتھلیٹ ایچ این گریشا کی درخواست پر حکم امتناع جاری کردیا۔
ثانیہ مرزا کو ویمنز ڈبلز میں ومبلڈن گرینڈ سلم جیتنے پر وزارت کھیل کی جانب سے راجیو گاندھی کھیل رتنا ایوارڈ کیلیے نامزد کیا گیا تھا ۔
لندن پیرالمپکس 2012 میں ہائی جمپ میں سلور میڈل جیتنے والے گریشا نے کہاکہ کھیلوں کے سب سے بڑے اعزاز کیلیے ثانیہ مرزا کا انتخاب ناانصافی پر مبنی ہے، میری کارکردگی کو نظر انداز کردیا گیا جبکہ میں نے گذشتہ برس انچیون ایشین گیمز میں بھی کانسی کا تمغہ جیتا تھا، اس پر عدالت نے ثانیہ کو کھیل رتنا ایوارڈ دینے کیخلاف حکم امتناع اور فریقین کو نوٹس جاری کردیے ۔
Sania Mirza
Labels:
Indian,
London,
Olympics,
Pakistan,
Ratna Award,
Sania Mirza,
tennis,
Tennis Star
Johar Hockey Cup ..
Johar Hockey Cup
Spread terror by Pakistan on India
شیلارو / ہما چل پردیش: سلطان آف جوہر ہاکی کپ سے قبل بھارتی ٹیم پر پاکستان کی ہیبت طاری ہو گئی، بلوشرٹس اکتوبر میں ملائیشیا میں شیڈول ایونٹ کے افتتاحی میچ میں گرین شرٹس کے مقابل آئیں گے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی جونیئر ہاکی ٹیم پانچویں سلطان آف جوہرکپ کیلیے تیاریوں میں مصروف ہے جہاں وہ 11 اکتوبر کوپاکستان کیخلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔
ٹورنامنٹ18 اکتوبر تک جوہر بارو میں منعقد ہوگا، بھارت کو ٹائٹل کے دفاع کا چیلنج درپیش ہے،32 ارکان پرمشتمل اسکواڈ سردست ہریندرا سنگھ کی زیرکوچنگ ایونٹ کی تیاریوں میں مصروف ہے، فارورڈ ارمان قریشی کا کہنا ہے کہ ہمارا پہلا مقابلہ پاکستان کیخلاف ہو گا، ہم روایتی حریف کا سامنا کرنے کیلیے بہت پُرجوش ہیں، گذشتہ برس ہم نے انھیں6-0 سے شکست دی اور اس بار بھی اسی طرح ہرانا چاہتے ہیں۔ انھوں نے مزیدکہاکہ ہم گرین شرٹس کو آسان نہیں سمجھ سکتے کیونکہ وہ ہمارے کھیلنے کے اسٹائل کو جانتے اور یقیناً بہترحکمت عملی کے ساتھ واپس آئیں گے۔
اس کے باوجود ہم اپنے گیم پلان پر کاربند اور اس پر عمل کرتے ہوئے میچ جیتیں گے۔ ٹریننگ پر تبصرہ کرتے ہوئے ارمان نے کہاکہ اب تک ٹریننگ سیشنز بہت سودمند ثابت ہوئے،ہم اپنے نئے منصوبوں اور حکمت عملی سے مثبت نتائج حاصل کررہے ہیں، پلیئرز فوری حملوں اور پاسنگ پر توجہ دے رہے اور یہی آنے والے ٹورنامنٹ میں ہماری کامیابی کی ضمانت ہیں،انھوں نے کہا کہ گذشتہ ٹورنامنٹ ہمارے ارادے کو ظاہر کرتا ہے جس کے تحت پلیئرز کھیلے اور فتح پائی، مجھے یقین ہے کہ ٹیم اگلی آزمائش میں اسی صلاحیت کو بروئے کار لائے گی۔
Hockey Cup
Labels:
Hockey,
India,
Johar Hockey Cup,
Pakistan,
Tournament
Pakistan Super League ..
Pakistan Super League
PCB announces to the Pakistan Super League in Qatar
لاہور: پی سی بی نے پہلی پاکستان سپر لیگ آئندہ سال قطر کے دارالحکومت دوحا میں منعقد کروانے کا اعلان کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی اور سپر لیگ کی گورننگ کونسل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ٹورنامنٹ آئندہ سال 4 سے 24 فروری تک قطر کے دارالحکومت دوحا میں ہوگا جس میں 5 ٹیمیں حصہ لیں گی اور اس دوران مجموعی طور پر 24 میچ کھیلے جائیں گے۔
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ میں بھارت کے سوا دیگر تمام ممالک کے نامور کرکٹرز نے کھیلنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے جن میں ویسٹ انڈیز کے 4، جنوبی افریقا اور سری لنکا کے 2، 2 ٹاپ کھلاڑی شامل ہیں جب کہ توقع ہے کہ انگلینڈ ،آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑی بھی ایونٹ میں شریک ہوں گے۔
سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن کی انعامی رقم 10 کروڑ روپے ہے اور اس میں لاہور، کراچی، اسلام آباد ،پشاور اور کوئٹہ کی ٹیمیں شامل ہوں گی جب کہ تمام میچ دوحا کے اسٹیڈیم میں ہی کھیلیں جائیں گے۔ فرنچائز کے مالکان، براڈکاسٹرز اور اسپانسرز کی تفصیلات اگلے 3 ماہ میں طے کی جائیں گی جب کہ قطر کے حکام سے آئندہ 10 روز میں معاہدہ طے کرلیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ آئی پی ایل کی طرز پر ٹی ٹوئنٹی لیگ کے انعقاد کے لیے کافی عرصے سے کوشش کررہا ہے لیکن ملک میں سیکیورٹی خدشات اور مختلف وجوہات کے سبب یہ لیگ منعقد نہیں ہو سکی۔ پہلے یہ لیگ متحدہ عرب امارات میں ہونا تھی لیکن مقررہ تاریخ میں وہاں کے اسٹیڈیمز دستیاب نہیں تھے جس کی وجہ سے سپر لیگ کو قطر منتقل کرنا پڑا۔
Labels:
Cricket,
cricket lovers,
Cricket News,
Pakistan,
Pakistan Super League,
PCB,
PCB Officials,
Qatar,
T20 Players,
UAE
Afridi advice to the board ..
PCB
Afridi advice to the board
PCB convicted players wisely decided to return
کراچی: قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہدآفریدی نے کہا ہے کہ پی سی بی کو محمد آصف، سلمان بٹ اور محمد عامر کے حوالے سے بہت سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہوگا، ایسا نہ ہو کہ جلد بازی میں فیصلے کا خمیازہ آنے والی نسلوں کو بھگتنا پڑے۔
انھوں نے ان خیالات کا اظہار کراچی میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شاہد آفریدی نے کہا کہ بورڈ کو تینوں کرکٹرز کے حوالے سے مربوط اور مثبت حکمت عملی اپنانا ہوگی۔
اسپاٹ اور میچ فکسنگ جیسی لعنت نے کرکٹ کے حسن کو مسخ کیا ہے، ایسا کرنے والوں کو سزا بھی اسی انداز کی ملنی چاہیے، جہاں تک آصف ،سلمان اور عامر کا تعلق ہے میں سمجھتا ہوں کہ ان کے بحالی پروگرام اور کرکٹ میں واپسی سے متعلق پی سی بی کو بہت سوچ سمجھ کر ایسی حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے جو مستقبل کے نوجوان کرکٹرز کیلیے معاون و مدد گار ہو۔
ساتھ ہی ان کرکٹرز کی میدان میں واپسی کے بعد دوبارہ پاکستان کرکٹ میں ایسی حرکت سرزد نہ ہو سکے، انھوں نے کہا کہ اس وقت اگر مثبت فیصلہ کرکے اس پر عملدرآمد بھی ہو جائے تو ٹھیک ہے ورنہ اس کے اثرات آئندہ نسلوں کو بھگتنا پڑیں گے۔
Shahid Afridi
Labels:
Advice,
Captain,
Cricket,
cricket lovers,
Cricket News,
Muhammad Amir,
Muhammad Asif,
Players,
Salman Butt,
Shahid Afridi
Benefits of Fruits...
Fruits
Pineapple fruit flavor to numerous benefits
انناس قدرت کی طرف سے انسانوں کو عطا کیے گئے صحت بخش پھلوں میں سے ایک ہے جس کے بے شمار فوائد ہیں۔
قدرت نے انسان کو بے شمار لذیذ اور ذائقہ دار پھلوں کی نعمت سے نوازا ہے اور ہر پھل اپنے اندر بے شمار غذائیت اور خصوصیات سے بھر پور ہے ان ہی میں انناس کاشمار بھی ایک نہایت مفید، خوش ذائقہ اور خوبصورت پھل میں ہوتا ہے جو اپنے اندر بے شمار فوائد رکھتا ہے۔ انناس کا استعمال نہ صرف صحت کے لئے ضروری ہے بلکہ یہ بے شمار بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔ اس کے چند فوائد ہیں جس کے استعمال سے آپ بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
اناناس وٹامن سی سے بھر پور پھل ہے جس کا ایک گلاس جوس جسم کو مطلوبہ وٹامن سی بھرپور مقدار میں فراہم کرتا ہے جو کہ انسانی جسم کو بے شمار اقسام کے وائرس سے محفوظ رکھتا ہے۔ انناس کا استعمال ہڈیوں کی مضبوطی میں بھی انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے جس کا روزانہ استعمال ہڈیوں کو میگنیس کی مطلوبہ مقدار فراہم کرتا ہے جو کہ ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے انتہائی مفید ہے اس کے علاوہ یہ نظام ہاضمہ کے لیے انتہائی مفید ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ انناس کے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کے لیے اس کو کھانے کے درمیان کھانا چاہئے۔انناس کا ایک اور انتہائی اہم اور مفید فائدہ یہ بھی ہے کہ اس کا استعمال بصارت کو تیز کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے اور اس کا مستقل استعمال بینائی کو کمزور ہونے سے بچاتا ہے۔
IPhone battery ..
IPhone
IPhone users a week-long battery
لندن: موبائل فون کی بیٹری کے جلدی ختم ہوجانے کی شکایت عام ہے اور اس سلسلے میں کیے جانے والے تمام دعوے عموماً دھرے رہ جاتے ہیں لیکن اب کم از کم آئی فون یوزرز کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیوں کہ ان کے لیے برطانیہ میں تیار کرلی گئی ہے ایک ایسی بیٹری جو ایک یا 2 دن نہیں بلکہ ایک ہفتے تک چلے گی اور خوب چلے گی۔
برطانوی کمپنی کی تیار کردہ بیٹری سے آئی فون کا استعمال کرنے والے لاکھوں افراد فائدہ اٹھا سکیں گے، کمپنی کا کہنا ہے کہ ہائیڈروجن فیول سیل سے چلنے والی یہ بیٹری ہائیڈروجن اور آکسیجن سے مل کر توانائی پیدا کرتی ہے جو کئی دنوں تک فون کو آن رکھتی ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ بیٹری نہ صرف لمبے عرصے تک چلے گی بلکہ یہ ماحول دوست بھی ہے، بیٹری سائز میں انتہائی چھوٹی ہے اور موجودہ آئی فون 6 میں بھی بآسانی فٹ ہوسکے گی تاہم یہ بیٹری دیگر بیٹریوں سے کچھ مختلف اس طرح سے ہے کہ استعمال کے دوران بیٹری سےپانی کے بخارات خارج ہوتے ہیں۔
کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ اس طرح کی خاصیت والی بیٹری اس سے قبل نہیں بنائی گئی جب کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس بیٹری کا سائز ایسا ہے کہ وہ موجودہ چیز میں فٹ ہوجاتی ہے اور اس میں کسی قسم کی تبدیلی لانے کی ضرورت نہیں ہے۔
IPhone
Labels:
Apple Company,
Applications,
Battery,
Iphone,
Iphone Users,
iPhone Wallpapers,
London
Muslims in India ..
Muslims
An increase of 3 million to 40 million Muslims in India, the Hindu population decline
نئی دلی: بھارت میں2001 سے 2011 کے درمیان مسلمانوں کی آباد میں 3 کروڑ 40 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا ہے جب کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہندوؤں کی شرح 80 فیصد سے کم ہوئی ہے۔
بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2011 میں بھارت کی کل آبادی ایک ارب 21 کروڑ 9 لاکھ سے زائد نفوس پر مشتمل تھی، دس برسوں میں مسلمانوں کی آبادی کے تناسب میں 0.8 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ 13.8 کروڑ سے بڑھ کر 2011 تک 17.22 کروڑ 22 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ ان دس سالوں میں ملک کی مجموعی آبادی میں ہندوؤں کی تعداد 0.7 فیصد کم ہوکر 96 کروڑ 63 لاکھ سے زائد ہے۔ بھارت میں عیسائیوں کی آبادی 2 کروڑ 78 لاکھ، سکھوں کی آبادی 2 کروڑ 8 لاکھ، بودھ مت کے ماننے والے 84 لاکھ جب کہ جین مذہب کے ماننے والوں کی آبادی 45 لاکھ ہے۔ ان کے علاوہ دیگر مذاہب اور مسلک کے ماننے والوں کی تعداد 79 لاکھ ہے۔
2001 سے 2011 کے درمیان بھارت میں مسلمانوں کی آبادی میں اضافے کی شرح 24.6 فی صد جب کہ ہندوؤں میں اضافے کی شرح 16.8 رہی۔ بھارت میں آبادی کے لحاظ سے ہندوؤں کی تعداد 79.8 فی صد، مسلمانوں کی آبادی 14.2 ہے، اس کے علاوہ بھارت میں آباد 2.3 فیصد لوگوں کا مذہب عیسائیت، سکھ مت کے ماننے والے 1.7 فی صد، بودھ مت کے ماننے والے 0.7 فی صد ہیں اور جین مذہب کے ماننے والے 0.4 فی صد ہیں۔
واضح رہے کہ 1947 میں انڈیا کی پہلی مردم شماری ہوئی تھی اور اس وقت ہندو آبادی کا تناسب 84.1 فیصد تھا۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق 2022 میں بھارت کی آبادی چین سے بھی تجاوز کرجائے گی۔
Muslims
India
Labels:
India,
Million,
Muslim Country,
Muslims,
New Dehli,
Pakistan,
Population,
Prayer
PMLN,, Nawaz Sharif says..
PMLN
PML-N's election decided not to appeal against the decisions of tribunals
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) نے الیکشن ٹربیونلز کے فیصلوں کے خلاف سپریم کورٹ میں جانے کی بجائے عوامی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق اور صدیق بلوچ کے حلقوں میں الیکشن ٹربیونلز کی جانب سے انتخاب کالعدم قرار دیئے جانے کےبعد سپریم کورٹ میں جانے کی بجائے عوامی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ مسلم لیگ (ن) تینوں حلقوں میں دوبارہ انتخاب لڑے گی اور اس حوالے سے وزیراعظم نوازشریف کی قریبی ساتھیوں سے مشاورت جاری ہے جس کےبعد آئندہ 24 گھنٹوں میں باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) الیکشن ٹربیونلز کے فیصلوں پر سپریم کورٹ میں دائر اپیلیں واپس لے گی اور تینوں حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ خواجہ سعد رفیق کے حلقے میں الیکشن کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد سعد رفیق نے دوبارہ انتخاب لڑنے کی خواہش ظاہر کی تھی تاہم اس وقت پارٹی قیادت کی جانب سے سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کی درخواستوں پر الیکشن ٹربیونلز نے خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق اور صدیق بلوچ کے حلقوں میں ہونے والے انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ پولنگ کا حکم دیا ہے۔
PML-N
Nawaz Sharif
Labels:
Courtroom,
Election,
Election Commission,
Islamabad,
Nawaz Sharif,
Pakistan,
PMLN,
Prime Minister,
Supreme Court
Election NA-154 ..
Jahangir Tareen won elections in NA-154
Election NA-154
Muslim League hat-trick against the movement, overturning the election of NA 154
ملتان: الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 125 اور این اے 122 کے بعد این اے 154 لودھراں میں بھی تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ سنا کر ن لیگ کے صدیق خان بلوچ کی کامیابی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دے دیا ہے۔
ٹریبونلز میں سماعت كے دوران نادرا كی طرف سے جو رپورٹ پیش كی گئی اس كے مطابق 290 پولنگ اسٹیشن پر ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد 2 لاكھ 18 ہزار 56 تھی جن میں سے 20 ہزار 601 غیر تصدیق شدہ ووٹ ایسے تھے جن كی كاؤنٹر رسید پر دستخط ہی نہیں تھے جب کہ 121 ووٹ ایسے تھے جو اس حلقے كے ہی نہیں تھے اور 728 ووٹ ڈپلكیٹ تھے، 587 ووٹ كی كاؤنٹر رسید پر انگوٹھوں كے نشان نہیں تھے اور 73 ہزار 707 ووٹوں كی تصدیق ہو سكی، 179انگوٹھوں كے نشانات كی تصدیق نہیں ہو سكی اسی طرح ایک لاكھ 22 ہزار 113 ووٹوں كی تصدیق نہ ہو سكی، سماعت کے دوران عدالت میں بورڈ یونیورسٹی اور ہائر ایجوكیشن كمیشن كا ریكارڈ بھی پیش كیا گیا۔
ٹریبونل کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف كے مركزی رہنما جہانگیر ترین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صرف میرے حلقے میں ہی نہیں ہوئی بلكہ پورے ملك میں دھاندلی ہوئی، عمران خان نے 4 حلقوں كی بات كی تھی اور تحریك انصاف نے ان میں سے 3 حلقے الٹ دیئے۔ انہوں نے کہا کہ الیكشن كمیشن كے چاروں صوبوں كے اركان كو مستعفی ہو جانا چاہیئے جب کہ پرویز رشید اور رانا ثناءاللہ كو جج كو دھمكیاں دینے پر برطرف كیا جائے۔
دوسری جانب چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے ٹریبونلز کے فیصلے کے بعد جہانگیر ترین کو فون کرکے مبارکباد دی جب چیرمین پی ٹی آئی نے فیصلے کو تحریک انصاف کی سیاسی فتح قرار دیا۔
الیكشن ٹریبونل کے فیصلے سے قبل ٹریبونل كے باہر كا علاقہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) كے كاركنوں كے درمیان میدان جنگ بنا ر ہا اگرچہ پولیس كی بھاری نفری بھی تعینات تھی اس كے باوجود كاركن كئی مرتبہ ایك دوسرے سے گتھم گتھا ہوئے اور ایك دوسرے كو تھپڑ اور گھونسے مارے اور ایك دوسرے كے كپڑے پھاڑ دیئے۔ بعد ازاں پولیس كی بھاری نفی طلب كر لی گئی جس نے كاركنوں كو مخالف سمت میں دھكیل دیا اور حالات كو قابو كر لیا۔
واضح رہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں این اے 154 لودھراں سے آزاد امیدوار صدیق خان بلوچ نے 86 ہزار 177 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی اور پھر (ن) لیگ میں شمولیت اختیار کر لی تھی، دوسرے نمبر پر آنے والے جہانگیر ترین نے 75 ہزار 955 ووٹ لئے۔ جہانگیر ترین نے صدیق خان بلوچ کی کامیابی کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا۔
Election
PTI
Labels:
Election,
Election Commission,
Jahangir Tareen,
Multan,
NA-154,
Pakistan,
PTI
Surah Naml,, Ayat 81-82 ..
Labels:
Ayat 81-82,
Daily Quran,
Hazrat Muhammad S.A.W,
Hazrat Suleman,
surah,
Surah Naml
Tuesday, August 25, 2015
Quote Of The Day ..
Labels:
Beautiful,
Best Quotes,
Nice,
Quote of the Day,
Today Quotes
Umera Ahmed Quote ..
Labels:
Beautiful,
Best Quotes,
Nice,
Quotes,
Today,
Umera Ahmed,
Umera ahmed quotes
Umera Ahmed Quote ..
Labels:
Beautiful,
Best Quotes,
Nice,
Quotes,
Umera Ahmed,
Umera ahmed quotes
Monday, August 24, 2015
Tennis ..
Indian tennis star Sania Mirza
Indian tennis star Sania Mirza and Martina in the finals beat Hangzhou
اوہایو: بھارتی ٹینس کوئن ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگز کا قصہ سنسناٹی ماسٹرز کے سیمی فائنل میں تمام ہوگیا۔
ان سیڈڈ چائنیز تائپے کی بہنیں ہاؤ چنگ چان اور یانگ جان چان کے ہاتھوں شکست ہوگئی، ٹاپ سیڈ ثانیہ اور ہنگز کی جوڑی کو 4-6، 6-0 اور6-10 سے ناکامی کا سامنار ہا، مقابلہ ایک گھنٹے 14 منٹ جاری رہا۔ اس فتح کے بعد چائنیز تائپے کی جوڑی سے ثانیہ اور ہنگز کے باہمی مقابلوں میں ہارجیت کا تناسب 1-1 سے برابر ہوگیا، ثانیہ اور ہنگز نے رواں برس ٹورنٹو میں انھیں شکست دی تھی۔
Labels:
Indian,
Japan,
Martina,
Pakistan,
Sania Mirza,
Semi Final,
tennis,
Tennis Star
Michael Clarke Retirement ..
Michael Clarke
Australian players Michael Clarke won the guard of honor
لندن: انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میں شاندار کامیابی کے بعد آسٹریلوی کھلاڑیوں نے اپنے کپتان مائیکل کلارک کو گارڈ آف آنر پیش کیا ۔
جنھوں نے آخری مرتبہ انٹرنیشنل مقابلے میں بیگی گرین کیپ اپنے سر پر سجائی تھی، اس طرح اس میچ کے ساتھ ہی اوپنر کرس روجرز کا بھی کیریئر اختتام کو پہنچ گیا۔
کھلاڑیوں نے فیلڈ پر ہی اپنے ان دونوں ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ سپورٹنگ اسٹاف نے سیڑھیوں پر ان سے مصافحہ کرکے شاندار کیریئر پر مبارکباد پیش کی۔واضح رہے کہ انھوں نے چوتھے ٹیسٹ میں ناکامی پر ایشز گنوانے کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔
Michael Clarke
Labels:
2015,
Ashes Series,
Austrailia,
London,
Michael Clarke,
Retirement,
Test,
Won Match
Sangakkara Retirement ..
Sri Lankan Great Batsman
Sangakkara wept parting from international cricket
کولمبو / دبئ: انٹرنیشنل کرکٹ سے جدا ہوتے ہوئے سری لنکا کے سپر اسٹار بیٹسمین کمارسنگاکارا رو پڑے، پورے کیریئر کے دوران سکھ دکھ میں ساتھ دینے پر والدین کا بھرائی ہوئی آواز میں شکریہ ادا کیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سنگاکارا کو کرکٹ کا عظیم سپوت قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکن اسٹارکمارسنگاکارا نے آخر کار انٹرنیشنل کرکٹ سے 15 سالہ ناطہ توڑ دیا، انھوں نے آنسوؤں سے لبریز آنکھوں کے ساتھ کھیل کو خیربادکہا، بھارت سے کولمبو ٹیسٹ کے اختتامی روز انھیں الوداع کہنے کیلیے شائقین اور اعلیٰ شخصیات کی بڑی تعداد پی سارا اوول اسٹیڈیم میں موجود تھی۔
اسکول کے بچے سری لنکن جھنڈے لہراتے رہے،جب 37 سالہ سنگاکارا کو رسمی طور پر الوداع کہا گیا تو وہ جذبات پر قابو نہیں رکھ پائے اور آنکھیں جھلملا اٹھیں، اس موقع پر انھوں نے اپنے والدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہر سکھ دکھ میں میرا ساتھ دیا، جتنے برس میں کرکٹ کھیلا مجھے آپ کی سپورٹ حاصل رہی، میرے لیے دنیا میں ایک ہی ایسی جگہ رہی جہاں پر میں خود کو محفوظ سمجھتا اور وہ ہمارا گھر ہے، ’اما‘ (ماں) اور ’اپاچی‘ (والد) آپ کا بہت بہت شکریہ۔ سنگاکارا اپنے آخری مقابلے میں عزت افزائی پر بھارتی ٹیم کے بھی شکرگزار دکھائی دیے۔
دوسری جانب آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے سنگاکارا کو کامیاب ترین کیریئر پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ کرکٹ کے عظیم ترین کھلاڑی اور سفیر ہیں، انھوں نے بیٹنگ، وکٹ کیپنگ اور قیادت ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ یاد رہے کہ سنگاکاراکیریئر کے دوران 7 مرتبہ کونسل کی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا حصہ رہے، انھوں نے 2012 میں کرکٹر آف دی ایئر کیلیے مختص گیری سوبرز ٹرافی جیتی اور ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر بھی قرار پائے، انھیں 2011 اور 2013میں ون ڈے پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا۔
Sangakkara
Labels:
Colombo,
Cricket,
cricket lovers,
Cricket News,
Great Batsman,
Retirement,
Sangakara,
Sri Lanka
India vs Sri Lanka,, 2 Test Match ..
India vs Sri Lanka
Colombo, Sri Lanka, India 278-run defeat
کولمبو: روی چندرن ایشون کی تباہ کن بولنگ کے بدولت بھارت نے میزبان سری لنکا کو کولمبو ٹیسٹ میں 278 رنز سے شکست دے دی جس کے بعد 3 میچز پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔
کولمبو کے سارا اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو مہمان ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 393 اور دوسری اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنانے کے بعد اننگز ڈکلئیر کی جس کےجواب میں سری لن کن ٹیم پہلی اننگز میں 306 اور دوسری اننگز میں پوری ٹیم 134 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے لوکیش راہل کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔
بھارت کی جانب سے پہلی اننگز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اوپننگ بلے باز لوکیش راہل نے 108 اور دوسری اننگز میں اجنکایا ریہانے نے 126 رنز بنائے جب کہ سری لنکن کی جانب سے کپتان انجیلو میتھیوز پہلی اننگز میں 102 رنز بنا کر نمایاں رہے اور دوسری اننگز میں میزبان ٹیم کا کوئی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی پیش نہ کرسکے اور اپنے کیرئیر کا آخری میچ کھیلنے والے کمار سنگارا بھی صرف 18 رنز ہی بنا سکے۔ بھارت کی جانب سے روی چندرن ایشون نے 5،امت مشرا نے 3 جب کہ ایشانت شرما اور اومیش یادیو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
India vs Sri Lanka
Labels:
Colombo,
Cricket,
cricket lovers,
Cricket News,
India,
India Vs Srilanka,
Srilanka,
Test Series
Indian intransigence helpless before the ICC ..
ICC
Indian intransigence helpless before the ICC
لاہور: بھارتی ہٹ دھرمی کے سامنے آئی سی سی بھی بے بس ہو گئی،صدر ظہیرعباس نے کہا ہے کہ پاکستان سے کرکٹ کے معاملے میں کونسل کچھ نہیں کر سکتی، باہمی مقابلوں کیلیے دوممالک میں ایم او یو ہو یا زبانی معاہدہ عالمی باڈی کا کوئی کردار نہیں ہوتا،روایتی حریفوں کے مقابلے کرکٹ کی جان ہیں، سیاست ایک طرف رکھ کر کھیل کی بہتری کیلیے قربانی دینی چاہیے۔
’’بگ تھری‘‘یا’’بگ ٹو‘‘ سے کوئی فرق نہیں پڑتا،تمام ممبران کا اتفاق رائے زیادہ اہمیت رکھتا ہے، محمد حفیظ کی بطور بولر بحالی کیلیے پی سی بی کو باضابطہ پیش رفت کرنا ہوگی، سلمان بٹ اور محمد آصف پابندی سے آزاد ہیں، موقع دینے کا فیصلہ بورڈ کوکرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے صدر ظہیر عباس کا کہنا ہے کہ کونسل پاک بھارت سیریز کیلیے کوئی کردار ادا نہیں کرسکتی، باہمی مقابلوں کا معاملہ دونوں کرکٹ بورڈز کو دیکھنا ہوگا۔
لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کرکٹ کھیلنے والے ممالک نے کسی ایم او یو پر دستخط کیے یا زبانی معاہدہ ہو، آئی سی سی کا کوئی کردار نہیں بنتا ہے، نہ ہی پالیسی کے تحت باہمی سیریز کے معاملات میں کوئی مداخلت کی جا سکتی ہے، پاکستان نے بھی زمبابوے میں ویسٹ انڈیزکی شمولیت سے ہونیوالی ٹرائنگولر سیریز کھیلنے کاکہا تھا لیکن بعد ازاں ایونٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ ہوگیا، اس معاملے میں بھی آئی سی سی کی جانب سے کوئی مداخلت ہوئی نہ اس کی ضرورت تھی، انھوں نے کہا کہ بطور سابق کرکٹر میں جانتا ہوں کہ پاک بھارت مقابلے کرکٹ کی جان ہیں۔
شائقین کی بڑی تعداد انھیں ایشز سے بھی زیادہ اہمیت دیتی ہے، روایتی حریفوں کی ٹیمیں آپس میں کھیلیں تو خطے میں کھیل کے فروغ کے امکانات روشن ہو جائیں، دونوں پڑوسی ممالک کو سیاست ایک طرف رکھ کر کرکٹ کی بہتری کیلیے قربانی دینی چاہیے۔ انھوں نے کہاکہ زمبابوین ٹیم کا دورئہ پاکستان ایک بڑی پیش رفت تھی،سیریز کے حوالے سے دنیا بھر کے بورڈز حکام کو ویڈیوز سمیت جو پریذنٹیشن دی گئی وہ بڑی متاثر کن تھی، بلاشبہ اس سے اعتماد بحال ہوا تاہم ملکی حالات کا سب کو اندازہ ہے، سیکیورٹی کی صورتحال میں مزید بہتری ہوگی تو دیگر ٹیمیں بھی ضرور آئینگی۔
پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے آئی سی سی کے تحت اقدامات کے سوال پر انھوں نے کہا کہ ابھی تک 1،2میٹنگز میں ہی شرکت کا موقع ملا ہے، جائلز کلارک کی سربراہی میں قائم کردہ ٹاسک فورس کے پاس کچھ منصوبے ہیں،انکے بارے میں اگلی میٹنگ میں معلومات حاصل کرنے کے بعد اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کرونگا۔’’بگ تھری‘‘ کیخلاف لندن میں مظاہروں کے حوالے سے سابق کپتان نے کہاکہ کسی بھی معاملے میں ممبرز کا اتفاق زیادہ اہمیت رکھتا ہے تمام ارکان متفقہ فیصلہ کرینگے تو ان کی ہی مانی جائیگی،’’بگ تھری‘‘ یا ’’بگ ٹو‘‘ سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اکثریت کی رائے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے محمد حفیظ سمیت پاکستانی اسپنرز کیخلاف سخت جبکہ دیگر ممالک سے نرم رویہ رکھنے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ صدر کے طور پر کسی معاملے میں رعایت کیلیے بات چیت تب ہی آگے بڑھا سکتا ہوں جب پی سی بی کوئی پیش رفت کرے، محمد حفیظ کی بولنگ پر کام کیا جائے۔
باضابطہ اپیل دائر ہو تو ہی بولنگ ایکشن کا قبل از وقت دوبارہ جائزہ لینے کی بات ہو سکتی ہے۔ ظہیرعباس نے کہا کہ سلمان بٹ اور آصف کے بارے میں کونسل نے اپنی رائے دیدی، انھیں ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کی پابندی سے آزادی مل چکی، اب یہ فیصلہ پی سی بی کوکرنا ہے کہ کب اور کہاں انھیں موقع دینا مناسب ہوگا، بورڈ چاہے تودونوں کوکھلاسکتا ہے۔
ICC
Labels:
Cricket,
cricket lovers,
Cricket News,
ICB,
Icc,
India,
Lahore,
Pakistan,
PCB,
Series
Ayaz Sadiq notified to the D seat ..
Ayaz Sadiq
Ayaz Sadiq notified to the D seat
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو ڈی سیٹ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے سردارایازصادق کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے ڈی سیٹ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے بعد ان کی نشست خالی قرار دے دی گئی ہے۔ ایاز صادق کی رکنیت ختم ہونے کے بعد مرتضیٰ جاوید عباسی قائم مقام اسپیکربن گئے جب کہ الیکشن ٹریبونل نے این اے 122 میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن ٹریبونل نے 22 اگست کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں الیکشن کالعدم قراردیتے ہوئے دوبارہ انتخاب کا حکم دیا تھا۔
Labels:
Ayaz Sadiq,
D seat,
Election Commission,
Islamabad,
Pakistan,
PMLN,
Sardar Ayaz Sadiq,
Speaker
Chaudhry Nisar says ..
Chaudhry Nisar
All the terror network had collapsed, Chaudhry Nisar
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کا کہنا ہے کہ قومی لائحہ عمل کے آغاز سے اب تک بہت کامیابیاں حاصل کیں اور اس وقت ملک میں دہشت گردی کے تمام نیٹ ورک کا خاتمہ ہوچکا ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ گزشتہ 40 سے 50 سال میں قومی سلامتی اور اندرونی پالیسی میں جو بگاڑ پیدا ہوا اس کو درست کرنے کے لیے سالوں کا عرصہ درکار تھا لیکن قوم، میڈیا اور سول ملٹری کے گٹھ جوڑ سے نیشنل ایکشن پلان پر گزشتہ 8 ماہ سے درست طریقے سے کام ہوا جس کے باعث ملک کے تمام بڑے شہروں میں سیکیورٹی صورتحال پہلے سے کئی گنا بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان ایک مفصل پالیسی فریم ورک ہے اور قومی لائحہ عمل کے آغاز سے اب تک بہت کامیابیاں حاصل کیں، ہم نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن پرتوجہ دی اور اس وقت ملک میں دہشت گردی کے تمام نیٹ ورک ختم ہوچکے ہیں جب کہ دہشت گردی میں مالی معاونت کے خاتمے کو بھی تیز کیا جارہا ہے۔
چوہدری نثار نے کہا کہ کسی بھی ملک میں سیکیورٹی پر سیاست نہیں ہوتی اور نیشنل ایکشن پلان پاکستان کی سیکیورٹی پالیسی ہے اس پر سیاست نہ کی جائے جب کہ حکومت اور وزارت داخلہ پر تنقید کرنا سب کا حق ہے لیکن صورتحال میں جو بہتری آئی اسے متنازعہ نہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صرف ملٹری آپریشن سے ملک میں دہشت گردی ختم نہیں ہوتی، 2009 میں 2 ملٹری آپریشن ہوئے لیکن حکومتی نا اہلی کے باعث دہشت گردی میں اضافہ ہوا جب کہ نیشنل ایکشن پلان کے بعد انٹیلی جنس کے بنیاد پر 5 ہزار 900 آپریشن کیے گئے، 62 ہزار کارروائیاں اور 68 ہزار گرفتاریاں ہوئی، ایک ہزار 114 دہشت گرد مارے گئے جب کہ 885 دہشتگرد گرفتار ہوئے اور کالعدم تنظیموں کے 7900 لوگ فورٹھ شیدول میں ڈالے گئے تاہم تحقیق اور تفتیش کے بعد بے گناہوں کو چھوڑ دیا جا تا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ سول ملٹری تعلقات اس وقت بہت مثالی ہیں اور بلاوجہ سول ملٹری تعلقات پر تنقید کرنا غلط ہے اس لیے اس پر رائے زنی نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ 13 سال سے دہشت گردی کی جنگ بغیر کسی منصوبہ بندی کے جاری تھی جب کہ دہشت گردی کے حوالے سے ہمارے کسی ادارے کے پاس کسی قسم کی کوئی معلومات ہی نہیں تھی لیکن اب تمام ڈیٹا ریکارڈ میں موجود ہے۔
چوہدری نثار نے کہا کہ کراچی میں بہت بڑی تبدیلی آئی ہے اور یہ جاری رہے گی، ہم کراچی کی صورتحال کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے جب کہ رینجرز کی سپورٹ، صوبائی حکومت اور ایم کیو ایم کو راضی رکھنا وزارت داخلہ کا کام تھا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بھی مذاکراتی عمل شروع ہوچکا ہے وہاں پر 500 سے زائد فراری ہتھیار ڈال چکے ہیں وہاں بہت بڑا بریک تھرو ہونے والا ہے جب کہ صوبے کے حالات کی بہتری میں کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ کا بہت بڑا کردار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب اگلے 6 ماہ ہماری توجہ فرقہ واریت کے خاتمے پر توجہ ہوگی اور یہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا کہ ایک دوسرے کو کافر کہا جائے جب کہ پاکستان کے مدرسے اسلام کے لیے کام کررہے ہیں اور محب وطن ہے لہٰذا مدرسوں کو بدنام نہ کیا جائے۔
Chaudhry Nisar
Labels:
Ch Nisar,
Chaudhry Nisar,
Death,
Karachi,
Network,
Pakistan,
Rawalpindi,
Terrorism,
Terrorist
Air Chief Marshal Sohail Aman met with Army Chief ..
Army Chief Raheel Sharif
Remote areas will be eliminated from the terrorists, The Pak Army
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دور دراز علاقوں سے بھی دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے راولپنڈی میں جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات بھی کی۔ مسلح افواج کے سربراہوں کے درمیان شوال اور شمال وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو کہیں بھی جائے پناہ نہیں ملے گی وہ جہاں چھپیں گے وہاں ان کے خلاف کارروائی ہوگی اور دور دراز علاقوں سے بھی دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جائے گا جب کہ پاک فضائیہ کے سربراہ نے بھی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آج کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کریں گے جب کہ اس موقع پر وہ فوجی جوانوں اور افسران سے بھی خطاب کریں گے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو دورہ کراچی میں شہر کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔
Army Chief Raheel Sharif
Labels:
Air Chief,
Army Chief,
Karachi,
Pak Army,
Pak fouj,
Pakistan,
Rawalpindi,
Shoail Aman
Farooq Sattar called on Prime Minister ..
Prime Minister Nawaz Sharif
Prime Minister MQM Karachi operation to remove the protections assured
اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف سے کراچی آپریشن پر ایم کیو ایم کو تحفظات دور کرنے کی یقینی دہانی کراتے ہوئے متحدہ کے اعتراضات سننے کے لیے کمیٹی قائم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت میں ایم کیو ایم کے 6 رکنی وفد نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جب کہ اس موقع پر جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ایم کیو ایم وفد نے وزیراعظم کو بتایا کہ کراچی آپریشن میں صرف ایم کیو ایم کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے جس پر وزیراعظم نواز شریف نے انہیں یقین دلایا کہ کراچی میں جاری آپریشن صرف مجرموں کے خلاف ہورہا ہے کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں، ایم کیوایم گلہ کرتی ہے لیکن کراچی آپریشن کا سب سے زیادہ فائدہ ایم کیوایم کو ہی ہوگا،ملک میں فرقہ وارانہ عناصر کی کوئی گنجائش نہیں انہیں پنپنے نہیں دیں گے، اسی جذبے کے ساتھ فرقہ واریت کے خلاف بھی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن پورے عزم کے ساتھ شروع کیا اوراس میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں جس کی تعریف ناصرف کراچی والے بلکہ ملک بھر کے عوام کررہےہیں، دہشت گردوں کے خلاف شہرقائد میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن آگے بڑھ رہا ہے اور مزید آگے بڑھے گا جس کے بہتر نتائج نکلیں گے، کراچی آپریشن سے حالات نارمل ہورہے ہیں،کراچی جلد پرامن شہربن جائے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے دہشت گردی کے خلاف پورے عزم کے ساتھ ایکشن لیا جس کی مثال نہیں ملتی، قوم کے اتفاق رائے، سیاسی جماعتوں کی رضا مندی سے آپریشن ضرب عضب شروع کیا جب کہ ہم نے دہشت گردوں کے رد عمل کے خدشات کی پرواہ نہیں کی اور جمہوری حکومت نے اتفاق رائے سے ملٹری کورٹس بنائیں جس کی اعلیٰ عدالت نے توثیق کی۔
وزیراعظم نوازشریف نے کراچی آپریشن پر ایم کیوایم کے وفد کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے ان کے اعتراضات سننے کے لیے کمیٹی قائم کردی جب کہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے تمام جائز تحفظات دور کیے جائیں گے تاہم ایم کیوایم قومی مفاد میں پارلیمان کا حصہ رہے اور وسیع تر مفاد میں پارلیمنٹ میں اپنا کردار اد اکرے۔
Labels:
Farooq Sitar,
Governer Sindh,
Karachi,
Karachi Operation,
Nawaz Sharif,
Pakistan,
Prime Minister,
Sindh Goverment,
Visit
Surah Naml,, Ayat 75-77 ..
Labels:
Ayat 75-77,
Daily Quran,
Hazrat Muhammad S.A.W,
Hazrat Suleman,
surah,
Surah Naml
Sunday, August 23, 2015
Prime Minister Nawaz Sharif visited Karachi ..
Labels:
Governer Sindh,
Karachi,
Nawaz Sharif,
Pakistan,
Prime Minister,
Sindh Goverment,
Visit
Subscribe to:
Posts (Atom)